لفظ’ ہندو‘ کو مسلمانوں نے ایجاد کیا: موئیلی

بنگلور ۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر کرناٹک اور مرکزی وزیر ویرپا موئیلی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ لفظ’’ہندو‘‘ کو مسلمانوں نے ایجاد کیا ہے ۔ یہ لفظ قرون وسطیٰ میں ایجاد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان چاہتے تھے کہ ہندوستان میں رہنے والے افراد کو اُن کی قومیت کے حساب سے شناخت بنائی جائے اس لئے یہاں رہنے والے افراد کو ہندو ک

نوراتری پر ایک عالم دین کے تبصرے کے خلاف وی ایچ پی کا شدید احتجاج

احمدآباد۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وشواہندو پریشد نے آج مولانا مہدی حسن کی جانب سے نوراتری فیسٹیول پر اشتعال انگیزریمارک کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ مولانا نے ہندو ازم کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش کی ہے ‘ انہیں فوری گرفتار کیا جانا چاہیئے ۔وی ایچ پی نے گجرات میں ریاست گیر تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ مسلم نوجوا

خواتین کے وقار کے مسئلہ پر کوئی سنجیدہ نہیں: مودی

نئی دہلی ۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے خلاف تشدد کی اصل وجوہات پر سیاسی پنڈتوں کی جانب سے متواتر کئے جانے والے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے وقار کے مسئلہ پر سمجھوتہ نہیںکیا جانا چاہیئے ۔ خواتین کا وقار ہی ہمارا اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ اس معاملہ پر ہر ایک کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیئے ۔ہمیں ایک

وزیراعظم یمن مستعفی‘حکومت کے ہیڈ کوارٹر پر باغیوں کا قبضہ

صنعا۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم یمن نے استعفی دے دیا ہے ‘ باغی گروپ نے حکومت کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرلیا ۔ اقتدار کی تقسیم کے معاہدہ کے اقوام متحدہ کے اعلان کے باوجود تشدد بھڑک اُٹھا ہے ۔ یمن میں کئی دنوں کی لڑائی کو ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ نے امن ثالثی کی تھی۔ وزیراعظم محمد بصنداؤ نے صدر عبدالرب منصور ہادی پر الزام عائد کر

اشرف غنی افغانستان کے نئے صدر

کابل۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی صدارت کے مسئلہ پر جاری تنازعہ بالآخر ختم ہوگیا اور دونوں صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے مابین اقتدار میں شراکت کا معاہدہ طئے پایا ہے۔ اس معاہدہ کے تحت اشرف غنی موجودہ صدر حامد کرزئی کی جگہ لیں گے، جبکہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹیو نامزد کریں گے۔ افغانستان میں صدارتی ان

پاکستان اور چین کے تعلق سے پالیسی پر تنقید

نئی دہلی۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت کی پاکستان اور چین کے تعلق سے اختیار کردہ پالیسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ ’’ڈپلومیسی ‘‘ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ پارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی طرح کی شراکت داری سے قبل ملک کو اعتماد میں لیا جائے۔ کانگریس ترجمان اور سابق وزیر خارجہ سلما

ڈاکٹرس ’’جلاداور خون چوسنے والے شیطان‘‘: پپو یادو

پٹنہ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن المعروف پپو یادو نے ڈاکٹرس کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں ’’جلاد اور انسانوں کا خون چوسنے والے شیطان‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر سے وہ ریاست گیر احتجاج شروع کریں گے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے بھی ان میڈیکل پریکٹشنرس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ک

احتیاطی حراست میں رکھے جانے والے ووٹ دینے کے اہل

نئی دہلی۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج کہا ہے کہ احتیاطی طور پر حراست میں رکھے جانے والے افراد بھی حق رائے دہی سے استفادہ کے اہل ہیں۔ کمیشن نے مہاراشٹرا اور ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل یہ ہدایت جاری کی اور کہا کہ اس کی عدم تعمیل کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔ سیاسی کارکنوں اور قائدین کی اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ انتخا

یو پی میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال پر گورنر کا اظہار ِتشویش

متھرا۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائیک نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ عصمت ریزی و قتل کے واقعات روکنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال اطمینان بخش نہیں ہے۔ عصمت ریزی ، لوٹ مار اور قتل کے وا

این ڈی اے سے اتحاد ختم کرنے کا نتیش کمار پر الزام

پٹنہ۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ بہار نے تیز رفتار ترقی کا ایک اور موقع ضائع کردیا ہے، کیونکہ ریاستی حکومت کی مرکز کے ساتھ تصادم کا رویہ ہے، سابق ڈپٹی چیف منسٹر بہار سشیل کمار مودی نے آج کھل کر سابق چیف منسٹر نتیش کمار پر این ڈی اے سے تعلقات ختم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے سخت رویہ کی وجہ سے ہی یہ

مودی کے دورۂ امریکہ پر کارپوریٹ گھرانوں کے حوصلے بلند

نئی دہلی۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی کارپوریٹ گھرانوں کے وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ دورۂ امریکہ سے حوصلے بلند ہوگئے ہیں اور انھیں اُمید ہے کہ صدر بارک اوباما سے ان کی ملاقات کے مفید نتائج برآمد ہوں گے اور باہمی تجارت موجودہ سطح 150 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔ اسوچام کے سروے میں 261 کارپوریٹ گھرانوں کے سربراہوں ک

شیوسینا اور بی جے پی کے چھوٹے حلیف علیحدگی کی باتیں کررہے ہیں: جانکار

ممبئی۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر راشٹریہ سماج پارٹی مہادیو جانکار نے کہا کہ شیوسینا اور بی جے پی کو نشستوں کی تقسیم کے فارمولہ کو کل تک قطعیت دے دینی چاہئے اور انتباہ دیا کہ اگر اتحاد نے اس کے خلاف کیا تو وہ اتحاد سے ترکِ تعلق کرلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے تنازعہ کی کل تک یکسوئی نہ ک