جموں و کشمیر سیلاب کو ’ قومی آفات سماوی ‘ قرار دینے مرکز پر کانگریس کا زور
نئی دہلی ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر میں سیلاب کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے جس میں مہلوکین کی تعداد 170 ہوگئی ہے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج مرکز پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ’ قومی آفات سماوی ‘ کا اعلان کردے ۔ انہوں نے مرکز اور ریاستی حکومت سے یہ بھی اپیل کی کہ متاثرین کو راحت پہونچانے اور ان کی باز آ