جموںو کشمیر شاہراہ مسلسل چوتھے دن بند

جموں ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) 300 کیلومیٹر طویل جموں سرینگر قومی شاہراہ آج مسلسل چوتھے دن زمین کھسکنے کے واقعات اور مختلف مقامات پر سڑک نیچے بیٹھ جانے کی وجہ سے بند رہی ۔ عہدیداروں نے تعمیر و مرمت اور صفائی کی کارروائی بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے تاکہ شاہراہ کو کاروں کے گزرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ پولیس کے بموجب 3000 سے زیادہ مسافر اور

زیردریافت قیدیوں کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم

نئی دہلی۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر ایڈوکیٹ بھیم سنگھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے زیرقیادت قیدیوں کی رہائی کی ہدایت دے کر انصاف کے تقاضہ کو پورا کیا ہے جو قیدی مقدمات کی سماعت کے دوران اپنی سزا کی مدت کا نصف حصہ جیل میں گذارچکے ہیں انھیں رہا کردیا جانا چاہئے ۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ شہری حقوق کے تحفظ اور فطری انصاف کے اصولوں پر عمل پ

دو برطانوی انسانی حقوق کارکن قطر میں گرفتار

لندن ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دو برطانوی انسانی حقوق کارکن جو ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ نقل مقام کرنے والے مزدور 2022 ء کے فیفا ورلڈ کپ قطر کیلئے عمارتیں تعمیر کررہے تھے ، قطر کی وزارت خارجہ نے توثیق کی ہے کہ دو برطانوی انسانی حقوق کارکن محقق کرشنا اُپادھیائے اور فوٹوگرافر غیمائر گنڈیف ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ دونوں

کیرالا بی جے پی دلتوں پر رنگناتھ رپورٹ کی مخالف

نئی دہلی ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا بی جے پی نے آج رنگناتھ مشرا کمیشن رپورٹ پر عمل آوری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں تبدیلی مذہب کرکے عیسائی اور مسلمان ہوجانے والے دلتوں کو بھی درج فہرست ذاتوں کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ صدر کیرالا بی جے پی وی مرلیدھرن نے اُمید ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی جو کیرا

وزیرخارجہ جرمنی فرانک والٹر اشٹائن کا دورۂ ہندوستان

۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے میں وہ وزیراعظم نریندر مودی اور اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہفتے کے روز اشٹائن مائر نے افغانستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ افغان رہنما صدارتی انتخابات کے تنازعے کو جلد از جلد حل کریں۔ ان کا کہنا تھ

بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کا آئندہ سال انضمام

نئی دہلی ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹیلی کام پبلک سیکٹر یونٹس بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل امکان ہے کہ آئندہ سال جولائی میں خم ہوجائیں گی ۔ دونوں کمپنیوں نے ایک واحد ادارہ بن کر خدمات کی پیشکش کی ہے جس سے کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ دہلی اور ممبئی کے سوا ملک بھر میں بی ایس این ایل سرویس فراہم کی جارہی ہے جبکہ ایم ٹی این ایل صرف دو ز

دیہاتوں کی ترقی کیلئے کام کرنے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مشورہ

نئی دہلی ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج دیہاتوں کی ترقی کے لئے دیہی ہندوستان اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان طاقتور روابط کی تائید کی اور کہا کہ دیہی ترقی کیلئے کورسیس شروع کئے جانے چاہئے ۔ انھوں نے کہاکہ ان کی وزارت تعلیمی اداروں کو دیہی ہندوستان کی ترقی کے پروگرام میں شامل کرنے

یو ایس اوپن سیمی فائنلس :جوکووچ و فیڈرر کو اپ سیٹ شکست

نیویارک 7 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے کئی نشی کوری اور کورشیا کے مارن سیلک نے نواک جوکووچ اور روجر ریڈرر کو شکست دیتے ہوئے امریکی اوپن گرانڈ سلام کے اپ سیٹ فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ دونوں ہی خطابی دعویداروں جوکووچ اور فیڈرر کو سیمی فائنلس میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ جاپان کے نشی کوری نے جوکووچ کو 6 – 4, 1 – 6, 7 – 6, 6 – 3 سے شکس

ایشین گیمس میں حصہ لینے کا فیصلہ ٹینس اسوسی ایشن پر منحصر

حیدرآباد 7 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس یا پھر اسی وقت منعقد ہونے والے ایک ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹ میں کسی ایک میں حصہ لینے کے تعلق سے کوئی قطعی فیصلہ نہ کرنے کے بعد ثانیہ مرزا نے آج اس تعلق سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا انڈیا ٹینس اسوسی ایشن کو اختیار دیدیا ہے ۔ ایشین گیمس کا کوریا میں انچیان کے مقام پر انعقاد عمل میں آنے والا ہے ۔ ثانیہ

مکاراوا ۔ ویسنینا امریکی اوپن وومن ڈبلز چمپئن

نیویارک 7 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایکٹارینا مکاروا اور ایلینا ویسنینا نے امریکی اوپن کا وومنس ڈبلز خطاب جیت لیا ہے جبکہ مارٹینا ہنگس کی جوڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ چوتھی سیڈ روسی جوڑی کو ہنگس اور فلاویا پینیٹا کے جوڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں شکست کے باوجود خطاب حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس جوڑی نے یہ مقابلہ 2 – 6, 6 – 3, 6 – 2 سے جیت

بی سی سی آئی کا طاقتور ہونا کرکٹ کیلئے بہتر نہیں : بائیکاٹ

لندن 7 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ اسٹار ایان بوتھم کی جانب سے آئی پی ایل کو ختم کرنے پر زور دئے جانے کے چند دن بعد ہی سابق انگلش کپتان جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ کیلئے آئی پی ایل سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو جو بے تحاشہ اختیارات مل رہے ہیں وہ درست نہیں ہیں۔ انڈین پریمئیر لیگ کے تعلق سے ایان بوتھم کے ریمارکس پر