پاکستان کو جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند کردینے راج ناتھ سنگھ کا انتباہ

جئے پور۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کا ادعا کرتے ہوئے پاکستان کو انتباہ دیا کہ اسے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے گریز کرنا چاہئے۔ مبینہ طور پر پاکستان بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے، اس سے اسے گریز کرنا چاہئے۔ ہندوستان عام طور پر جنگ بندی کی خلاف ور

نکسلزم سے نمٹنے عنقریب منصوبہ، راجناتھ سنگھ

جئے پور ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج اشارہ دیا کہ مرکز کی جانب سے نکسلزم، دہشت گردی اور شورش پسندی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک جامع منصوبہ متعارف کروایا جائے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ انہوں نے موجودہ اور وظیفہ یاب عہدیداروں کے ساتھ ایک ذہن سازی اجلاس منعقد کیا ہے اور وہ پولیس ٹریننگ اکیڈیمیوں اور پول

ہندو تنظیموں کے قائدین کو آتشیں اسلحہ کے لائسنس

کوئمبتور۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو کی متنازعہ تنظیم سری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے آج کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے خودحفاظتی کے لئے ہندو تنظیم کے قائدین کو آتشیں اسلحہ کے لائسنس جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے ، کیونکہ ان پر حملوں کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے ک

بہار چیف منسٹر امیدوار کی حیثیت سے سشیل مودی اٹل

پٹنہ ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میںآئندہ سال اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی کے بحیثیت چیف منسٹر امیدوار پر پیدا شدہ تنازعہ کے درمیان انہوں نے دوسری پارٹی قائد کے حق میں اپنا دعویٰ ترک کردینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کی امیدواری پر بالراست سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ بہار کے چار مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے بی جے پی لی

وزیراعظم آسٹریلیا اپنے دورہ میں تنڈولکر سے ملاقات کریں گے

نئی دہلی۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آسٹریلیا ٹونی ایباٹ ممبئی میں افسانوی کرکٹ کھلاڑی سچن تنڈولکر سے کل ملاقات کریں گے جبکہ ان کے دو روزہ دورہ ہند کا آغاز ہوگا۔ ٹونی ایباٹ افسانوی کرکٹ کھلاڑی سے ملاقات کرکے یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہندوستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ کے شعبہ میں شراکت داری سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ جوائنٹ سیکریٹ

حکومت کی مقرر کردہ کمیٹی ڈانس بار س پر امتناع کی تائید میں

ممبئی۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی مقرر کردہ جسٹس سی ایس دھرما ادھیکاری کمیٹی نے خواتین کے خلاف جرائم کے انسداد کے لئے سفارشات پیش کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹرا سے خواہش کی ہے کہ ڈانس بارس پر مکمل امتناع عائد کیا جائے اور ایک ایسی پالیسی وضع کی جائے جو رضاکارانہ طور پر سماجی نیٹ ورکنگ سائیٹس جیسے فیس بُک پر ’’عریانیت‘‘ پر نظر رکھ

یمن کیلئے آئی ایم ایف کا مالیاتی پروگرام

صنعا۔ 03 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے عرب ملک یمن کیلئے 553 ملین ڈالر قرضہ منظور کر لیا ہے۔ تین برس کے عرصے میں صنعا حکومت کو مہیا کئے جانے والے اس قرضے کا مقصد وہاں سیاسی اور سکیورٹی کی ابتر صورتحال میں اصلاحاتی عمل میں آسانی پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔ اس مالیاتی پروگرام کے تحت یمن حکومت کو 74 ملین ڈالر کی پہلی قسط

افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی تعداد میں کمی

کابل۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں تعینات نیٹو کی اتحادی فورسز سکڑتی جا رہی ہیں۔ امریکہ کے ساتھ ساتھ وہاں موجود سلووینیا، منگولیا، ملائیشیا اور سنگاپور جیسے ممالک کے فوجی بھی اب گھر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مطا بق یہ اتحاد ایک دہائی سے زائد عرصے سے شدت پسندوں کے خلاف لڑ رہا ہے، یہ لڑاکا دستے تقریبا چار ماہ میں اف

داعش اپنے اثر کو پاکستان تک وسعت دینے کوشاں

اسلام آباد ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) خوفناک دولت اسلامی عراق و شام (داعش) اپنے اثر کو پاکستان تک وسعت دینے کی کوشش میں ہے جبکہ پشاور اور افغانستان کے سرحدی صوبوں میں پمفلٹس کی تقسیم کے ذریعہ جہاد کیلئے حمایت جٹانے کی سعی کی جارہی ہے۔ پشتو اور داری زبانوں میں ’فتح‘ کے زیر عنوان کتابچہ پشاور میں تقسیم کیا جارہا ہے ، جو صوبہ خیبر پختون

امریکی حکام نے صحافی کے قتل کی ویڈیو کی تصدیق کر دی

واشنگٹن ۔ 03 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی حکومت نے دوسرے امریکی صحافی کو قتل کرنے کی ویڈیو کے مستند ہونے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ قومی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اداروں نے جائزہ لینے کے بعد توثیق کر دی ہے کہ اس ویڈیو میں امریکی صحافی اسٹیون سوٹلوف کا ہی سر قلم کیا گیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے یہ ویڈیو منگل کے روز م

پاکستان میں ممبئی حملے ٹرائل میں پھر تاخیر

لاہور ، 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لگاتار آٹھویں مرتبہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی نے جو 2008ء کے ممبئی حملے کیس کے سات ملزمین پر مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، آج کی شنوائی ملتوی کردی جبکہ ایک حکومتی گواہ اور استغاثہ کے وکلاء حاضر نہیں ہوئے۔ سماعت کا دیڑھ ماہ کے بعد آج احیاء ہونا تھا جبکہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عتیق الرحمن ا

نیٹو بڑا خطرہ ہے، روس کا تبصرہ

ماسکو ۔ 03 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روس نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو ایک بڑا ’خطرہ‘ قرار دیا ہے۔ ماسکو حکام کا یہ بیان نیٹو کی جانب سے مشرقی یورپ کیلئے ایک سریع الحرکت فوج قائم کرنے کے منصوبے کا ردِ عمل ہے۔ روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری میخائل پوپوف کے مطابق مشرقی یورپ میں سریع الحرکت فورس کے قیام کیلئے نیٹو کا منصوبہ اس ب