پھسل بنڈہ میں سیکورٹی گارڈ اور زخمی نوجوان کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈی آر ڈی ایل پھسل بنڈہ علاقہ میں کل رات نوجوان کو شدید زدوکوب کرنے والے ڈیفنس سکیورٹی گارڈ کے خلاف کنچن باغ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ نوجوان کے خلاف بھی سنتوش نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیفنس سکیورٹی کور سے وابستہ گارڈ داساوانا کولی جس نے حافظ بابا نگر کے ساکن پلمبر

رین بازار سے دو بچے لاپتہ

حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) رین بازار پولیس نے دو کمسن بچوں کے اچانک پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر اغواء کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 سالہ محمد سلمان جو آنگن واڑی اسکول یاقوت پورہ میں دوسری جماعت کا طالب علم ہے اپنی بہن 5 سالہ اصفیہ فاطمہ کے ہمراہ اپنے مکان واقع رحمت نگر یاقوت پورہ میں کھیل رہا تھا کہ اچانک لاپتہ

لنگر حوض میں پروفیسر کی ضعیف بیوی کا قتل

حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) لنگرحوض کے علاقہ اوم نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم افراد نے ضعیف خاتون کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا اور مکان میں موجود طلائی زیورات لوٹ لئے۔ تفصیلات کے بموجب 65 سالہ لکشمی تلسی جو ریٹائرڈ پروفیسر جے این ٹی یو ستیہ نارائنا کی بیوی تھی، کو آج شام نامعلوم افراد نے اُس وقت مکان میں داخل ہوکر سر پر

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب انور حسین ساکن شیر گیٹ کنگ کوٹھی کا بعمر 81 سال ، 14 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم بمقام مسجد بیرکس شیر گیٹ کنگ کوٹھی بعد عصر ( 4 بجے ) مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885758595 پر ربط کریں ۔۔

مذہبی خبریں

دینی اجتماعات
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری ’ شہادت حضرت عثمان غنی ؓ ‘ پر خطاب کرینگے ۔۔

دس سالہ طالب علم ایک دن کا سٹی پولیس کمشنر !!

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کی تاریخ میں آج 10 سالہ محمد صادق کو ایک دن کے لیے پولیس کمشنر بنایا گیا ۔ کریم نگر سے تعلق رکھنے والا کمسن لڑکا صادق جان لیوا بیماری بلڈ کینسر سے جوجھ رہا ہے ۔ اور اس کی خواہش تھی کہ وہ کمشنر کے عہدے پر فائز ہویا پھر کم از کم ایک دن کے لیے کیوں نہ ہو کمشنر پولیس بنے اس کی آخری خواہش کے مط

حجاج کرام کے پہلے قافلہ کی 20 اکٹوبر کو حیدرآباد آمد

حیدرآباد۔15۔اکتوبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی 20 اکتوبر کو حجاج کرام کے پہلے قافلہ کا شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ سعودی ایرلائینس کی خصوصی پرواز سے ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ فریضہ حج کی تکمیل کرنے والے حجاج کرام مدینہ منورہ سے حیدرآباد پہنچیں گے۔ پہلا قافلہ دوپہر ایک بجے شمس آباد انٹرن

جناب انبا راؤ دیشپانڈے کی تصنیف ’ میرے تاثرات ‘ کی رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بیت المدینہ سوسائٹی ( نور خاں بازار ) کے زیر اہتمام جناب انباراؤ دیشپانڈے مرحوم برادر خورد جسٹس وامن راؤ سابق جج ا ے پی ہائی کورٹ نائب صدر ایلڈرس تھنک ٹینک کی تصنیف ’ میرے تاثرات ‘ ( جو روزنامہ سیاست میں گذشتہ 25 سال میں چھپے ہوئے اہم مضامین کا مجموعہ ) کی رسم اجراء تقریبا بروز جمعہ 24 اکٹوبر کو بعد نماز م

شادی مبارک اسکیم سے 20 ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا منصوبہ

حیدرآباد۔15۔اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت مالیاتی سال کے آخری چار ماہ میں شادی مبارک اسکیم کے تحت کم از کم 20,000 غریب خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اسکیم کے اعلان میں تاخیر کے سبب چار ماہ میں 40,000 شادیوں کیلئے امداد کی فراہمی کے نشانہ کی تکمیل ممکن نہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے شادی مبارک اسک

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : انچارج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی

کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات سے طلاق میں اضافہ ممکن

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی فلور لیڈر کونسل مسٹر محمد علی شبیر نے شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اسکیم سے تلنگانہ ریاست میں طلاق کے واقعات میں اضافہ ہوجانے کے شکوک کا اظہار کیا ۔ آج سی ایل پی آفس اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر محمد علی شبیر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے غر

ہمپشائیر پلازا ہوٹل میں سیزلر فوڈ فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : قلب شہر سیف آباد ( لکڑی کا پل ) کے پاس واقع ہمپشائیر پلازا ہوٹل انتظامیہ نے لذیذ ڈشیس فراہم کرنے کے مقصد سے 15 تا 25 اکٹوبر تک ’ سیزلر فوڈ فیسٹیول ‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس فوڈ فیسٹیول کے دوران ہر روز لنچ 12 بجے دوپہر تا ساڑھے تین بجے سہ پہر اور ڈنر شام 7 بجے تا ساڑھے دس بجے شب تک اپنے صارفین و

زندہ دلان حیدرآباد کے مزاحیہ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : زندہ دلان حیدرآباد کی جانب سے دو روزہ تقاریب کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے کل ہند مزاحیہ مشاعرہ میں جو 18 اکٹوبر ہفتہ کی شام 7-30 بجے للت کلاتھورانم باغ عامہ میں مقرر ہے ۔ داخلہ ٹکٹ گیلری 30 روپئے کرسی 100 روپئے گوشہ خواتین علحدہ 30 روپئے کے ذریعہ ہوگا ۔ کسی ایک خوش نصیب کو ’ کشش گروپ آف ٹکسٹائیل ‘ کی جانب

کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات کے قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ

حیدرآباد۔15۔اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت نے مختلف گوشوں سے کی جارہی نمائندگیوں کو قبول کرتے ہوئے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مشاورت کے بعد سینئر آئی اے ایس عہدیدار ریمنڈ پیٹر نے آج درج فہرست اقوام اور اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ طویل اجلاس منعقد کیا جس

کرشن چندر کا رومان حقیقت سے بہت قریب : پروفیسر علی احمد فاطمی

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد لٹریری فورم (حلف ) اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیر اہتمام 14 اکٹوبر کو اردو ہال حمایت نگر میں مشہور فکشن نگار کرشن چندر صدی تقاریب کے سلسلے میں معروف ترقی پسند ادیب پروفیسر علی احمد فاطمی ( الہ آباد ) کے توسیعی لکچر کا اہتمام کیا گیا ۔ صدارت پروفیسر بیگ احساس ، صدر حلف نے کی جب کہ پدم شری مج

فوڈ سیکوریٹی کارڈ پر عوام تشویش کا شکار

حیدرآباد۔15۔اکتوبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں فوڈ سیکوریٹی کارڈ کے مسئلہ پر عوام میں زبردست بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور عوام فوڈ سیکوریٹی کارڈ کے علاوہ دیگر اسناد کے حصول کیلئے لازمی آدھار کارڈ حاصل کرنے اور درکار تنقیح کیلئے کاروی سنٹر روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز پر پہنچ رہے ہیں اور آج برہم عوام نے کاروی سنٹر جہاں پ

پولیس دھاوؤں کی ستائش ، سنٹرل اور ساوتھ زون پر بھی توجہ کی ضرورت

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر سٹی پولیس کی جانب سے وقفہ وقفہ سے غیر سماجی عناصر کے خلاف کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے مسٹر ایم آنند کمار گوڑ گریٹر حیدرآباد تلگو دیشم ترجمان و کنوینر واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 12 اکٹوبر کو گوشہ محل ڈیویژن کے دھول پیٹ میں اچانک پولیس دھاوؤں سے مقام

یم ڈی یونانی ، آیورویدا اور ہومیو میں داخلے ، ادخال درخواست 16 اکٹوبر آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر محمد سلیم ریاستی صدر اور ڈاکٹر اے اے خان ریاستی جنرل سکریٹری اے پی و تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرز اسوسی ایشن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یم ڈی یونانی ، آیورویدا اور ہومیو میں برائے سال 2014-15 میں داخلوں کے لیے رجسٹرار ڈاکٹر ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس کی جانب سے اعلامیہ ج

پانچ روپیوں میں کھانے کی توسیعی اسکیم ، حکومت کا اعلان وفا نہ ہوسکا

حیدرآباد۔15۔اکتوبر (سیاست نیوز) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے پانچ روپئے میں کھانے کی اسکیم کے 50 مراکز 2 اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تاحال نئے مراکز کا آغاز عمل میں نہیں آیا۔ ابتدائی طور پر بلدیہ کی جانب سے تین مراکز کے ساتھ پانچ روپئے میں کھانے کی اسکیم شروع کی گئی تھی اور بتدریج اس میں اضافہ کرتے ہوئے 10 مرا