حجاج کرام نے شیطان کو کنکریاں ماریں ‘ خلیج میں عید الاضحی کا آغاز

منی 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا بھر سے آئے ہوئے زائد از 20 لاکھ مسلمانوں نے ‘ جن میں ہندوستان کے 1.5 لاکھ مسلمان بھی شامل ہیں ‘ آج وادی منی میں رمی جمار ( شیطان کو کنکریاں مارنے ) کا فریضہ ادا کیا اور اس طرح ان کے فریضہ حج کی تکمیل ہوگئی ۔ علاوہ ازیں سارے خلیج میں آج عیدالاضحی بھی منائی گئی ۔ حجاج کرام حرم کعبہ سے پانچ کیلو میٹر مشرق میں

داعش نے ایک اور برطانوی یرغمال کا سر قلم کردیا

قاہرہ 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیٹ پر آج ایک اور ویڈیو پیش کرتے ہوئے عسکریت پسدن گروپ داعش نے ایک اور برطانوی یرغمال کا سر قلم کردینے کا منظر پیش کیا ہے ۔ حالیہ عرصہ میں داعش کی جانب سے اس طرح کی یہ چوتھی کارروائی ہے اب اس گروپ کے خلاف امریکہ کی جانب سے فضائی حملے کئے جا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں اس سے قبل جن برطانوی شہریوں کے سر قلم ک

انتقال

جناب محمد عبدالغفار عرف چنو پٹیل ولد جناب فقیر محمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ساجدہ بیگم میں ادا کی گئی اور تدفین شمشیر گنج مغل کا تکیہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 5 اکٹوبر یکشنبہ بعد نماز عصر مسجد ساجدہ بیگم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700663031 ، 9885272743 پر ربط کریں۔

رائنا کی سنچری ، چینائی نے چمپئنس ٹرافی جیت لی

بنگلور ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سریش رائنا کی ناقابل تسخیر سنچری کی بدولت چینائی سوپر کنگس نے چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلے میں ٹورنمنٹ کی ناقابل شکست کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور خطاب حاصل کرلیا ۔ کامیابی کے لیے مطلوبہ نشانہ 181 رنز فاتح ٹیم نے 18.3 اوورس میں 185/2 کی شکل میں حاصل کرلیا ۔ رائینا نے 62 گ

کلدیپ یادو ہندوستانی ٹیم میں حیران کن شمولیت

بنگلور ۔ 4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی ونڈے سیریز کے لئے ابتدائی تین ونڈے مقابلوں کی معلنہ 14رکنی ٹیم میں نوجوان بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو کی شمولیت حیران کن فیصلہ ہے ۔ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ونڈے سیریز کا پہلا مقابلہ 8اکٹوبر کو کوچی میں کھیلا جائے گا اور اس سیریز کے ابتدائی تین مقابلوں کی

بی سی سی آئی پر اولمپک کونسل کی شدید تنقید

انچیان۔4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کی جانب سے ایشین گیمس کے کرکٹ مقابلوں میں شرکت کیلئے ہندوستانی ٹیم کو روانہ کرنے کے فیصلے پر اولمپک کونسل آف ایشیا ( او سی اے ) نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ پُراثر کرکٹ بورڈ تجارت کے مقاصد کے تحت کھیل کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ او سی اے کے صدر نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ک

دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 4 اکٹوبر (راست) مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں 5 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء ہفتہ واری دینی اجتماع مقرر ہے۔ حافظ متین پاشاہ کی قرأت ہوگی۔ حافظ محمد سلطان قادری نعت شریف سنائیں گے۔ مولانا اختر حافظ شیخ معزالدین قادری کا خطاب ہوگا۔