ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) عمدہ نگر اور تماپور کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ ذرائع کے مطابق 35 سالہ نامعلوم شخص جو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا، کل رات ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ اس شخص کی شناخت کیلئے مصروف تحقیقات ہے۔

اپل میں ایک شخص کی موت، پولیس کو اجنبی کی تلاش

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کے بعد پولیس نے اجنبی شخص کی تلاش شروع کردی ہے جو کل رات متوفی شخص کو گھر چھوڑ گیا تھا۔ اپل پولیس کے مطابق 33 سالہ سرینواس جو رامنتاپور علاقہ میں رہتا تھا، کل رات مکان آنے کے بعد وہ سو گیا اور صبح مردہ پایا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ سرینواس کو کسی ر

مہاراشٹرا میں کانگریس ۔ این سی پی اتحاد میں بھی اختلافات

ممبئی / نئی دہلی 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد کی طرح مہاراشٹرا میں کانگریس ۔ این سی پی اتحاد میں بھی دراڑیں نظر آر ہی ہیں اور این سی پی نے کانگریس کو الٹی میٹم دیدیا ہے ۔ شرد پوار کی قیادت والی این سی پی نے کانگریس سے کہا ہے کہ اسے 144 نشستیں چھوڑی جائیں جبکہ کانگریس نے 124 حلقے چھوڑنے سے اتفاق کیا ہے ۔ مہاراشٹرا میں 288

ہریانہ کیلئے بی جے پی امیدواروں کا اعلان

نئی دہلی 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج ہریانہ اسمبلی کیلئے اپنے مابقی 47 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ ان میں وزیر خارجہ سشما سواراج کی چھوٹی بہن وندنا شرما اور دو سابق کانگریس ایم پیز کے علاوہ ایک سابق وزیر بھی شامل ہیں۔ بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم مودی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 47 امیدواروں کے

ائر فورس طیارہ کی کراش لینڈنگ

چندی گڑھ20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ائر فورس کے ایک AN-32 ٹرانسپورٹ طیارہ نے چندی گڑھ میں کراش لینڈنگ کی ۔ طیارہ میں 11 افراد سوار تھے جو پورے محفوظ رہے ۔ یہ طیارہ بھٹنڈہ سے روانہ ہوا تھا اور کراش لینڈنگ کی وجہ سے اس میں آگ بھی لگ گئی ۔ فائر ٹنڈرس کے ذریعہ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ محکمہ دفاع کے پ

چینی فوج کی لداخ کے علاقہ میں پھر دراندازی

لیہہ ؍ نئی دہلی۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لداخ کے چومر علاقہ میں جاری تعطل آج اس وقت مزید ابتر ہوگیا جبکہ چینی فوج نے اندرون دو یوم آج دوسری مرتبہ مداخلت کاری کی۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ اسی علاقہ میں دستبرداری کے بعد چینی فوج نے ایک اور مقام کو اپنا ٹھکانہ بنایا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے تقریباً 15 ارکان 9 گ

دولت اسلامیہ کیخلاف ساری دنیا متحد : اوباما

واشنگٹن۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے آج کہا کہ انتہائی خطرناک دہشت گرد گروپ ’’دولت اسلامیہ‘‘ کے خلاف لڑائی کیلئے بین الاقوامی برادری پوری طرح متحد ہے۔ انہوں نے قوم سے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ یہ تنہا امریکہ کی لڑائی نہیں ہے، وہ اس عہد کا پھر اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری فوج ، عراق یا شام میں ایک اور زمینی جنگ شروع ن