جموں و کشمیر سے بی جے پی کے پانچ امیدواروں میں مسلم چہرے

نئی دہلی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے مزید پانچ امیدواروں جن میں چار مسلمان ہیں، کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ آج ہی پارٹی نے امیدواروں کی تیسری فہرست بھی جاری کی ۔ جموں و کشمیر کی 87 نشستی ریاستی اسمبلی کیلئے بی جے پی نے اب تک 72 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں 20 مسلمان ہیں۔ عبدالرحم

کانگریس قائد پر حملہ کرنے والے نکسلائٹس گرفتار

رائے پور 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تین نکسلائٹس جو 2010 ء میں کانگریس قائد اودیش گوتم کے مکان پر حملہ میں ملوث تھے، کو چھتیس گڑھ کے شورش زدہ دنتیواڑہ ضلع سے گرفتار کرلیا گیا جن کی 25 سالہ دیوا کنجم،30 سالہ برے مانجھی اور 25 سالہ کوما کونجم کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ہے ۔ سی آر پی ایف اور ڈسٹرکٹ فورس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہی

جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش کا رکن این آئی اے تحویل میں

کولکتہ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بردوان دھماکہ کے ملزم امجد شیخ کو سٹی کورٹ نے آج 20 نومبر تک این آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ امجد شیخ مبینہ طور پر دہشت گرد گروپ جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کا کلیدی رکن ہے۔ چیف جج بنکشل کورٹ محمد ممتاز خان نے این آئی اے کے وکیل کی درخواست پر ملزم کو 10 دن کیلئے تحویل میں دے دیا۔ اُسے آج انتہائی

کیا لکشمی کانت پارسیکر گواکو مزید ترقی سے ہمکنار کریں گے؟

پاناجی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) گوا کے نئے وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد یہاں کے عوام نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ گوا اپنے ساحل سمندر ،سیاحت بہترین سمندری غذا اور شراب کیلئے مشہور ہے۔ یہاں پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ تقریبا سال بھر جاری رہتا ہے لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہاں موجود Casinosدنیا کے چند ب

ماقبل انتخابات کوئی اتحاد نہیں : سجاد لون

سرینگر ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابقہ علحدگی پسند لیڈر سجاد لون نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوسرے دن آج کہا کہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تاہم اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اتحاد کا امکان مسترد نہیں کیا ہے۔ انہوں نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماقبل ا

دفعہ 370 بی جے پی کے ایجنڈہ کا حصہ

جموں 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دفعہ 370 پر بی جے پی کے واضح موقف کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے آج کہاکہ تمام موضوعات بشمول دفعہ 370 پارٹی کے منشور کا حصہ ہے اور یہ ہمارا ایجنڈہ برقرار رہے گا۔ اُنھوں نے مشن 44+ کیلئے بی جے پی میڈیا سنٹر کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تمام موضوعات (بشمول دفع

آرجے ڈی اور کانگریس سے مفاہمت پر نتیش کمارکو تنقید کا سامنا

پٹنہ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے سینئر قائد سشیل کمار مودی نے آج نتیش کمار پر ’’نظریاتی قلا بازی‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ سیاسی مفاہمت کرنے پر انہیں زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ زعفرانی پارٹی کے ساتھ ان کی 17 سالہ طویل رفاقت رہ چکی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش کما

بردوان دھماکہ کی تحقیقات متاثر کرنا دہشت گردوں کا مقصد

کولکتہ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قومی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہاکہ این آئی اے کیمپ آفس کے باہر معمولی بم دھماکہ دراصل یہ پیام ہے کہ بردوان دھماکہ کی تحقیقات میں سست روی لائی جائے۔ اُنھوں نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل این آئی اے آفس کیمپ کے باہر ہلکی شدت کا جو دھماکہ ہوا ، اُس سے یہ پیام بھیجنا مقص

نہرو پر انٹرنیشنل کانفرنس، مودی مدعو نہیں

نئی دہلی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے جواہرلال نہرو کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد شدنی بین الاقوامی کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو نہیں کیا ہے۔ اِس دو روزہ کانفرنس میں ملک کے پہلے وزیراعظم کے کارناموں کو اُجاگر کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس 17 اور 18 نومبر کو منعقد ہورہی ہے جس میں کئی بین الاقوامی قائدین اور ہندوستان

ہندوسماج کو متحد کرنے پر موہن بھاگوت کا زور

تمکورو (کرناٹک) ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے متحدہ ہندو سماج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بعض طاقتیں اسے مذہبی نقطہ نظر سے تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے سنتھ سمیلن کے افتتاح کے بعد کہا کہ دنیا میں بعض طاقتیں ہندو سماج کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ یہ طاقتیں ہم سے دور کرچکی ہیں۔ یہ لوگ بعد میں

وظیفوں اور راشن کارڈ کی اجرائی سے سروے کا کوئی تعلق نہیں

حیدرآباد۔/11نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ای راجندر نے واضح کیا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے گئے جامع معاشی اور سماجی سروے سے راشن کارڈ کی اجرائی اور وظائف کی منظوری کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں عوام کی تعلیمی، معاشی اور سماجی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے یہ سروے کیا گیا جس کے تحت مختلف فلاحی اسکیمات کیلئے م

کاش! دلیپ صاحب کے ساتھ مزید کام کرنے کا موقع ملتا:بگ بی

ممبئی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن جن کا 80 ء اور 90 ء کے دہے میں طوطی بولتا تھا اور جن کے بارے میں آنجہانی ڈائرکٹر منموہن دیسائی نے یہ تک کہا تھا کہ ’’بالی ووڈ از اے ون مین انڈسٹری‘‘ ، نے کولکتہ میں فلم فیسٹیول کے افتتاح میں شرکت کے بعد وزیر اعلی ممتابنرجی سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر شاہ رخ خان، جیہ بچن، ابھیشیک بچ

آج ملک بھر میں بینک ملازمین کی ہڑتال

نئی دہلی 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں کل 12 نومبر کو بینک ملازمین کی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں معمول کی بینک سرگرمیاں جیسے چیک کلئیرنس وغیرہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس کے کنوینر ایم وی مرلی نے بتایا کہ چونکہ انڈین بینکس اسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت ناکام ہوگئی ہے اس لئے ملازمین کے پاس ہڑتال