ایبولاسے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2500سے تجاوز کر گئیں
واشنگٹن۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوامِ متحدہ نے مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے خصوصی مشن کے قیام کا اعلان کیا ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 2600 سے زائد ہوگئی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ ایبولا سے مقابلے کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے عالمی ادارے کے خصوصی نمائندے کا تقرر کریں گے