راماگنڈم میں مفت طبی کیمپ

گوداوری کھنی /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راماگنڈم منڈل کے موضع کوکولاگوڈور میں پرائمری ہیلت سنٹر پٹنور کے زیر اہتمام مفت طبقی کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں ہیلت سنٹر کے ڈاکٹر رگھوپتی 120 مریضوں کو مفت تشخیص اور معائنہ کیا اور ان مریضوں کو مفت دوائیں دی گئی ۔ اس کیمپ کے پروگرام میں ہیلت سوپروائزر رویندر اسسٹنٹ سنتوش ، پدماوتی اور دیگر

ظہیرآباد میں حج تربیتی کیمپ کا اہتمام

ظہیرآباد /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک حج ویلفیر سوسائٹی ظہیرآباد کے زیر اہتمام حلقہ جات اسمبلی ظہیرآباد و نارائن کھیڑ کے عازمین حج کیلئے ایک روزہ حج تربیتی و ٹیکہ اندازی کیمپ 7 ستمبر کو صبح 9 بجے تا نماز عصر مسجد عرفات ظہیرآباد میں منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر مہمان علماء کرام مولانا مفتی اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ نعمانیہ سنگاریڈ

مدھول میں ایڈس شعور بیداری پروگرام کا انعقاد

مد ہول /3 ستمبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) مد ہول میں ایڈس شعور بیداری پروگرام چائلڈ فنڈ اینڈ لینک ورکرس اسکیم کی جا نب سے انعقاد عمل میں لایا گیا یہ پروگرام جد ید بس اسٹانڈ کے احا طہ میں تمثیلی پروگرام کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ لنک ورکر سلیم احمد نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ مد ہول گورنمنٹ ہاسپیٹل میں HIV پا زیٹو کے بعد ART رجسٹ

ضلع پریشد اسکول مدہول میں کامپلکس اجلاس کا انعقاد

مد ہول /3 ستمبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) ضلع پر یشد ہائی اسکول مدہول میں کا مپلیکس میٹنگ کاا نعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع پر یشد اسکول سے منسلک تمام اسکولس کے سائنس کے اساتذہ نے شرکت کی جس میں سہ ما ہی امتحان کے سوالی پر چہ جات کی تیاری عمل میں لائی گئی ا سکے علاوہ دیگر عنوانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اس میٹنگ کی صدارت جناب ڈی سرینواس ص

بیدر میں قماربازی کے خلاف کارروائی

بیدر /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر بیدر کے برید شاہی گارڈن میں کل رات جوئے ایک اڈہ پر دھاوا ڈال کر پولیس نے 7 جواڑیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 40 ہزار نقد اور 5 عدد موبائیل فون ضبط کرلئے ہیں ۔ یہ داوھا وانیو ٹاون پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی سنتوش اور پولیس ملازمین نے ڈالا ۔ اس تعلق سے نیو ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات ک

شادی

محبوب نگر /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب انور عزیز ولد جناب عبدالحمید صاحب مرحوم کا عقد نکاح ٹیکی وال میاریج گارڈن جئے پور میں جناب عبدالحمید مرحوم کی دختر کے ساتھ انجام پایا ۔ محفل نکاح میں جئے پور کی اہم شخصیتیں اور محبوب نگر کی اہم مذہبی سیاسی ، سماجی و ادبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ جناب ناصر خان نے مہمانوں کا استقبال ک

غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں کیلئے درخواستیں مطلوب

ورنگل /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم ) محمد اسلم صدر سعدیہ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے بموجب سوسائٹی کی جانب سے عنقریب مستحق مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ سوسائٹی کی جانب سے ہر جوڑ کو 30 ہزار مالیاتی ضروریات زندگی پر مشتمل سامان دیا جاتا ہے ۔ علاوہ دولہا اور دلہن کے دونوں جانب کے 50 افراد کیلئے سوسائٹی کی جان

کامیاب دورۂ جاپان کے اختتام پر وزیراعظم نریندر مودی وطن واپس

نئی دہلی۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج اپنے دورۂ جاپان کے کامیاب اختتام پر وطن واپس پہنچ گئے۔ جاپان نے ہندوستان کو آئندہ پانچ سال کی مدت میں ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے 35 ارب امریکی ڈالرس دینے کا تیقن دیا ہے۔ دونوں ممالک نے اپنے دفاعی تعاون کو اضافہ کرکے ایک نئی سطح تک پہنچانے کا عہد کیا۔ نریندر مودی آج دوپہر پانچ روز

مودی کا ’’سیکولر دوستوں‘‘ والا تبصرہ صدمہ انگیز

نئی دہلی۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے ’’سیکولر دوستوں‘‘ والے طنز پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرزمین پر ان کا اس قسم کا تبصرہ صدمہ انگیز ہے اور وزارتِ عظمیٰ کے عہدہ کی شان کے خلاف ہے۔ اسے غیراخلاقی کہا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہندوستان ، جاپان میں ’’مذاق کا نشانہ‘‘ بن گیا ہے۔ کانگریس

مسلم دانشوروں کی تنظیم کا آدتیہ ناتھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

علیگڑھ ۔3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)مسلم دانشوروں کی ایک تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملک کے امن میں خلل اندازی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ ملت بیداری مہم کمیٹی نے کل ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ ف

ہندوستانی موسیقی کی عظیم شخصیات یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا صدرجمہوریہ ہند کے ہاتھوں اجراء

نئی دہلی۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے کل 8 یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ایک مجموعہ کی رسم اجراء انجام دی جس میں ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے مشہور موسیقاروں کے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ ڈاک ٹکٹوں کا یہ مجموعہ محکمہ ڈاک نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی ع

مہاراشٹرا کے تقسیم کی اجازت نہیں دی جائے گی

ممبئی۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) علیحدہ ریاست ودربھا کے مطالبہ کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ مہاراشٹرا کی تقسیم کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ چاہے اس کی خواہش حلیف اور شراکت دار بی جے پی کرے یا کوئی اور سیاسی پارٹی۔ مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر اشوک چاوان نے الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی مہاراشٹرا کو دو حصوں میں تقسی

مظفر نگر : نامعلوم شخص کے ہاتھوں نوجوان کا قتل

مظفر نگر ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان جس کی عمر 26 سال تھی ، مبینہ طور پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جب کہ وہ اپنے مکان واپس ہورہا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (دیہی) الوک پریہ درشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سمیت کو نامعلوم حملہ آوروں نے کل گولی مارکر ہلاک کردیا۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے آج روانہ کردی گئ

رقیب الحسن سے ملاقات جھارکھنڈ کے وزیر کا اعتراف

رانچی ۔ 2 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے وزیر حاجی حسین انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ وہ قومی نشانہ باز تارا سہدیو کے شوہر رنجیت کوہلی عرف رقیب الحسن سے جانتے ہیں اور تارا سہدیو کی شادی کے بعد منعقدہ ڈنر میں شرکت بھی کی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رقیب الحسن سے ان کی دو یا تین مرتبہ ملاقات ہوئی۔ جھار

غزہ جنگ سے 2.5 بلین ڈالرس کا نقصان: اسرائیل

یروشلم ۔ 2 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یالون نے کہا کہ غزہ پٹی میں 50 دن کی فوجی کارروائی کے نتیجہ میں 2.5 بلین ڈالرس سے زائد کا راست نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے تل ابیب میں معاشی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن پروٹیکٹیو ایڈج کے فوجی مصارف 9 بلین شیکلس سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 6000 سے زائد نشانوں پر حملے

ممبئی تاریکی میں غرق ، تکنیکی خرابی کی وجہ سے برقی مسدود

ممبئی ۔ 2 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی کے بیشتر علاقوں میں آج صبح سے برقی سربراہی مسدود رہی۔ ٹاٹا پاور کمپنی نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے کئی پیداواری یونٹ کو بند کردیا تھا جس کی وجہ سے رات دیر گئے تک بھی صارفین کو راحت نہ مل سکی۔ ہائیڈرو اسٹیشن کے ذریعہ جزوی برقی کو بحال کیا جاسکا اس کے علاوہ کمپنی نے ہنگامی صور

امن و عدم تشدد ہندوستانی سماج کے ڈی این اے کا حصہ

ٹوکیو 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیوکلئیر عدم پھیلاؤ معاہدہ پر ہندوستان کے دستخط نہ کرنے کے سلسلہ میںبین الاقوامی برادری کی تشویش کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ امن اور عدم تشدد کا عزم ہندوستانی سماج کے ڈی این اے میں بسا ہوا ہے اور یہ کسی بین الاقوامی معاہدہ یا عمل سے بڑھ کر ہے ۔ نریندر مودی نے سیکریڈ ہا

کشمیر میں انکاؤ،نٹر تین عسکریت پسند ہلاک

سرینگر 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے پلواما ضلع میں جئیش محمد کے تین عسکریت پسند بشمول ایک خود ساختہ ضلع کمانڈر سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک اطلاع پر فوج ‘ سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئ