ٹی یو ڈبلیو جئے مہا سبھا میں شرکت کی اپیل

نیالکل 4 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد محبوب غوری جرنلسٹ سیم سبھاش نائب صدر ٹی یو ڈبلیو جے نیالکل وسیم غوری نمائندہ سیاست نے 7 اکٹوبر منگل ریاستی سطح پر پرگنیا فنکشنہال گجویل ضلع میدک میں منعقد کئے جانیو الے تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ مہا سبھا پروگرام میں ضلع میدک کے زیادہ سے زیادہ تلگو اردو اخبارات کے صحافیوں کو شرکت کرنے کی اپیل

پرگی میں دسہرہ تہوار

پرگی 4 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پرگی اسمبلی حلقہ کے چار منڈلوں میں دسہرہ تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ ہندو، بھائیوں نے روایتی لباس پہن کر مختلف منادر میں پوجا کی ۔ روایت کے مطابق گھروں میں بھی پوجا کی گئی اور وجئے دشمن کی مبارکباد دی۔

ضلع احمد نگر مہاراشٹرا میں عرس شریف

لبرگہ 4؍اکتوبر(فیاکس ): محمد رفیع الدین قادری کی اطلاع کے بموجب25واں عرس شریف ولی کامل حضرت سید احمد شاہ اکبر شاہ ؒ ضلع احمد نگر( مہاراشٹرا) کے سہ روزہ عرس شریف کی تقاریب زیر نگرانی صوفی باصفا پیر طریقت حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی صاحب سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکنؒ گلبرگہ کی نگرانی میں بصد عقیدت و احترام منعقد ہونگی۔ 11؍اکتوبر2014؁ء

کاغذ نگر کے شاعر و صحافی رحیم رامیش کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

کاغذ نگر 4 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذ نگر کے ممتاز شاعر و صحافی جناب رحیم رامیش کو یونیورسٹی آف حیدرآباد نے یکم اکٹوبر کو منعقدہ 16 ویں کانوکیشن میں اردو زبان میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی ۔ حیدرآباد کے برہما کماری گلوبل پیس آڈیٹوریم گچی باولی میں مسٹر راما کرشنا راما سوامی وائس چانسلر کے ہاتھوں رحیم رامیش کو پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا ک

ضلع کریم نگر کے اسکالر شپ درخواست گذاروں کو اطلاع

کریم نگر۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کے پری میٹرک اسکالر شپ 2014-15کے آن لائن میں فریش و رینول میں درخواست کے تمام طلباء یعنی پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک ( سرکاری و خانگی اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے آن لائن میں اندراج کرواچکے فریش و رینول درخواستوں کی ہارڈ کاپی کو اسکول کے انتظامیہ جانچ کرکے اس کو کورنگ لی

کرناٹک میں 6اکٹوبر کو عیدالاضحی کی تعطیل

بیدر ۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عیدالاضحی کے دن 6اکٹوبر بروز پیر عام تعطیل دینے حکومت کرناٹک نے اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل 5اکٹوبر کو تعطیل دی گئی تھی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 6اکٹوبرکو عیدالاضحی منانے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے اس دن عام تعطیل دی گئی ہے۔

بیدر میں یوم عالمی سینئر سٹیزنس پروگرام کا انعقاد

بیدر۔/4اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر بیدر کے ایم اے ہال میں ضلع انتظامیہ نے ضلع پنچایت محکمہ ویمنس اینڈ چلڈرنس ویلفیر محکمہ معذورین کی فلاح و بہبودی اور پولیس محکمہ کی جانب سے یوم عالمی سینئر سٹیزنس پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کا افتتاح سپرنٹنڈنٹ پولیس بیدر مسٹر سی ایچ سدھیر کمار ریڈی نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمر رسیدہ افراد کے کو

15ویں فینانس کمیشن سے مواضعات کی ترقیات کیلئے فنڈ منظور

یلاریڈی۔/4اکٹوبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے تمام مواضعات کی ترقی کیلئے سال 2014-15 کیلئے تیرہویں فینانس فنڈ کو منظور کردیا گیا ہے۔ منڈل MPDO لکشمی نے مزید بتایا کہ منڈل میں ارگنٹہ علاقہ کی ترقی کیلئے ایک لاکھ61 ہزار 569 روپئے منظور کئے گئے۔ انارم کو 49 ہزار 247 روپئے، بسوانا پلی کو ایک لاکھ 66ہزار 405روپئے، چٹیال کو ایک لاکھ 62ہزار 591 ر

تانڈور میں گاندھی جینتی تقاریب

تانڈور۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں گاندھی جینتی تقاریب منعقد ہوئیں۔ گاندھی چوک پر مقامی قائدین مسرس وجے لکشمی صدر نشین بلدیہ تانڈور اور دیگر نے مجسمہ گاندھی کی گلپوشی کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دفتر کانگریس پر تقریب منعقد ہوئی۔ مسرس ایم رمیش صدر ضلع کانگریس، سردار خااں سابق کونسلر، مختار ن

دیہاتوں کو صاف ستھرا رکھنے کا مشورہ

کوٹگیر۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے یہاں موضع سدھا پور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تلنگانہ میں برسر خدمت ایک لاکھ 45ہزار آندھرا کے ملازمین اپنی ریاست کو واپس چلے جات ہیں تو پھر علاقہ تلنگانہ میں بیروزگاری کا مسئلہ کس حد تک دور ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 1956 می

احکام خداوندی، سنت نبویؐ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

میدک۔/4اکٹوبر، ( فیکس ) مذہب اسلام میں کوئی بھی عید یا تہوار تفریحی اور بے معنی نہیں ہے بلکہ اس کے حقائق اور تہوار میں ایک پیغام پوشیدہ ہوتا ہے۔ جس پیغام پر عمل آوری ہی درحقیقت اس عید کی قدر دانی ہے، اگر اس کے پیغام کو زندگی میں نہ بسایا جائے اور زندگی کے نوک وپلک کو اس پیغام کی روشنی میں ٹھیک نہ کیا جائے تو ہزاروں ایسی عیدی گذار کر بھی

کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے ونپرتی عوام کی امداد

ونپرتی۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کشمیر سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کیلئے جمعیۃ العلماء ہند کی جانب سے جنگی طور پر کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس راحت رسانی کیلئے جمعیتہ العلماء ونپرتی کی جانب سے جمعہ کے موقع پر عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ جس پر ونپرتی کے مسلمانوں نے 53ہزار روپئے کا تعاون کیا۔ یہ رقم مول

نارائن پیٹ میں طوفانی بارش

نارائن پیٹ۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر پر آج دوپہر اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس کے سبب آبادی میں کئی درختوں کے گرجانے کی اطلاعات ہیں۔ موسلا دھار بارش کے سبب سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کے جمع ہوجانے سے عوام کو مشکلات پیش آئی۔ اچانک بارش سے موسم یکسر تبدیل ہوگیا۔ چند دنوں سے گرمی میں شدت پیدا ہو

مایا کوڈنانی کی ضمانت کو چیلنج کرنے کی اجازت دینے سے گجرات حکومت کا انکار

احمد آباد /3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو گجرات فسادات میں سابق وزیر مایا کوڈنانی کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ کوڈنانی کو گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت دی گئی ہے، جنھیں نروڈا پاٹیا فسادات کیس میں 28 سال جیل کی سزا ہوئی ہے۔ اس فساد میں 97 افرا

عوام کو وزیراعظم کی دسہرہ کی مبارکباد

نئی دہلی 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج قوم کو دسہرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہر ایک کو وجئے دشمی کی مبارکباد دیتے ہوئے میں کہنا چاہتا ہوں کہ حق ہمیشہ باطل پر غالب آتا ہے۔ مودی نے پہلی بار ابنائے وطن سے ریڈیو پر خطاب بھی کیا اور کھل کر اُن سے بات چیت کی اور کہاکہ ملک کی خوشحالی اور بہتری کے لئے اُنھیں اپنی صلا

تتکال ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی /3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلویز نے مالیہ کو متحرک کرنے کی غرض سے تتکال ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ جو مسافر دہلی۔ ممبئی راجدھانی اور دیگر 80 ٹرینوں کے تتکال ٹکٹس خریدیں گے، انھیں قیمت سے اضافی شرح ادا کرنی ہوگی۔ 80 ٹرینوں کے تتکال ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تتکال ٹکٹوں کی طلب میں اضافہ کی بناء پر ق

ہندوستانیوں کی حج درخواستیں مسترد

جدہ /3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اس سال فریضۂ حج کی ادائیگی کیلئے درخواست دینے والے ہندوستانیوں میں سے 3 لاکھ درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔ ہندوستان سے 1.36 لاکھ عازمین نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔ ہندوستانی قونصل خانہ کے مطابق حرم شریف کی توسیع کے منصوبہ کے باعث ہندوستان کیلئے مختص کوٹہ میں 20 فیصد کی کمی سے کئی عازمین حج کی درخواستو

میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

ینگون، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ایک گروپ نے میانمار حکومت کی طرف سے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مہم کے نتیجے میں انہیں گھروں سے نکال کر کیمپوں میں رکھنے اور ان شہریت کے حقوق ختم کرنے کی مذمت کی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق میانمار کی نسل پرستانہ اور ظالمانہ کارروائیوں پر میانمار میں موجود امری

متحدہ عرب امارات میں آج عید الاضحی ، 96 قیدیوں کی رہائی

دبا الفجیرہ (متحدہ عرب امارات)، 3 اکٹوبر (حسین قادری کا ای میل) متحدہ عرب امارات کی تمام ساتوں ریاستوں ابوظہبی، دُبئی، شارجہ، راس الخیمہ، اُم القوین، عجمان اور فجیرہ میں عید الاضحی ہفتہ 4 اکٹوبر کو منائی جارہی ہے۔ امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم جو وزیراعظم اور حاکم دبئی بھی ہیں، ملک کے ع