وزیراعظم مودی کی امریکہ میں زائد از 50 تقاریب میں شرکت

نئی دہلی ؍ واشنگٹن ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان وزیراعظم نریندر مودی کے 26 ستمبر کو شروع ہونے والے نامی گرامی دورہ امریکہ سے ’’قابل لحاظ‘‘ نتیجہ کی توقع کررہا ہے، جس کے دوران وہ لگ بھگ 50 مصروفیات میں شریک ہوں گے جن میں صدر براک اوباما کے ساتھ باہمی میٹنگ اور یو این جنرل اسمبلی میں تقریر شامل ہے۔ اس دورہ کے بارے میں میڈیا والوں

پشاور میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک

پشاور ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پشاور کی صدر روڈ پر آج صبح سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ سی سی پی او اعجاز خان نے بتایا کہ پریس کلب کے قریب خودکش حملہ آور نے دھماکو خیز مواد سے بھری کار سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب اڑا دی جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھم

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی لڑکوں کو شہید کردیا

یروشلم ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے دو نو عمر فلسطینیوں کو آج شہید کر دیا ہے۔ ان دونوں پر اسرائیلی فوج کو شک تھا کہ یہ ماہ جون کے دوران تین اسرائیلی نوجوانوں کی ہلاکت میں ملوث تھے۔ اسرائیل پچھلے کئی ماہ سے حبرون کے علاقے میں مروان قواسمہ اور عامر ابوعیشہ کی تلاش میں تھا۔ ان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے تین اسرائیلو

بدنام منگوڑ بستی پر پولیس کا اچانک دھاوا

حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی طرز پر سٹی پولیس نے بھی بستیوں میں دھاوے کرنے کا آغاز کردیا ہے ۔ جرائم پر قابو پانے اور مجرمین کی تلاش اور ان کے رہائشی ٹھکانوں کو بے نقاب کرنا اس مہم کا اہم مقصد بتایا جارہا ہے ۔ ویسٹ زون میں اس مہم کا کل رات حبیب نگر کے افضل ساگر علاقہ سے آغاز ہوا ۔ رات دیر گئے پولیس نے منگوڑ بستی کو ا