داعش کیخلاف امریکی حملوں میں اردنی فضائیہ بھی شامل

عمان ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اردن نے امریکہ کی قیادت میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اردنی فضائیہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرے گی تاکہ دہشت گردوں کو ان کے مراکز میں تباہ کیا جا سکے۔ میڈیا کے مطابق اردنی وزیر مملکت برائے اطلاعات اور حکومتی ترجمان محمد المومنی نے نیوز ایجنسی ا

حوثیوں کا حکومت سے معاہدہ، مگر غیر مسلح ہونے سے انکار

صنعا ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں ایک ماہ سے جاری دھرنوں کے بعد اہل تشیع مسلک کے حوثی شدت پسندوں اور حکومت کے مابین ایک مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے بیشتر نکات پر فریقین نے اتفاق کیا ہے مگر حوثیوں نے اس میں شامل ایک اہم سکیورٹی شق یعنی غیر مسلح ہونے کی شرط تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ معاہدے کی رو سے فریقین فوری جنگ بندی ک

نائجیریا : کلیسائی عمارت کا منہدم، ہلاکتیں 115

ابوجا ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں ایک چرچ کی عمارت کے انہدام کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید اضافے کے بعد اب 115 تک پہنچ گئی ہے۔ لاگوس میں واقع یہ عمارت دس روز قبل منہدم ہو گئی تھی اور اس کے ملبے تلے درجنوں افراد دفن ہو گئے تھے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 84 افراد کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے م

یوکرائن: فائر بندی کے باوجود نئی جھڑپیں

کییف ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فائر بندی معاہدہ کے باوجود مشرقی یوکرائن کے علاقے ڈونیٹسک سے نئی جھڑپوں کی خبریں مل رہی ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس نواز علیحدگی پسندوں نے سرکاری فوجوں کے زیر انتظام ہوائی اڈے کے خلاف نئی پیشقدمی کی کوشش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اِس ہوائی اڈے پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔ ایک غیر

گاندھی جینتی کے موقع پر میں خود جھاڑو دوں گا: مودی

بنگلور ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے 2 اکٹوبر سے کلین انڈیا مہم شروع کرنے سے قبل آج کہا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر وہ ازخود جھاڑو دیں گے۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ صاف ستھرا ہندوستان بنانے ان کی مہم میں حصہ لیں اور ہر ہفتہ دو گھنٹے وقف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی جھاڑو کا استعمال کرتے ہوئے صاف صفائی مہم

میگھالیہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

شیلانگ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)میگھالیہ کے گاروہلز میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 21 افراد کی ہلاکتوں کی توثیق ہوگئی ہے جبکہ مزید 24 افراد کے بارے میں یہ اندیشہ کیا جارہا ہے کہ وہ مرچکے ہیں۔ ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے مطابق گذشتہ 36 گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے زائد از تین لاکھ افراد کو شدید طور پر متاثر کیا ہے جبکہ ریلیف کیم

القاعدہ کے ہندوستانی سربراہ کا کشمیر سے تعلق

نئی دہلی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عاصم عمیر، ہندوستان میں القاعدہ کے لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کا تعلق کشمیر سے ہے۔ اُنھوں نے برصغیر میں کئی دہشت گرد تنظیموں سے روابط رکھے ہیں۔ قیادت الجہاد تنظیم کے ذریعہ کئی نوجوانوں کو تربیت دی ہے۔ حرکت المجاہدین کے ساتھ قریبی طور پر کام کیا ہے اور جیش محمد کے لئے اُنھوں نے خدمت ان

ابوسالم کی ٹرین میں ہوئی شادی کیس پر تحقیقاتی رپورٹ

ممبئی ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تھانے پولیس نے آج انڈرورلڈ ڈاون ابوسالم اور ایک خاتون کی تصویر کی اشاعت کے سلسلہ میں یہاں خصوصی ٹاڈا عدالت میں اپنی فائنل تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ہے۔ ٹرین میں ہوئی شادی کیس کے سلسلہ میں پولیس نے ابوسالم کی اس خاتون کے ساتھ شائع فوٹو کے بارے میں جانچ کی۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ خاتون اس کی اہلیہ ہے۔ خصوصی استغ

اترکھنڈ میں سیمی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع

لکھنؤ ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس نے آج اترکھنڈ کی پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سیمی کے کارکنوں کی موجودگی کا امکان ہے۔ ممنوعہ تنظیم سیمی ریاست اترکھنڈ میں سرگرم ہے۔ اس الرٹ کے بعد اترکھنڈ پولیس نے اپنے علاقہ میں سیمی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی تلاشی شروع کی ہے۔ سیمی کے تین دہشت گرد 12 ستمبر کو بجنور میں ہوئے دھماکہ

کندھامل ضمنی انتخابات کیلئے آنجہانی ایم پی کی بیوہ کے نام کا اعلان

نبتور 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)حکمراں جماعت بی جے ڈی نے آنجہانی قائد ہیمندر سنگھ کی بیوی پرتیوشا راجیشوری سنگھ کو 15 اکٹوبر کو منعقد شدنی ضمنی انتخابات کیلئے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔کندھامل لوک سبھا کی یہ نشست ان کے شوہر کے انتقال کے بعد مخلوعہ تھی جس پر رائے دہی ناگزیر ہوگئی تھی۔ دریں اثناء وزیراعلی پٹنائک نے اخباری نمائندوں سے با

نوراتری ریمارک پر گجرات کے عالم گرفتار

احمدآباد ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے گجرات کے عالم دین کو آج گرفتار کرلیا۔ ریاست کے سب سے مقبول تہوار نوراتری سے متعلق ان کے قابل اعتراض تبصروں کے چند دن بعد ایک طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مولانا مہدی حسن جنہوں نے 2011ء کے دوران سدبھاونا کے موقع پر نریندر مودی کو ٹوپی پہننے کی پیشکش کی تھی

سبرامنیم سوامی کے خلاف جیہ للیتا کی جانب سے مزید دو شکایتیں

چینائی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) تملناڈو وزیراعلی جیہ للیتا نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے کوئیٹر پر کئے گئے توہین آمیز تبصرہ کے خلاف ہتک عزت کے مزید دو مقدمات دائر کئے ہیں۔ پرنسپل سیشن کورٹ کے اجلاس میں سٹی پبلک پراسیکیوٹر ایچ سی جگن نے جیہ للتا کی جانب سے مقدمات دائر کئے ۔ سی پی پی نے استدلال پیش کیا کہ 20 ستمبر کو سوامی جانب سے ٹو

بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو ناسا کے دورہ کا موقع

گوہاٹی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آسام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تعلیمی شعبہ میں غیر معمولی کارنامہ انجام دینے والے 10 طلباء کو امریکہ کی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیش ایڈمنسٹریشن NASA کے 12 روزہ دورہ پر روانہ کرے گی جسے NASA VISIT-2014 سے موسوم کیا گیا ہے ۔ ان میں دسویں جماعت میں اعلی ترین پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے تین طلباء اور آرٹس ،کامرس و سائ

ملک کے سرحدی علاقہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں

نئی دہلی۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرحدوں پر جاری تعطل کے درمیان ہندوستان نے آج کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات برقرار ہیں اور مختلف سطحوں پر آگے بڑھ رہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہیکہ ہمارے ملک کی سرحدوں کی سیکوریٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ صدر چین کے پیپلز لبریشن آرمی کو دی گئی ہدایت کے بعد کہ وہ علاقائی جنگ کیلئے تیار رہیں۔ وزارت خارجہ ہند کے ہماری

عام آدمی پارٹی مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کا مقابلہ نہیں کرے گی

ممبئی ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج اعلان کیا کہ وہ 15 اکٹوبر کو ہونے والے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج نے اسے مقابلہ سے باز رکھا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان پریتی شرما نے کہا کہ سابق ناکامی کے بعد دوبارہ انتخاب لڑنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ اس پارٹی کی توجہ تنظیمی ڈھانچہ ک

میں مہاراشٹرا کا وزیر اعلی بننا نہیں چاہتا:ادھوٹھاکرے

ممبئی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے جنہوں نے صرف دو ہفتہ قبل یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی بننا چاہتے ہیں لیکن آج انہوں نے ایک بالکل مختلف بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اُن کی تمنا کبھی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کی رہائش گاہ پر ورکری سماج سے تعلق رکھنے والے لوگ آئے تھے جہاں انہوں نے مجھے اپ

ودربھا میں تائید کے باوجود 2009 میں کانگریس کو شکست ہوئی تھی

ناگپور 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)اسمبلی کے ہر الیکشن میں کانگریس کو حالانکہ ودربھا خطہ کے رائے دہندوں کا مکمل تعاون حاصل رہا اور اس طرح یہاں سے منتخب ہونے والے لیجسلیٹرس کی تعداد سب سے زیادہ رہی تاہم 2009 میں اسی ودربھا کے رائے دہندوں کے ہاتھوں دو وزراء اور کئی کانگریسی لیڈروں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ۔ پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ٹیک