سیف قذافی عالمی عدالت کو مطلوب، لیبیا سے فوری حوالگی کا مطالبہ

دی ہیگ ۔ 12 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی فوجداری عدالت نے لیبیا کے حکام سے سیف الاسلام قذافی کو فوری طور پر دی ہیگ کی عدالت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی عدالت کی چیف پراسیکیوٹر فاتو بینسْودا کے مطابق لیبیا کے خراب حالات کی وجہ سے تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے نیو یاک میں سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ عالمی عدالت

انجینئر شوہرکی رہائی کیلئے بیوی کا پرسیکر کو مکتوب

وڈودرہ ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایران میں دسمبر 2013 سے پھنسے ہوئے دو ہندوستانی انجینئرس میں سے ایک انجینئر کی بیوی نے گوا کے نئے وزیر اعلی لکشمی سکانت پرسیکر حکومت سے رجوع کرتے ہوئے اس کے شوہر کی عاجلانہ رہائی کے لیے اقدامات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ وڈودرہ کے ساکن 36 سالہ سانکیت پنڈیا اور اس کے ساتھی محمد حسین خاں ( ہریانہ ) کو گذ

ٹاملناڈوکے سیاسی خلاء کو بی جے پی ہی پر کرسکتی ہے

چینائی ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بی جے پی کی ملک گیر پیمانہ پر یکے بعد دیگرے کامیابی نے جہاں پارٹی کے حوصلے بلند کیے ہیں وہیں پارٹی کو اس بات کا ملال بھی ہے کہ ریاست تملناڈو میں پارٹی اپنے قدم جمانے میں ناکام رہی ہے لیکن اس کے باوجود 2016 میں تملناڈو اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے کم و بیش 122 نشستوں پر کامیابی کا نشانہ مقرر کیا ہے کیوں

لوکل باڈی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

ممبئی ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے آج مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بی جے پی نے لوکل باڈی ٹیکس (ایل بی ٹی) ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جائے۔ انہوں نے ’’کم سے کم حکومت ، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ نعرہ کا ذکر کیا اور کہا کہ سرکاری خدمات کو عوام تک یقینی طور پر پہنچایا جائے گ

جھارکھنڈ میں برسر اقتدار آنے پر بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا : بی جے پی

جمشید پور ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کی جھارکھنڈ یونٹ کے سابق صدر دنیش آنند گو سوامی جو جھارکھنڈ کے بہارا گوڑا حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں ہیں ، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی اولین ترجیح روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوگا تاکہ ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں دوسری ریاستوں کا رخ نہ ک

نس بندی آپریشن اموات : سپریم کورٹ کا از خود کارروائی سے انکار

نئی دہلی ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں نس بندی کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے 11 خواتین کی اموات پر پیش کی جانے والی میڈیا کی رپورٹس پر سپریم کورٹ نے از خود کارروائی کرنے سے انکار کردیا ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ وزیر اعلی رمن سنگھ نے اس معاملہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے

وائس چانسلر علی گڑھ یونیورسٹی پر قومی کمیشن برائے خواتین کی تنقید

نئی دہلی ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے خواتین نے وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اس متنازعہ تبصرہ کی سخت مذمت کی جس میں انہوں نے کہا کہ لائبریری میں لڑکیوں کو داخلہ دینے سے لڑکے زیادہ راغب ہوں گے۔ وائس چانسلر نے کل کہا تھا کہ انڈر گریجویٹ طالبات کو لائبریری میں نہیں آنا چاہئے ۔ اگر انہیں داخلہ دیا گیا تو لڑکے ان ک

دریاؤں کی صفائی کیلئے مرکزی حکومت سے تعاون کرنے اکھلیش کا تیقن

لکھنو ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو نے آج اس بات کا تیقن دیا کہ دریاؤں کی صفائی کیلئے ریاستی حکومت مرکزی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ دریائے گومتی میں 35 ویں قومی کشتی رانی مقابلہ کا افتتاح کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ دریاؤں کی صاف صفائی بہت ضروری ہے کیونکہ یہی ہماری ثقافت اور شناخت ہیں اور ان کی صفائی

پٹنہ کتاب میلے میں نریندر مودی کے موضوع پر کتابوں کی زبردست فروخت

پٹنہ ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ بک فیئر (کتاب میلہ) جس کا آغاز 7 نومبر سے ہوا ہے ، وہاں وزیراعظم نریندر مودی کے موضوع پر کتابیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہی ہیں۔ میلہ میں موجود اسٹال مالکان نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 12 روزہ اس میلے میں وزیراعظم کی شخصیت پر کم و بیش 16 کتابیں عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ کئی

بردوان دھماکہ: گاؤں کے سربراہ اور دیگر کی طلبی

بارپیٹا (آسام) ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بردوان بم دھماکے کی تحقیقات اور ضلع میں جہادی سرگرمیوں کے سلسلہ میں 5 افراد بشمول چٹالہ گاؤں کے پردھان کو گوہاٹی آفس طلب کیا ہے۔ این آئی اے نے گاؤں کے سربراہ رشید علی احمد کے علاوہ دیگر کو آفس پر آنے کی ہدایت دی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس دبوجیت ہزاریکا کی زیر

عام آدمی پارٹی کو 40 تا 45 نشستوں پر کامیابی کا یقین

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی مجوزہ دہلی اسمبلی انتخابات میں 40 تا 45 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر سروے کرایا ہے اور توقع ہیکہ سابق کے مقابلہ زیادہ نشستوں پر کامیابی ملے گی۔ اروند کجریوال نے 49 دن حکومت چلانے کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ سے

کانگریس قائدین کو برسرعام تجاویز سے گریز کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج پارٹی قائدین پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی تجاویز پیش کرنے کیلئے میڈیا کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پی چدمبرم، ڈگ وجئے سنگھ اور ایچ آر بھردواج کے حالیہ بیانات کی وجہ سے پارٹی کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے ذرائع ابلاغ ک

آسیان اکنامک کمیونٹی کے قیام کا منصوبہ

نائی پائی تا۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسیان چوٹی اجلاس کا آج آغاز ہوا جس میں 2015ء تک معاشی کمیونٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر غوروخوض ہوگا۔ اسوسی ایشن آف ساوتھ ایسٹ ایشین ممالک (آسیان) قائدین کے علاوہ دیگر عالمی قائدین بشمول صدر امریکہ بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی میانمار کے دارالحکومت نائی پائی تا میں

آسیان کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

نائی پائی تا ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور آسیان کے مابین روابط میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہے، وزیراعظم نریندر مودی نے 10 ممالک پر مشتمل اس بلاک کو ہندوستان کے نئے معاشی سفر کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ انہوں نے ’’میڈ ان انڈیا‘‘ کی بھرپور مدافعت کی اور انہیں اس بلاک کی تائید بھی حاصل ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے راونڈ ٹیبل پر ہندی میں تب

فرنویس حکومت نے تحریک اعتماد ندائی ووٹ سے جیت لیا

ممبئی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں 13 روزہ دیویندر فرنویس حکومت نے آج ڈرامائی حالات میں تحریک اعتماد ندائی ووٹ سے جیت لیا۔ شیوسینا اور کانگریس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکمراں بی جے پی پر اکثریت ثابت کرنے میں ناکامی اور جمہوریت کا گلا گھوٹنے کا الزام عائد کیا۔ مہاراشٹرا اسمبلی میں آج بی جے پی رکن اسمبلی آشش شیلر نے

گینز ورلڈ ریکارڈ میں گنیش لڈو

راجمندری۔/12نومبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے علاقہ تپیشورم میں واقع ایک مٹھائی کی دکان میں تیار کردہ 7,858 کلو وزنی لڈو گینز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ جبکہ یہ لڈو گنیش اُتسو کے موقع پر لارڈ گنیش کو بطور نذرانہ پیش کیا گیا تھا۔ شری بھکت انجیا سوئیٹس کی جانب سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا لڈو ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ گنیز سرٹیف

دھرم سنگھ کے مکان کے روبرو وکلاء کا احتجاج

شاہ آباد۔ /12نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ شریف میں کرناٹک ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے قیام اور اضلاع بلاری اور کپل کو گلبرگہ ہائی کورٹ بنچ کے حدود میں شامل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے وکلاء نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ایس دھرم سنگھ کی رہائش گاہ کو مقفل کرکے احتجاج منظم کیا۔ وکیلوں نے ضلع ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکا

کلواکرتی مٹن مارکٹ میں ’ گندم نما جو فروشی ‘

کلواکرتی۔ /12 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی بلدیہ کی جانب سے آج صبح گوشت اور ترکاری مارکٹ کا معائنہ کیا گیا اور تمام حالات سے آگہی حاصل کی۔ چونکہ دو دن قبل ترکاری مارکٹ میں آتشزدگی کے سبب 15لاکھ روپئے کا نقصان پانچ دکانات کے جلنے سے ہوا تھا، جہاں دکانات جلنے کی دیگر وجوہات ہیں وہیں پر اکثر تاجر اپنی دکانات چھوڑ کر روڈ پر سائبان