بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی تقسیم میں تاخیر

حیدرآباد /5 اکتوبر (سیاست نیوز) متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کا منفی اثر اس مرتبہ انٹر میڈیٹ امتحانات پر مرتب ہونے کا قوی امکان پایا جاتا ہے، کیونکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ریاست کی تنظیم جدید کے 9 ویں شیڈول میں شامل اداروں کی فہرست میں شامل رہنا ہی اس کی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے۔ 9 ویں شیڈول میں شامل کارپوریشن سوسائٹیز کی تقسی

بیوی کی علحدگی سے مایوس پروفیسر کی خودکشی

حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیوی سے علحدگی سے دلبرداشتہ ایک پروفیسر نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 43 سالہ راگھاویندرا گرو پرساد جو آئی سی ایف اے آئی یونیورسٹی کا پروفیسر تھا جس کی شادی سہاسنی سے سال 2004 میں ہوئی تھی لیکن گذشتہ چند عرصہ سے اپنی بیوی سے اختلافات کے باعث علحدگی اختیار کرلی تھی۔ گرو پرساد

مذہبی تخریب کاری کا خاتمہ کیا جانا ضروری : شاہ عبداللہ

منی ( سعودی عرب ) 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے حکمران شاہ عبداللہ نے آج کہا کہ مذہبی تخریب کاری ایک لعنت ہے اور اس کا خاتمہ کیا جانا چاہئے ۔ شاہ عبداللہ نے یہ ریمارکس ایسے کئے ہیں جبکہ ان کی ائر فورس شام میں داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت فضائی حملوں میں حصہ لے رہی ہے ۔ شاہ عبداللہ نے اسلامی ممالک کے حج وفود ک

جاپانی آتش فشاں پر نعشوں کی تلاش معطل، سمندری طوفان کا خطرہ

ٹوکیو۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آتش فشاں پہاڑ کی مہلک آتش فشانی کے بعد جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے، نعشوں کی تلاش کی کارروائی معطل کردی گئی ہے جب کہ آتش فشاں پہاڑ کے پھٹ پڑنے کے بعد کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تلاش کارروائی معطل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے ایک سمندری طوفان کے جاپان کے قریب پہنچنے کے اندیشوں میں اضافہ

چیچنیا میں خود کش دھماکہ ‘ 5 پولیس اہلکار ہلاک ‘ 12 زخمی

ماسکو 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیچنیا کے دارالحکومت میں ایک خود کش بمبار کو ایک کنسٹر ہال پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کے دوران ہوئے دھماکہ میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور 12 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ روس کے تحقیق کاروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ گروزنی سٹی ڈے کے موقع پر ایک کنسرٹ منعقد ہو رہا تھا جس میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں ۔

انتقال

حیدرآباد 5 اکٹوبر (راست) محمد عبدالرحیم مالک فرحت فوڈ سنٹر رحیم کرانہ اسٹور منڈی میر عالم کی والدہ محترمہ رابعہ بیگم زوجہ محمد عبدالغفور مرحوم کا بروز اتوار 5 اکٹوبر صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد انبیاء چندرائن گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین ایرہ کنٹہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مس

جمرات میں معذور حاجیوں کیلئے الکٹرک ویل چیرس

وادی منیٰ۔5اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) وزارت میونسپل و دیہی اُمور نے جمرات میں معذور حاجیوں کیلئے 234الکٹرک ویل چیرس فراہم کئے۔وجدی بن حسن تولا ڈائرکٹر مینٹیننس نے کہا کہ ان الکٹرک ویل چیروں سے 70ہزار معذور حاجیوں نے استفادہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر دو لاکھ حاجیوں نے بھی ویل چیرس سے استفادہ کیا ۔ آنے والے برسوں میں جمرات میدان پر مزید ویل