مذہبی خبریں

لجنتہ العلماء کا آج تربیتی کیمپ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : لجنتہ العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام اساتذہ مدارس اور علماء کرام کا ایک روزہ تربیتی کیمپ 13 نومبر جمعرات بعد نماز فجر تا عصر خانقاہ عالیہ جمالیہ واقع مسجد نور انکاپلی معین آباد منعقد ہوگا ۔ اس تربیتی کیمپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ مدارس اسلامیہ کا معیار تعلیم بلند ہو اور مدارس کی نیک نامی ہو ۔ امت کو بہتر سے بہتر افراد کار نصیب ہوں ۔ مولانا عبدالغفار مجاہد القاسمی معتمد لجنتہ اور مولانا عبدالملک المظاہری صدر نے شہر کے علماء کے علاوہ اضلاع سے تشریف لانے والے علماء کرام سے خواہش ظاہر کی کہ وہ اس تربیتی پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر ماہر علماء کرام کے تربیتی بیانات سے استفادہ کریں ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت سید شمس الدین شاہ قادری اعجازی المعروف نانا حضرت قبلہ چٹگوپہ شریف کے عرس شریف کی تقریب 19 محرم جمعرات بعد نماز عشاء غسل شریف مقرر ہے اور 20 محرم بروز جمعہ بعد نماز مغرب جلوس صندل مبارک حجرہ نانا حضرت سے نکل کر رحمن دولھے کرمانیؒ کو پہنچے گا اور وہاں سے شہر چٹگوپہ سے گشت کرتا ہوا گلشن شمس پہنچے گا ۔ صندل مالی بعد نماز فجر ہوگی ۔ 21 محرم محفل چراغاں و محفل سماع منعقد ہے جس میں معروف قوال حضرات حصہ لیں گے اور 22 محرم اتوار بعد نماز فجر ختم قرآن فاتحہ خوانی تقسیم تبرکات ۔۔

علماء اور ائمہ کا خصوصی اجلاس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : مدرسہ اسلامیہ گلزار مدینہ ، مدینہ گوڑہ میاں پور میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام 13 نومبر کو صبح 9 تا 3 بجے دن علماء آئمہ اور دیگر خدام دین کا خصوصی اجلاس رکھا گیا ہے ۔ مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری صدارت کریں گے ۔ اس کے علاوہ ’فتنوں کے موجودہ دور میں علماء کی ذمہ داریاں ‘ کے عنوان پر مولانا محمد ارشد علی قاسمی اور مولانا موسیٰ خان ندوی کے خطابات ہوں گے ۔۔

تحریک اسلامی کا اجتماع و
رسم اجراء اسلامی کیلنڈر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع 13 نومبر بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب ہوگا اور ذکر جہری و دعا ہوگی ۔ اس کے علاوہ امیر تحریک کا مرتب کردہ نئے سال 2015 کا سنی اسلامی کیلنڈر کی رسم اجرائی عمل میں آئے گی ۔۔