صدر روس پوٹن کی جی 20 کانفرنس میں شرکت متوقع: آسٹریلیا

سڈنی؍ماسکو۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جوہاکی نے آج توثیق کی کہ صدر روس ولادیمیر پوٹن جی 20 قائدین کی چوٹی کانفرنس میں جو ماہ نومبر میں مقرر ہے، شرکت کریں گے، حالانکہ حالیہ مہینوں میں یوکرین میں روس کی کارروائی کے بارے میں اندیشے ظاہر کئے جارہے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے صدر روس کی اعلیٰ اختیاری چوٹی کانفرنس

لیبیا کی جھڑپوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک

طرابلس۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 21 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے جب کہ ہفتہ کے دن لیبیا کے دارالحکومت میں قبائیلیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔ عینی شاہدین کے بموجب قوم پرست نیم فوجی فورس جس کا تعلق پہاڑی قصبہ زنتان سے ہے، پڑوسی قصبہ کیکلا پر حملہ آور ہوئی تھی جو اسلام پسندوں کی زیر قیادت فجر لیبیا باغیوں کا حامی ہ

ہانگ کانگ میں جمہوریت تحریک کے امکانات معدوم

ہانگ کانگ۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہانگ کانگ کے جمہوریت حامی احتجاجی مظاہروں کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور احتجاجیوں کے مطالبہ کے مطابق آزادانہ انتخابات کا انعقاد ناممکن نظر آتا ہے۔ شہر کے پریشان حال چیف ایگزیکٹیو لیونگ چن انگ نے ایک ٹی وی شو میں آج کہا کہ احت

جاپان میں سمندری طوفان

ٹوکیو۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک طاقتور سمندری طوفان کی وجہ سے جاپان کے جنوبی جزیرہ اوکیناوا میں موسلادھار بارش ہورہی ہے اور جنوب مغرب کے اہم جزیرہ کیوشو اندیشہ ہے کہ اندرون ایک ہفتہ دوسرے شدید سمندری طوفان کا نشانہ بن جائے گا۔ اس طوفان کی وجہ سے تاحال 28 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ایک لاکھ 50 ہزار افراد کا تخلیہ کروادیا گیا ہے۔ سمندر

امریکہ میں پولیس فائرنگ اور احتجاج جاری

سینٹ لوئی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آج دن بھر احتجاجی مظاہرے اور پولیس کے ساتھ تصادم جاری رہا اور باقی وقت بھی اس کے جاری رہنے کی بلکہ دیگر علاقوں میں پھیل جانے کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ اگسٹ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص مائیکل براؤن ہلاک ہوگیا تھا جس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جن کی قیادت مقامی پادریوں کے علاوہ دورہ

عراق میں 3 کار بم دھماکے‘ 25 ہلاک

باقوبہ۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تین خودکش کار بم دھماکوں میں کرد زیر قبضہ عراقی قصبہ میں سرکاری دفاتر کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جن سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے بیشتر کرد فوج کے پرانے رضاکار فوجی تھے جنھیں دوبارہ فوج میں تقرر کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ 10.30 بجے دن تین کار بم دھماکوں سے قراتاپاہ دہل گیا۔ میئر وہاب احمد نے

فلسطین کا مسئلہ اہم عرب ایجنڈہ میں شامل: السیسی

قاہرہ؍یروشلم۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے آج کہا کہ فلسطینیوں کا مسئلہ عالم عرب کے کلیدی ایجنڈہ میں شامل ہے اور آئندہ بھی شامل رہے گا۔ انھوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ طئے کرلے۔ صدر مصر السیسی نے بین الاقوامی عطیہ دہندگان چوٹی کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطی

ٹکساس کا صحت کارکن ایمبولا وائرس سے متاثر: ڈاکٹر ڈیوڈ لیکی

واشنگٹن۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ٹکساس کا ایک صحت کارکن جس نے ایک ایسے شخص کا علاج کیا تھا جو بعد ازاں ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا، آج ابتدائی معائنہ کے نتیجہ میں اس وائرس سے متاثر پایا گیا۔ ڈاکٹر کے بموجب وہ امریکی سرزمین پر اس بیماری سے متاثر ہونے والا دوسرا شخص ہے۔ محکمہ صحت خدمات ٹکساس کے کمشنر ڈاکٹر ڈیوڈ لیکی نے کہا

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو امتحانات کی زیادہ فکر

لندن۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی امکان ہے کہ یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گی، کیونکہ وہ آئندہ اسکول امتحانات کے لئے مصروف رہیں گی۔ پاکستانی کمسن لڑکی ملالہ یوسف زئی 2012ء میں طالبان کی فائرنگ سے زندہ بچنے کے بعد بین الاقوامی اہم شخصیت بن گئی ہیں۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم کی وک

این سی پی فطری طور پر بدعنوان پارٹی: مودی

پنڈھرپور (مہاراشٹرا)۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ این سی پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اگر شرد پوار زیر قیادت پارٹی کو دوبارہ اقتدار کے لئے ووٹ دیا گیا تو وہ اپنی بدعنوانیوں کو پہلے سے زیادہ بڑے پیمانے پر شروع کرے گی۔ اس کے دور میں رشوت کا راج ہوگا۔ وزیراعظم نے یہاں انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ این سی پی

مہاراشٹرا، گجرات سے بھی زیادہ ترقی یافتہ

رام ٹیک (مہاراشٹرا)۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاراشٹرا ترقی کے محاذ پر گجرات سے آگے ہے۔ کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر بی جے پی قائدین کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات، مہاراشٹرا کی بہ نسبت کم ترقی یافتہ ہے۔ وہ ضلع ناگپور کے علاقہ رام ٹیک میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہ

سنندا پشکر کے اثاثہ جات حاصل نہیں کئے، شوہر تھرور کا بیان

کوچی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے کیرالا ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ سنندا پشکر مرحومہ کے کوئی بھی اثاثہ جات کو حاصل نہیں کیا ہے اور نہ ہی اپنے فرزند یا کسی اور کے ساتھ مل کر کوئی بھی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد تک رسائی حاصل کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے ک

سوئس بینک معلومات کے ازخود تبادلہ کیلئے ہندوستان کو انتظار کرنا پڑے گا

نئی دہلی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کو سوئس بینک کی معلومات کا از خود تبادلہ عمل میں آنے کے لئے کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔ سوئزرلینڈ کی جانب سے ٹیکس معاملوں پر اطلاعات فراہم کرنے یا ازخود ان کے تبادلہ کے لئے منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ ہندوستان اور سوئزرلینڈ کے عہدیداروں کی جانب سے ٹیکس چوری کیسوں کو حل کرنے کے لئے باہمی انتظا

مرکز قیمتوں میں اضافہ پر کنٹرول میں ناکام: سی پی آئی

پڈوچیری۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سی پی آئی نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت افراط زر اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت مکمل طور پر افراط زر اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کو کچلنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ اسی راستہ پر جارہی ہے جس پر کانگریس زیر قی

طوفان ہُدہُد متاثرین کا پتہ چلانے کیلئے ایرٹیل کی ہیلپ لائن

نئی دہلی ۔12اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹیلی کام صنعت کی سب سے بڑی کام ایرٹیل نے سمندری طوفان ہُد ہُد سے متاثرہ ریاستوں اوڈیشہ اور آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد کرنے کیلئے ہیلپ لائن قائم کئے ہیں ۔ خصوصی ہیلپ لائنس کے علاوہ کال سنٹرس بھی رکھے گئے ہیں ۔ آندھراپردیش سے 1949کے ذریعہ اور اوڈیشہ سے 1948کے ذریعہ کال کی جاس

فینسی نمبر0001 … 12.5 لاکھ میں فروخت

نئی دہلی۔12اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )دہلی حکومت کی جانب سے فینسی وہیکلس رجسٹریشن نمبر کا پہلی مرتبہ آن لائن ای آکشن کروایا گیا جس سے حکومت کو 73لاکھ روپئے حاصل ہوئے ۔ فینسی رجسٹریشن نمبر 0001 کیلئے اقل ترین محفوظ قیمت 5لاکھ روپئے رکھی گئی تھی لیکن یہ نمبر 12.5لاکھ میں فروخت ہوا ۔ ہر ماہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فینسی نمبرس کا ای آکشن کروای

شرد پوار چیف منسٹر کے عہدہ کی دوڑ میں شامل نہیں

ممبئی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چیف منسٹری کے عہدہ کی دوڑ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے این سی پی کے صدر شرد پوار نے آج کہا کہ وہ تنظیمی اور مشاورتی صلاحیت میں عوامی زندگی میں شامل رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چند ہی سال میں میں 75 سال کا ہوجاؤں گا، مجھے 48 سال تک عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا جن میں سے 25 سال وہ برسراقتدار رہے۔ اب

جرمنی کو افغانستان مشن کی غلطی پر افسوس ، غلط اندازے قائم کرنے کا اعتراف

برلن۔ /12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی نے افغانستان مشن کے سلسلے میں غلطی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جرمنی کے وزیرخارجہ فرینک والٹر اسٹنمیر نے آج کہا کہ افغانستان میں 2001 ء سے فوجی مہم میں شمولیت ایک سنگین غلطی تھی ۔ انہوں نے جلد بازی میں دستبرداری کے خلاف بھی خبردار کیا ۔ ایک ایسے وقت جبکہ امریکی زیرقیادت نیٹو اتحادی فوجی کارروائی کا

شردپوار نے اودھو ٹھاکرے کی سراہنا کی ، نئی سیاسی صف بندی کے اشارے

ممبئی ۔ /12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں انتخابات کے بعد نئی سیاسی صف بندیوں کی پیش قیاسی کے دوران این سی پی سربراہ شردپوار نے آج شیوسینا صدر اودھو ٹھاکرے کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ اودھو ٹھاکرے 2012ء میں ان کے والد اور بانی شیوسینا بال ٹھاکرے کی موت کے بعد پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں ۔ شر دپوار نے کہا کہ با