جگتیال کی ثانیہ گوہرکو انعام اول

جگتیال۔13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) RVM کریم نگر کے تحت ضلعی سطح پر مدارس کے طلباء میں 11 نومبر کو فلم بھون کریم نگر میں منعقدہ ادبی مقابلوں میں گورنمنٹ فورٹ ہائی اسکول کی ہشتم جماعت کی طلبہ ثانیہ گوہر کو انعام اول حاصل ہوا ۔ ڈی ای او کریم نگر کے ہاتھوں انعام دیا گیا ۔ ثانیہ گوہر نے اس سے قبل جگتیال سطح پر بھی انعام اول حاصل کیا تھا اس ک

بزم آئینہ کرنول کا خصوصی شمارہ محرم نمبر کا اجراء

کرنول ۔ 13 ۔ نومبر ( ای میل ) ماہنامہ ’’ بزم آئینہ ‘‘ کرنول کا خصوصی شمارہ محرم نمبر کا رسم اجراء آج درگاہ حضرت سید اسحاق ثناء اللہ قادری میں ہوئی ۔ یہ رسم اجراء سجادہ نشین سید انور باشاہ قادری کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقعہ پر مولانا مفی مستقیم احمد فیضی کے علاوہ جامعہ قمرالہدیٰ کے معتمد سید نوراللہ قادری اور خازن سید مبشرپاشاہ قاد

انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد سعید الدین ولد جناب محمد نذیر الدین مرحوم موظف انجینئر کا 12 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قادریہ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان متصل مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قادریہ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 996626

بارش سے 26سالہ حاملہ خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ /12 نومبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تلگودیشم فلور لیڈر مسٹر سنگی ریڈی سرینواس ریڈی نے کہا کہ شہر میں نالوں کی صفائی نہ کئے جانے پر آج غیرمتوقع بارش سے شہریوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ میئر حیدرآباد اور کمشنر جی ایچ ایم سی کو بروقت نالوں کی صفائی کیلئے نمائندگی کئے جانے پر

تلگودیشم اور ٹی آر ایس ارکان میں لفظی جھڑپ، اسمبلی اجلاس تین مرتبہ ملتوی

حیدرآباد۔/12نومبر، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث آج بھی غیر مختتم رہی کیونکہ حکمراں ٹی آر ایس اور اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے ارکان کے مابین لفظی جھڑپ اور تلخ ریمارک کے تبادلوں کے سبب دن بھر کی کارروائی متاثر رہی۔ ایوان میں مسلسل شوروغل اور ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں کارروائی کو تین مرتبہ دس منٹ کیلئے ملتوی کی

تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر بینک ملازمین کی ہڑتال

حیدرآباد۔/12نومبر، ( سیاست نیوز) کنوینر یونائٹیڈ فورم آف بینک یونینس مسٹر ایم وی مرلی نے مرکزی حکومت اور انڈین بینک آف اسوسی ایشن سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر کے بینک ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کرے۔ بصورت دیگر ان کی یونین کی جانب سے 2ڈسمبر تا5ڈسمبر ملک بھر میں زونل سطح پر سلسلہ وار اح

’’کے سی آرمیرے ماموں ہی نہیں بلکہ والد جیسے ہیں‘‘

حیدرآباد۔/12نومبر، ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی و اُمور مقننہ ٹی ہریش راؤ نے چیف منسٹر کے عہدہ پر کے سی آر کے بجائے ان کے فائز ہونے سے متعلق تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی کے مبینہ ریمارکس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اسمبلی میں واقع اپنے چیمبرس میں اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران ہریش راؤ نے کہا کہ’’ کے سی آر نہ صرف

حسین ساگر جھیل کے کنارے پیٹرو ناس ٹاورس جیسی بلند عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ

حیدرآباد۔/12نومبر، ( پی ٹی آئی) قلب شہر میں واقع پُرفضاء حسین ساگر جھیل کے اطراف حکومت تلنگانہ نے بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت نے حسین ساگر جھیل کی صفائی کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس مسئلہ پر محکمہ مال کے عہدیداروں کے ساتھ

جونیر ڈاکٹروں کو آج سے ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی ہدایت

حیدرآباد۔/12نومبر، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ ہڑتالی جونیر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کے ایک منصوبہ پر غور کررہی ہے۔ جونیر ڈاکٹرس مختلف مطالبات کی یکسوئی کیلئے گزشتہ دیڑھ ماہ سے ہڑتال کررہے ہیں اور حکومت نے وارننگ دی ہے کہ کل 13نومبر سے ڈیوٹی پر رجوع نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ڈائرکٹر طبی

آگزیٹاسن کے استعمال کی تردید، ہیرٹیج فوڈس کمپنی کی وضاحت

حیدرآباد۔/12 نومبر، ( این ایس ایس ) ہیرٹیج فوڈس لمیٹیڈ نے آج وضاحت کی کہ وہ صرف غیر ملاوٹ شدہ خالص دودھ اور دودھ پر مبنی اشیاء تیار کرتا ہے لیکن اس میںآگزیٹاسن کیمیائی مادہ استعمال نہیں کیا جاتا جبکہ اس طرح کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہیرٹیج کے سربراہ ڈاکٹر سامبا سیوا راؤ نے آج یہاں جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں دعویٰ کیا کہ اس کمپنی

پچيس25ہزار کروڑ روپئے کے صرفہ سے برقی کی خریدی: ہریش رائو

حیدرآباد۔/12نومبر، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ مختلف اقدامات کرتے ہوئے ریاست میں جاری برقی بحران سے نمٹنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے قانون ساز کونسل میں ٹی سدھاکر ریڈی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو دشواریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے 25ہزار کروڑ روپئے کے مصارف س

بھولا نگر میں مقتول کے بھائی پر حملہ ناکام

حیدرآباد۔/12نومبر، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ بھولا نگر میں کل رات ایک مکان پر حملہ کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ یاد رہے کہ اس طرح کے ایک واقعہ میں گزشتہ ماہ نعیم خاں نامی شخص کا قتل کردیا گیا تھا اور حملہ آوروں نے نعیم خاں کے بھائی سلیم خاں کو اس بار اپنے حملہ کا نشانہ بنایا تاہم پڑوسیوں کی بروقت چوکسی اور مداخلت سے حملہ آور فرار ہ

مستحق خاندانوں کو دیپم اسکیم کے تحت گیس کنکشن کا تیقن

حیدرآباد۔12۔نومبر (سیاست نیوز) وزیر فینانس ای راجندر نے قانون ساز کونسل کو یقین دلایا کہ حکومت دیپم اسکیم کے تحت کسی بھی مستحق خاندان کو ایل پی جی کنکشن سے محروم نہیں رکھے گی۔ پی سدھاکر ریڈی اور بی وینکٹیشورلو کے اس سوال پر وزیر فینانس نے کہا کہ حکومت اس اسکیم کے تحت تمام مستحق خاندانوں کا احاطہ کرنے کیلئے زائد بجٹ خرچ کرنے تیار ہے۔

ایر پورٹ پر 5کیلو سونا ضبط

حیدرآباد۔/12نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر کسٹمس حکام نے مسافروں کے قبضہ سے 5کیلو سونا ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے طیارے کے ذریعہ یہاں پہنچنے والے مسافرین کے ایک گروپ سے یہ قیمتی زرد دھات ضبط کی گئی۔

چیف منسٹر اے پی کے سہ روزہ دورہ سنگاپور کا آغاز

سنگاپور ۔ 12 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو تین روزہ دورہ پر آج سنگاپور پہنچ چکے ہیں ۔ چیف منسٹر کی قیادت میں 13 رکنی اعلی سطحی وفد جن میں اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں ۔ سنگاپور میں اعلی عہدیداروں فور ٹاپ بزنس قائدین سے ملاقات کرے گا ۔ چیف منسٹر اے پی کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد نائیڈو کا یہ پہلا بیرو

جوبلی ہال میں اے پی و تلنگانہ حکومتوں کا قانون ساز کونسل

حیدرآباد۔12۔نومبر (سیاست نیوز) آصف سابع نواب میر عثمان علی خاں کی یادگار جوبلی ہال کو آندھراپردیش اور تلنگانہ حکومتیں بطور قانون ساز کونسل استعمال کر رہی ہیں لیکن اس تاریخی عمارت کے لان میں واقع مسند شاہی دونوں حکومتوں کی غفلت کا شکار ہے۔ اس تاریخی عمارت نگہداشت اور مرمت پر حکومتوں کی کوئی توجہ نہیں جبکہ کروڑہا روپئے دیگر کاموں کی

تلنگانہ کی برقی قلت پر آئندہ تین برسوں میں قابو

حیدرآباد۔12۔نومبر (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ آئندہ تین برسوں میں تلنگانہ میں برقی کی قلت پر مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں برقی کی سربراہی کے موقف کو بہتر بنانے کیلئے حکومت تقریباً 1700 کروڑ روپئے کے خرچ سے ایکشن پلان پر عمل کر رہی ہے۔ ہریش راؤ کے مطابق آئندہ دو برسوں میں حیدرآباد میں ب