شمس آباد ایرپورٹ پر تین کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ میںڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد رفیع جو آج صبح دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچا ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے اسے حراست میں لیتے ہوئے اس کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے تین

انتقال

٭٭ جناب محمد اقبال ولد جناب محمد عمر مرحوم موظف جنرل منیجر واٹر ورکس گوشہ محل ڈیویژن I کا 17 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ اسی دن بعد نماز عصر نماز جنازہ کے بعد اے بیاٹری لائین قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ زیارت 19 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 23347707/ 9246351219 پر ربط کریں ۔

بجاج ڈسکور کے دو نئے موٹر بائیک متعارف

حیدرآباد /17 ستمبر ( پریس نوٹ ) بجاج آٹو نے آج دو نئے گاڑیوں ڈسکور 150F اور ڈسکور 150S کو متعارف کیا ہے ۔ مذکورہ دو گاڑیاں موجودہ ڈسکور گاڑیوں سے کافی مضبوط اور مستحکم ہیں ۔ جس میں منفرد قسم کا اسٹائل ہے اور مسافر کیلئے آرامدہ اور بہترین ثابت ہوگا ۔ ڈسکور 150 روزانہ سفر کرنے والوں کیلئے ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوگا ۔ یہ گاڑی عصری آلات چار واول

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور حیدرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 38 سالہ بابو راؤ جو پیشہ سے کسان تھا مہاراشٹرا کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل رات معین آباد کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران

پہاڑی شریف میں خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ رضیہ بیگم جو شاہین نگر علاقہ کے ساکن غلام مصطفی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر 14 ستمبر کے دن انتہائی اقدام کیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے شک و شبہ اور مارپیٹ سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ مائیلادیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ انجماں نے خودسوزی کرلی ۔ 15 ستمبر کے دن اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ انجماں پیشہ سے مزدور تھی اور راجندر نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی

غزہ پٹی میں تعمیر نو کیلئے فلسطین اور اسرائیل کا معاہدہ

اقوام متحدہ ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل اور فلسطین اقوام متحدہ کی ثالثی میں غزہ کی ان عمارتوں کی بحالی کے سمجھوتے پر متفق ہو گئے ہیں جو کچھ عرصہ قبل غزہ پر اسرائیلی جارحانہ حملوں کے نتیجے میں تباہ ہوگئی تھیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی رابرٹ سیری نے یہ بات بتائی۔ رابرٹ سیری کا کہنا

ممبئی کیس: ویڈیو لنک ٹرائل کی مخالفت

لاہور ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں پیش آئے 2008 ء کے حملوں کے کیس میں وکلائے صفائی نے آج انسداد دہشت گردی کی پاکستانی عدالت کے روبرو ایسی عرضی کی مخالفت کی کہ 7 ملزمین کا ٹرائل ویڈیو لنک کے ذریعہ منعقد کیا جائے یا گواہوں کو اپنے قلمبند بیانات داخل کرنے کی اجازت دی جائے ۔ گزشتہ سماعت میں استغاثہ کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت

جماعتِ اسلامی کے سربراہ کی سزا میں تخفیف

ڈھاکہ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی عدالت عظمیٰ نے اسلام پسند رہنما دلاور حسین سعیدی کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش جنگی جرائم کے ایک ٹرائبیونل نے دلاور حسین کو گذشتہ سال فروری 2013 ء میں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔ ٹرائبی

آئی ایس کی ’مدد پر‘ امریکی شہری پر فردِ جرم عائد

نیویارک۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فیڈرل گرینڈ جیوری نے نیویارک میں روچیسٹر کے ایک 30 سالہ رہائشی مفید الفقیہ پر 7الزامات عائد کئے ہیں۔ فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی روچیسٹر جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس کی ایک تفتیش کے نتیجے میں کیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرس نے عدالتی دستاویز

داعش لوگوں کو اسلام سے بدظن کر رہی ہے: امریکی عالم دین

واشنگٹن ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) میناپولس کے امریکی شہر سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ امام نے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمالیوں کا سر قلم کیے جانے کے عمل کو ’غیر اسلامی‘ قرار دیا ہے۔شیخ عبدالرحمٰن شیخ عمر نے ’وائس آف امریکہ‘ کی صومالی سروس کو بتایا کہ اسلامی شریعہ کی رو سے قیدیوں کے حقوق ہوا کرتے ہیں، جنھیں اْن ک

شام میں عوام کیخلاف مظالم میں اضافہ :اقوم متحدہ

جنیوا۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ شام میں لڑائی میں مصروف تمام فریقوں کی طرف سے بہیمانہ جرائم کے ارتکاب کے شواہد موجود ہیں۔اقوم متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی طرف سے شام کے بارے میں رپورٹ میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں، دوسرے مسلح گروہوں اور سرکاری فورسز کی طرف سے لوگوں کیخلاف بڑ پے یپما

ایبولا عالمی امن کیلئے خطرہ ہے: اوباما

واشنگٹن ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر براک اوباما نے ایبولا وائرس کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا اوراس سے نمٹنے کیلئے امریکی کوششوں میں توسیع کرتے ہوئے ایبولا سے متاثرہ خطے میں تین ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان بھی کیا ہے۔اوباما نے کہا کہ مغربی افریقی ملکوں میں پھیلی ایبولا کی وبا ’قابو سے باہر‘ ہو رہی ہے۔ انہوں نے عا

روس پر خلائی انحصار کے خاتمے کیلئے امریکی پیش رفت

واشنگٹن ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے خلا نوردوں کو انٹرنیشنل اسپیس سینٹر تک پہنچانے کیلئے بوئنگ اور اسپیس ایکس کے ساتھ نیا خلائی جہاز بنانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔یہ کمپنیاں نیا خلائی جہاز 2017ء تک مکمل کریں گی۔ ناسا نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے جس کی تکمیل سے امریکہ کا روس پر انحصار ختم ہو جائے گا۔2011ء می