یوکرین میں جنگ بندی برائے نام: ناٹو

کیف۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ناٹو کے فوجی جنرل فلپ بریڈلو نے کہا کہ یوکرین کے حالات اچھے نہیں ہیں اور جنگ بندی برائے نام ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد جتنی بار گولہ باری ہوئی ہے، وہ دو ہفتے پہلے یعنی جنگ بندی سے قبل ہونے والی گولہ باری کے برابر ہے۔ بہرحال وہ نئے معاہدے کے بارے میں پُرامید ہیں۔ یوکرین، روس پر علیحدگی پ

بوکو حرام کے بازار پر حملے، درجنوں ہلاک

مینوک۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بوکوحرام نے حالیہ ہفتوں میں نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی قصبوں اور دیہات پر قبضہ کرلیا ہے۔ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق بوکو حرام کے جنگجوؤں نے شمال مشرقی نائیجیریا میں واقع قصبے مینوک کے بازار میں حملہ کرکے درجنوں افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ بندوق بردار شدت پسندوں نے مصروف بازار پر اُس وقت

یمن کا جنگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ

صنعاء۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مسلح شیعہ گروپ اور مقامی شدت پسند سنیوں کے درمیان مذاکرات کے باوجود یمن میں تشدد کی آگ پھر بھڑک اُٹھی ہے۔ لڑائی میں یمن کی سرکاری ٹی وی کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مقامی آبادی اس خوف سے بھی پریشان ہے کہ تشدد کی یہ لہر بتدریج بڑھتی جائے گی۔ دارالحکومت صنعاء میں لڑاکا جہازوں کی نیچی پروازوں سے مق

امریکہ کو ایران سے داعش کے خلاف اہم کردار کی توقع

واشنگٹن؍ دمشق۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران داعش کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے کہا کہ تہران کی فوجی اتحاد میں شمولیت ضروری نہیں ہے، اتحاد میں شامل ہوئے بغیر بھی ایران مدد کر سکتا ہے۔ 24 گھنٹوں میں 66 ہزار شامی کرد ترکی میں داخل ہو گئے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے اِرادہ ظا

ایشین گیمس : ٹیم مقابلہ میں ہندوستان کو برانز میڈل ‘ اسکواش میں میڈل یقینی

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس کے نشانہ بازی مقابلوں میں دوسرے دن بھی ہندوستانی شوٹرس کی کارکردگی بہتر رہی اور انہوں نے مینس 10 میٹر ائر پستول ٹیم مقابلوں میں برانز میڈل حاصل کیا جبکہ دپیکا پلالیکل کو ایشین گیمس میں وومنس سنگلس اسکواش کا پہلا میڈل ملنا یقینی ہوگیا ہے ۔

ایشیاڈ :اسکولی طالب علم کم چیونگ یونگ نے گولڈ میڈل جیتا

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس کے 10 میٹر ائر پستول خطابی مقابلہ میں ایک شرمیلے کمسن اسکولی طالب علم کم چیونگ یونگ نے اولمپک اور ورلڈ چمپئن کو بھی شکست دیتے ہوئے انفرادی مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔ 17 سالہ چیونگ یونگ کوالیفائنگ راونڈ میں چوتھے نمبر پر تھا تاہم اس نے 8 نشانہ بازوں کے فائنل میں شاندار کار

ایوانوچ نے ٹوکیو پان پیسیفک سنگلز خطاب جیت لیا

ٹوکیو 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اینا ایوانوچ نے ٹوکیو میں ڈبلیو ٹی اے پان پیسیفک اوپن کا سنگلز خطاب جیت لیا ہے ۔ انہوں نے فائنل میں امریکی اوپن کی فائنلسٹ کیرولین ووزنیاکی کو 6 – 2, 7 – 6 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا ۔ انہوں نے سابقہ عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں کا یہ مقابلہ 99 منٹ میں جیتا ۔ اب ووزنیاکی کے خلاف وہ اپنی کامیابیوں کا ریکارڈ 5 –

روئنگ : ہندوستانی مینس ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس میں آج ہوئے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی مینس رووئنگ ٹیم فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی ہوچکی ہے ۔ مینس ایٹ ایونٹ میں اب ہندوستانی روئنگ ٹیم فائنل راونڈ میں مقابلہ کریگی ۔ ہندوستانی ٹیم میں بجرنگ لال ٹہکر ‘ رابن الاہنن ‘ رنجیت سنگھ ‘ ساون کمار ‘ محمد آزاد

ایشیاڈ ہاکی : ہندوستان کی سری لنکا کے خلاف 8 – 0 سے کامیابی

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس ہاکی میں ہندوستانی مینس ٹیم نے بہترین شروعات کرتے ہوئے پڑوسی ملک سری لنکا کے خلاف 8 – 0 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ یہ میچ آج سیونہاک ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا ۔ نئے فارمٹ کے تحت پہلے 60 منٹ کے مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے نسبتا کمزور سمجھی جانے والی سری نلکا کے خلاف شاندار کامیاب

ایشین گیمس : تائیوان کی شو چنگ کا ویٹ لفٹنگ ورلڈ ریکارڈ

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) تائیوان کی ہسو شو چنگ نے ایشین گیمس میں آج 53 کیلوگرام زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ اس سے قبل قزاقستان کی ذوالفیہ چنشانلو نے کلین اینڈ جرک میں اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑتے ہوئے 133 کیلوگرام وزن اٹھایا تھا ۔ ہسو شو چنگ نے بھی اپنی دوسری کوشش میں اپنا ہی سابقہ ری

اکریلک کی کامیابی سراج کو چار وکٹس

حیدراباد 21 ستمبر ( راست ) ایچ سی اے کے A9 ڈویژن لیگ میں اکریلک نے ستیہ سی سی کو شکست دیدی ۔ اکریلک کے سراج نے بہتر بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹس لئے ۔ ستیہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رن ہی بناسکی ۔ سراج نے 11 اوورس میں 42 رن دے کر چار وکٹس حاصل کئے ۔ جواب میں اکریلک نے 205 رن بناکر میچ جیت لیا ۔

ایشین گیمس میں انڈونیشیا کے 30 مبصر

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سال 2018 میں ہونے والے ایشین گیمس کی میزبانی کو دیکھتے ہوئے انڈونیشیا نے انچیون میں ہونے والے گیمس میں اپنے 30 مبصرین روانہ کئے ہیں۔ انڈونیشیا ان مبصرین کے ذریعہ یہاں گیمس کے انعقاد کا بغور جائزہ لیگا ۔ انڈونیشین اولمپک کمیٹی کے صدر ریٹا سوبوو نے جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی رکن بھی ہیں ‘

کائی – قدیم ترین پودا

کہا جاتا ہے کہ جانوروں کے زمین پر نمودار ہونے سے پہلے ہی پودے وجود میں آچکے تھے۔
سب سے پرانا پودا ملائم کائی (Softmosses) اور بلند سرخس (Fous) برسوں قبل زمین پر آچکے تھے۔ ان کے علاوہ سمندر کی سطح پر بہت ہی باریک خوردبینی پودے تیرتے نظر آتے تھے ان کو کائی کہا جاتا ہے۔ یہ کائی پودے 300 کروڑ سال پہلے سمندر پر تیرتے نظر آئے تھے۔

ہاتھی کہاں پائے جاتے ہیں؟

بچو ! آپ نے چڑیا گھر میں ہاتھی تو دیکھے ہی ہوں گے مگر شاید آپ کو یہ نہیں معلوم ہوگا کہ ہاتھی کن ملکوں کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ قدیم زمانے میں دوسرے جانوروں کی نسبت زمین پر ہاتھی زیادہ تعداد میں تھے ۔ ہزاروں سال پہلے ہاتھیوں کی طرح کی اور مخلوق بھی ہوا کرتی تھی جن کی جسامت کبھی کبھی ہاتھیوں سے بھی زیادہ ہوتی تھی۔

لکڑہارا اور پرندہ

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک دن ایک بوڑھا رحم دل لکڑ ہارا جنگل کی طرف جارہا تھا کہ اسے راستے میں ایک زخمی پرندہ ملا۔ وہ اسے اُٹھاکر اپنے گھر لے آیا اور اس کی بہت اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی اور وہ چند دنوں میں ٹھیک ہوگیا۔ ہر روز لکڑہارا اسے دانہ ڈال کر خود جنگل میں لکڑیاں کاٹنے چلا جاتا۔

بچوں کے سوالات کو نظرانداز نہ کریں…

اسے ٹالنے یا بہلانے کے بجائے اس کے مسئلے پر دھیان دیں اور اگر فوری طور پر آپ کی سمجھ میں نہ آئے کہ بچے کو کیا جواب دیا جائے تو اس سے کچھ وقت مانگ لیں، پھر اپنے شوہر، گھر کے کسی اور فرد یا کسی قابل اعتماد دوست سے مشورہ کرکے بچے کو تشفی بخش جواب دینے کی کوشش کریں۔ کیونکہ یہ عمل بھی بچے کی تربیت کا ایک اہم حصہ ہے۔ بچے کے سوالات پر اسے جوا

کچن کارنر : کالی مرچ کے فوائد

گھر کے کچن سے لے کر ہوٹلوں تک کے کھانے میں کالی مرچ استعمال کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتیٰ کہ غذاؤں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مسالوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔ ذیل میں کالی مرچ کے فوائد دیئے جارہے ہیں۔