بودھن میں جلسہ تحفظ ناموس گنبد خضری

بودھن 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا جماعت رضائے مصطفی شاخ بودھن کی جانب سے زیر نگرانی دارالعلوم اہلسنت رضائے مصطفی2 ستمبر جمعہ بعد نماز عشاء رضا چوک شربتی کنال بودھن میں جلسہ تحفظ ناموس گنبد خصری منعقد کیا جارہا ہے ۔ مفتی شمشاد احمد رضوی المباحی،قاری جاہ محمد مشہودی بودھن کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا محمد غلام یسین رضوی بودھن ج

سنگاریڈی میں مسٹر نرنجن صدر یوتھ ہیومین رائٹس کی ٹی آر ایس میں شمولیت

سنگاریڈی 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر یوتھ سل انٹر نیشنل ہیو مین رائٹس مسٹر نرنجن نے اپنے ایک ہزار حامیوں کے ہمراہ سنگاریڈی وائی ایم آر گارڈن فنکشن پہنچ کر ڈپٹی چیف منسٹر راجیہ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ راجیہ ڈپٹی چیف منسٹر نے انہیں اور دیگر حامیوں کو پارٹی کھنلاوا پہنا کر پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔ اس موق

اردو میڈیم مدرسہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

بودھن 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کے 126 ویںیوم پیدائش کے موقع پر ضلعی سطح پر منعقدہ تقریب یوم اساتذہ کے دوران ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر رونالڈو اس کے ہاتھوں جناب محمد کلیم الدین شمس معلم ضلع پریشد ہائی اسکول اردو امیڈیم اوٹ پلی، بودھن منڈل کو ان کی بہترین خدمات پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا ک

کلوا کرتی میں اساتذہ کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

کلواکرتی 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلوا کرتی گورنمنٹ جونیر کالج میں آج طلبہ قدیم نے اپنے اساتذہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر انہیں تہنیت پیش کی جس کی تمام ٹیچروں نے زبردست ستائش کی۔ جبکہ طلبہ کا یہ پروگرام 1985-88 میں کالج میں زیر تعلیم تھاجن میں قابل ذکر محمد خلیل ،روی ،منیر و دیگر نے آج تین زبانوں کے اساتذہ جن میں ہندی، تلگو ، اردو کے ہیں

گورنمنٹ جونیر کالج نظام آباد میں یوم اساتذہ کا انعقاد

نظام آباد 8ستمبر (ذریعہ فیاکس) گورنمنٹ گرلز جونیر کالج نظام آباد میں یوم اساتذہ منایا گیا ۔ اس موقع پر طالبات ہر مضمون میں لکچرر کے فرائض انجام دیئے ۔ شمائیل فردوس پرنسپل اور تسلیم بیگم اے جی ایم سی کے فرائض انجام دیئے ۔ سمیرہ خاتون اور نشاد پروین تاریخ کے لکچرر نکہت افشاں اور عافیہ سلطانہ معاشیات کے لکچر ،شگفتہ فردوس اور آمنہ بیگم

حج کیلئے روانگی

ورنگل 8ستمبر (ذریعہ فیاکس) جناب محمد سیف الدین ولد محمد عزیز الدین مرحوم موظف جوائنٹ ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری سعادت حج کیلئے معہ اہلیہ روانہ ہورہے ہیں۔ وہ انشاء اللہ 16 ستمبر کو مکہ مکرمہ کیلئے پروازہ کریں گے ۔وہ ملت اسلامیہ سے طالب دعا ہیں کہ ہماری صحت کیلئے دعا کریں تا کہ مناسک حج خشوع و خضوع کے ذریعہ ادا کرسکیں ۔ اس طرح تمام سے التجا

میدک میں آزاد امیدوار محمد مشتاق احمد کی انتخابی مہم

میدک8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مشتاق احمد آزاد امیدوار حلقہ پارلیمان میدک نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میدک ٹاون کا دورہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کردی ہے ۔ وہ ٹاون کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حق میں ووٹ کے استعمال کی اپیل کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا انتخابی نشان

چیکنڈہ میں انتخابی جلسہ سے کے ٹی آر کا خطاب

مکہ راج پیٹ 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضمنی انتخابات حلقہ پارلیمانی میدک کے سلسلہ میں مستقر چیگنٹہ میں انتخابی جلسہ عام سے ریاستی وزیر پنچایت راج کے ٹی آرنے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل کئے گئے تمام وعدوں کو حکومت ٹی آر ایس حل کررہی ہے عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے کسانوں کی قرض کی معافی اور عوام کو کئی ایک اسکیمات سے ا

میدک سے ٹی آر ایس کی کامیابی مسلمانوں کے حق میں کارآمد

حیدرآباد 8 ستمبر (فیاکس) پروفیسر مولانا سید جہانگیر بانی جامعۃ الحرمین الشرفین و ایڈیٹر حراء اردو عربی نے ایک صحافتی بیان میں بتایا ہیکہ حلقہ میدک کے پارلیمان کی نشست حکمراں جماعت ٹی آر ایس کیلئے عزت نفس کا مسئلہ بنادیا گیا ہے ۔ ایسے ماحول میں ملت اسلامیہ کا ملی فرض ہے کہ وہ اپنے ووٹوں کی اہمیت کا صحیح اندازہ کروائیں اور اس ضمنی انت

بیدر میںڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کے انتخاب کیلئے ادخال نامزدگی

بیدر 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 25 ستمبر 2014 کولاسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کے بلدی اداروں سے 3 ارکان انتخاب کرنے چیف ایکزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت جو ایکشن آفیسر ہیں نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پرچہ نامزدگیاں الیکشن آفیسر جو چیف ایکزیکٹیو آفیسر اور ڈپٹی سکریٹری ضلع پنچایت بیدر آفس میں 12 ستمبر سے قبل تعطیلات کے ساوئے کسی بھی دن صبح 10 بجے سے دوپہر ای

ضلع کریم نگر میں 16.83 کروڑ زرعی قرض معاف

کریم نگر 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام چناو سے قبل کے سی آر ریاستی وزیر اعلی تلنگانہ نے انتخابی منشور میں کسانوں کے قرض کی معافی کے تحت اقتدار میں آتے ہی پہلی دستخط کا وعدہ کیا تھا ۔ احتجاجی پروگراموں مسلسل تنقیدوں کا سامنا کرنے تقریبا سبھی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مسلسل سخت احتجاج پر قرض معافی کیلئے کچھ شرائط کے ساتھ کسانوں کی تفص

دیگلور میں عازمین حج کی وداعی تقریب

دیگلور 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا ابوالکلام آزاد ہائی اسکول جونیر کالج میں عازمین حج کی روانگی سے قبل ایک وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کے فرزند شیخ رفیق احمد سوپر وائزر اور محمد مجاہد اجمل لکچرر کی معہ اسٹاف و پرنسپل سید قاضی انصار علی ارمان پرنسپل نے گلپوشی کی۔ اس کے بعد نوشین فاطمہ شیخ م

الزامات کی تحریری جوابدہی کی سی بی آئی ڈائرکٹر کو ہدایت

نئی دہلی ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ سی بی آئی کے ڈائرکٹر رنجیت سنہا پر ان کی قیامگاہ پر آنے والوں کی فہرست کے بارے میں عائد کردہ الزامات نوعیت کے اعتبار سے ’’سنگین‘‘ ہیں اور انہیں ہدایت دی کہ الزامات کی جوابدہی تحریری طورپر کریں۔ سپریم کورٹ نے ڈائرکٹر کی درخواست پر سخت اعتراض کیا کہ وہ حلفنامہ داخل کرنا نہیں

نتھاری کے سلسلہ وار قاتل سریندر کوہلی کی سزائے موت پر سپریم کا حکم التواء

نئی دہلی ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج نوئیڈا کے دیہات نتھاری کے ایک مکان میں بچوں کو ہلاک کرنے والے سریندر کوہلی کی سزائے موت پر حکم التواء جاری کردیا ہے۔ قتل کی یہ وارداتیں 2006 ء میں پیش آئی تھیں۔ جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس اے ار ڈوے پر مشتمل پر سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے سزائے موت کی تعمیل پر ایک ہفتہ کیلئے حکم التواء جاری

گجرات امریکہ کے ساتھ طاقتور معاشی تعلقات کا خواہاں

واشنگٹن ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نئی حکومت کے ترقیاتی چیلنجوں کے خاتمہ پر توجہ مرکوذ کرنے کے پیش نظر گجرات کا ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد امریکی کمپنیوں سے خواہش کر رہا ہے کہ ہندوستان اور ریاست گجرات میں کاروبار کے مواقع کا پتہ چلائے اور ان میں سرمایہ کاری کریں۔ گجرات کے ریذیڈنٹ کمشنر بھرت لال نے سی آئی آئی اور ہند۔امر

ہندوستان میں القاعدہ کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں

واشنگٹن ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے خطرہ کے پیش نظر ہندوستان گیر سطح پر چوکسی کے اعلان کے پیش نظر امریکہ کے ایک اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ماہر نے کہا کہ ہندوستان میں دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ نامور تجزیہ نگار پیٹر برگین جو جنوبی ایشیاء میں القاعدہ کی کارروائیوں کی گہرائی سے معلومات رکھنے کیلئے شہرت

کم مربوط راستوں پر زیادہ پروازوں کی اسکیم

ممبئی ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی حکومت ایک اسکیم پر غور کر رہی ہے جس کے ذریعہ کم مربوط راستوں پر بڑے شہروں کو چھوٹے قصبوں سے مربوط کیا جائے گا۔ ریاستی محکمہ عام انتظامیہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پی ایس مینا نے کہا کہ ناگپور سے چندرا پور تک عوام کو عام طور پر کاروںکے ذریعہ سفر کرنا پڑتا ہے جس کیلئے تین گھنٹے سے زیادہ وقت درکار ہے ج

چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوان کی نئے گورنر سے ملاقات

ممبئی ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوان نے آج نئے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے راج بھون میں ملاقات کی۔ یہ چیف منسٹر اور گورنر کی اولین ملاقات تھی جو 35 منٹ جاری رہے۔ ودیا ساگر شنکر نارائنن کے جانشین ہیں، جنہوں نے میزورم تبادلہ پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

سیلاب زدہ کشمیر کیلئے مدھیہ پردیش کی پانچ کروڑ روپئے کی امداد

بھوپال ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش چیوراج سنگھ چوہان نے آج سیلاب زدہ جموں و کشمیر کیلئے پانچ کروڑ روپئے امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی اور بہنیں سیلاب کے مسائل برداشت کر رہے ہیں۔ فوری طور پر مدھیہ پردیش کے عوام کی جانب سے پانچ کروڑ روپئے کی امداد جاری کی جارہی ہے۔