افغانستان میں اتحادی حکومت قائم کرنے کا نیا عہد

کابل ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے حریف صدارتی امیدواروں نے نیٹو سربراہ اجلاس کے شریک لیڈروں کو ایک پیغام کے ذریعے مطلع کیا ہیکہ وہ جلد اتحادی حکومت قائم کر کے غیر ملکی فوجوں کے افغانستان میں مزید قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔ افغانستان میں صدارتی الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی پر پیدا تعطل ابھی تک قائم ہے۔ امریکی وزیر خا

ہر دس میں سے ایک لڑکی کو جنسی تشدد کا سامنا : اقوام متحدہ

جنیوا ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے بچوں کیلئے خصوصی ادارے یونیسف کی ایک تازہ رپورٹ میں دنیا بھر میں بچوں کے خلاف تشدد کے بارے میں دہلا دینے والے انکشافات کئے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں نفسیاتی، جسمانی اور جنسی تشدد کا ذکر کیا گیا ہے۔ یونیسف کی اس رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں 190 ممالک سے ڈاٹا اکٹھا کیا گیا ہے، جس کے مطابق گزشتہ ب

پاکستانی پنجاب : طوفانی بارشوں سے تباہی ، 70 جاں بحق

اسلام آباد ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بڑے صوبہ پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 70 سے زیادہ افراد جاں بحق اور بیسیوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ صوبے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسلا دھار بارش کے نتیجے میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے ہیں،ان کی چھتیں گر گئی ہیں۔شہ

گنیش جلوسوں پر سی سی ٹی وی کی نظر ، کنٹرول روم سے راست ربط

حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) پولیس کے تعلق سے مشہور ہے کہ پولیس کی نظر سے کوئی بچ نہیں سکتا لیکن پولیس کی نظر میں آنے کیلئے اب کوئی مجرم یا جرائم پیشہ سے تعلق رکھنا ضروری نہیں بلکہ ہر ایک شہری پر پولیس کی نظر رہے گی ۔ شاہد یہ ہی وجہ ہے کہ جرائم کے انسداد کے علاوہ مجرموں کی جلد گرفتاری بھی ممکن ہو پارہی ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ب

گجرات فساد کیلئے مودی ذمہ دار نہیں : ٹونی اباٹ

نئی دہلی 5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی اباٹ نے آج کہا کہ گجرات میں 2002 کے فسادات کیلئے بحیثیت چیف منسٹر نریندر مودی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جانا چاہئے کیونکہ اس وقت وہ صرف پریسائیڈنگ آفیسر تھے ۔ انہوں مزید کہا کہ کئی تحقیقات میں مودی کو کلین چٹ بھی مل گئی ہے ۔ ٹونی اباٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کا خی

خدمت خلق میں سکون ہی سکون ، سعودی عرب میں ہندوستانیوں کی مثالی خدمات

خدمت خلق میں سکون ہی سکون ، سعودی عرب میں ہندوستانیوں کی مثالی خدمات
سعودی عرب ، ہندوستان باہمی تجارت میں ہر سال زائد از 12 فیصد اضافہ
جدہ میں مقیم حیدرآبادی شخصیت میر غضنفر علی ذکی سے بات چیت

روٹ کی سنچری، ہندوستان کیخلاف انگلینڈ 41 رنز سے کامیاب

لیگس ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی حالانکہ یہاں کھیلے گئے پانچویں اور آخری مقابلہ میں 41 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ 295 رنز کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 48.4 اوورس میں 253 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔

دو سٹوں میں شکست کے باوجود فیڈرر کی شاندار کامیابی

نیویارک ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر نے فرانسیسی ٹینس اسٹار جائلس موفلس کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلہ میں 2 میچ پوائنٹس محفوظ کرتے ہوئے نہ صرف خود کو ایک حیران کن شکست سے محفوظ رکھا بلکہ شاندار واپسی کرتے ہوئے 5 سٹوں پر مشتمل اس مقابلہ میں 4-6، 3-6، 6-4، 7-5، 6-2 کی کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے بعد راجر فیڈرر اور عالمی نمبر ایک نواک جو

دلشان کو اسلام کی دعوت، شہزاد پر پی سی بی کے صدر کی تنقید

نئی دہلی ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ ہفتہ سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز کے دوران میزبان کھلاڑی تلک رتنے دلشان کو پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی جانب سے اسلام کی دعوت دیئے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نومنتخب صدر شہریار خان نے تنقید کی ہے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے ٹیلیفونی گفتگو نے شہریار نے کہا کہ یقیناً یہ ایک بچکانہ حرک