SSC -2015 S.L.TELUGU ایس ایس سی تلگو زبان دوم

ایم اے حمید

ایس ایس سی اسکولی سطح کا آخری درجہ ہے جو دسویں جماعت کا ہے ۔ اس کا امتحان بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہوتا ہے اور کامیابی پر جو سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے وہ سکنڈری اسکول سرٹیفیکٹ ہوتا ہے اس لئے اس کو ایس ایس سی کہا جاتا ہے دونوں ریاستوں تلنگانہ ، اے پی میں جملہ 12 لاکھ امیدواروں میں شرکت کرتے ہیں جن میں دس لاکھ باقاعدہ اور دو تا ڈھائی لاکھ ناکام یا پرائیویٹ اب جاریہ تعلیمی سال 2014 – 15 میں ریاستوں کی تقسیم ہوچکی ہے لیکن محکمہ تعلیمات کالجس ، یونیورسٹیز کے طریقہ دونوں کیلئے ایک ہی ہیں ۔

جاریہ تعلیمی سال 2014 – 15 میں ایس ایس سی میں کئی تبدیلیاں کی گئی سب سے پہلے اس کے تمام درسی کتب بدل گئے اس طرح نصاب تبدیل ہوا ۔ پھر امتحانی اسکیم کے طریقہ کار میں بھی تبدیلیاں کی گئی جہاں درسی کتب CCE کے طرز پر CBSE بورڈ کی اساس پر تیار کئے گئے وہیں پر بورڈ کا امتحان بھی اسی طرز پر 80 نشانات امتحانی سوالی پرچے سے اور 20 نشانات انٹرنل اسسٹمنٹ ( اسکول ) کے ذریعہ دیئے جائینگے اور امتحانی پرچہ کی اسکیم ظاہر ہے بدلے گی جب امتحان 100 نشانات کا تھا تو دو دو پرچے 50 – 50 نشانات کے آئے تھے اب 40 – 40 نشانات کے میں چھ مضامین کے 11 پرچے ہیں سوائے زبان دوم تلگو کے ہر مضمون کے دو ، دو پرچے ہیں ۔ پرائیویٹ تلگو کے ہر مضمون کے دو ، دو پرچے ہیں ۔ پرائیویٹ طور پر بغیر اسکولی تعلیم کے شرکت کا موقع ختم کردیا گیا ۔
تلگو زبان دوم میں کامیابی کے نشانات 20 کے بجائے 35 کا لزوم
ایس ایس سی میں جہاں کئی تبدیلیاں کی گئی وہیں زبان دوم ، تلگو ، ہندی میں کامیابی کیلئے اقل ترین نشانات 100 کے منجملہ 20 تھے اس کو ختم کرتے ہوئے

دیگر مضامین کی طرح 35 نشانات کے حصول ہی پر کامیاب قرار دیا جائے گا اور ایک شرط بھی ہیکہ 80 کے منجملہ 28 اور 20 کے منجملہ 7 نشانات کا حاصل کرنا بھی ضروری ہے ۔ اگر کوئی طالب علم 20 میں 18 لائے تھا اور 80 میں 28 سے کم لائے تو یہ نشانات شمار نہیں کئے جائینگے یہ شرط اور سخت ہے ۔ سابق میں طالب علم 100 میں بڑی مشکل سے 20 نشانات حاصل کرتا تھا اب کس طرح 80 میں 28 نشانات حاصل کرے گا ۔ اگر وہ 28 نشانات حاصل کرتا ہے تب تب ہی اس کے 20 کے انٹرنل نشانات شامل کئے جاتے ہیں ۔ تلگو زبان دوم تمام اردو میڈیم کے طلبہ کے علاوہ مسلم اقلیتی طلبہ جو غیرتلگوداں ہوتے ہیں انگلش میڈیم سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے زبان دوم تلگو لیتے ہیں ۔ ان شرائط سے وہ کافی متاثر ہورہے ہیں اب تعلیمی سال کا ایک چوتھائی حصہ ختم ہو اور سہ ماہی امتحانات بھی ہوئے اور جو سوالی پرچہ DCEB کے تحت آیا وہ CCE طرز پر تھا اس سے کئی طلبہ امتحان میں جواب لکھنے سے قاصر تھے اور خالی پرچہ لوٹا دیئے ۔

کئی اسکولس کے ذمہ داران نے بتایا کہ ایسے سوالات آئے جن کو حل کرنے اساتذہ کیلئے ہی مشکل تھا تب طلبہ کس طرح کرینگے ۔ اب تلگو زبان دوم کے 35 نشانات کے حصول کے سنگین مسئلہ کیلئے تعلیمی اداروں کے سربراہان مختلف اداروں تنظیموں کے ذمہ داران نے حکومت سے مختلف سطحوں پر نمائندگیاں کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی سے مختلف فیڈریشن کے عہدیداران نے تحریری نمائندگی کرتے ہوئے اس مسئلہ کی فوری یکسوئی پر زور دیا جن میں محمد شاکر احمد سوپرب فیڈریشن ، جناب خلیل الرحمن ، سلطان احمد ، ادریس شریف ، دکن فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولس ، محمد علی رفعت ، ڈاکٹر تقی الدین ، وقار خالد ہائی ٹیک فیڈریشن ، سید عبدالحکیم عاقل ، محمد مستان ، ادریس شریف ، محمد معید مختلف اسکولس کے ذمہ داران اس وفد میں شامل تھے ۔ تلگو زبان دوم میں سابق کی طرح 20 نشانات دینے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے اور بہت جلد اس ضمن میں جی او کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ ماہر تعلیم جناب ساجد علی اقراء اسکول تلگو زبان کے 20 نشانات کیلئے دلائل کے ساتھ مختلف سطحوں پر نمائندگی کئے ۔ فضل الرحمن خرم ، محمود علی ساجد ، کلیم پرویز ، عبدالحمید پرائیویٹ اسکولس فیڈریشن کے عہدیداران نے تلگو کے 35 نشانات سے ایس ایس سی کے نتائج متاثر ہونے کا خدشات ظاہر کئے ۔ مرزا مصطفے بیگ ، عابد پاشاہ پروگریس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن اس مسئلہ کیلئے اخبارات کے ذریعہ حکومت کی توجہ مبذول کروانے کی بات کہی ۔ ایس ایس سی اور اوایس ایس سی میں کمپوزٹ لینگویج عربی اور سنسکرت ہے ۔ حکومت اس کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کی تھی چنانچہ صابر پاشاہ نے جناب احمد بشیر الدین فاروقی کے ہمراہ نمائندگیاں کرتے ہوئے عربی زبان اور کمپوزٹ زبان کے مسئلہ کو حل کروایا اور آئندہ تعلیمی سال 2015 – 16 سے زبان دوم عربی بھی ہوجانے کے احکامات ہیں ایک اور بات سامنے آئی کہ امیدوار زبان اول اردو لے کر زبان دوم ہندی لے سکتے لیکن اس پر کسی نے توجہ نہیں دی ۔ تلنگانہ ریاست کے وجود اور نئی حکومت کے قیام کے بعد ایس ایس سی امتحانات کیلئے تاحال تین جی اوز جاری ہوئے ۔ جی او نمبر 17 اور جی او نمبر 2 ہے ۔ DEO اپنے ماتحین ڈپٹی ایجوکیشن آفیسران کے ذریعہ تعلیمی اصلاحات اور امتحانات اصلاحات کی اطلاع فراہم کرتے ہیں اب ایس ایس سی کا نصاب نصف سے زائد ہوچکا ہے ۔ تلگو زبان دوم کے دیڑھ تا دو لاکھ طلبہ ہیں ان کا مسئلہ کی جلد یکسوئی سے ذہنی اضطراب ختم ہوگا ۔