اروند کجریوال کو حکومت سازی پر تبصرہ کا حق نہیں

نئی دہلی 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال پر سخت تنقید کی جو دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کو مسلسل تنقیدوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ نجیب جنگ نے صدر جمہوریہ کو ایک رپورٹ روانہ کرتے ہوئے دہلی میں حکومت سازی کی اجازت طلب کی ہے ۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ایک دستوری عہدہ رکھنے والے ذمہ دار فرد پر تنقید بد

لوک سبھا انتخابات صرف مودی کو وزیر اعظم بنانے منعقد ہوئے

ممبئی 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )اب جبکہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا کسی وقت بھی اعلان کیا جاسکتا ہے وہیں راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹرا نو نرمان سینا( ایم این ایس) نے 25 ستمبر کو ریاست کی ترقی کیلئے ایک پروگرام کی نقاب کشائی کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء پارٹی کے ایک لیڈر نے بتایا کہ پروگرام کا ب

کوئلہ بلاک غیر قانونی تخصیص سپریم کورٹ کا ’’جاگ جاؤ‘‘ انتباہ :گوئل

نئی دہلی 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ کی جانب سے کوئلہ بلاک تخصیص کو غیر قانونی قرار دیا جانا دراصل ’’جاگ جاؤ‘‘ کا پیغام ہے تا کہ حکومت کو انتباہ دیا جاسکے کہ وہ اپنی تمام معاملتوں میں شفافیت پیدا کرتے ہوئے خود کو جوابدہ بنائے۔ وزیر توانائی و کوئلہ پیوش گوئل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ہم سب کو ’’جاگ جاؤ‘‘ کا پیغام دیا گی

چھتیس گڑھ میں قبائیلی یونیورسٹی کے قیام کو مرکز کی منظوری

رائے پور 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے چھتیس گڑھ کے شورش زدہ بستر علاقہ میں ایک قومی قبائیلی یونیورسٹی کے قیام کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے تا کہ قبائیلیوں کی ثقافت سے متعلق تحقیقی اور ترقیاتی کام انجام دیئے جاسکیں ۔ دریں اثناء ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی وزیر اعلی رمن سنگھ اور مرکزی وزیر برائے فروغ ان

جموں و کشمیر میں پھنسے ہوئے ملیالی سیاحوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات

تھرواننتھاپورم 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلی کیرالا اومین چنڈی نے وزیر داخلہ رمیش چینی تھالا کو ایک اہم ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں سیلاب میں پھنسے ہوئے ملیالی سیاحوں کو بحفاظت واپس لانے کی توقعات وابستہ کی ہیں ۔ مسٹر چنڈی نے کہا کہ سرینگر سے بذریعہ طیارہ دہلی لانے کیلئے چنی تھالاکو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جو 100 مل

سی بی آئی سربراہ رنجیت سنہا کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج سی بی آئی سربراہ رنجیت سنہا کو ایک نوٹس جاری کی ہے ۔ یہ نوٹس ان درخواستوں پر جاری کی گئی ہے جن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں عہدہ سے بیدخل کرنے کے احکام جاری کئے جائیں کیونکہ انہوں نے اپنی قیامگاہ پر 2G اور کوئلہ اسکامس کے ملزمین سے ملاقاتیں کی تھیں اور انہیں مبینہ طور پر بچانے

40 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

میرٹھ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایک 40 سالہ خاتون کی چلتی کار میں اجتماعی عصمت ریزی کا دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں دو افراد نے اس کے ساتھ منہ کالا کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کل علاج کے لئے ایک ہاسپٹل گئی تھی لیکن واپسی کے دوران اس کے ساتھ یہ دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ ملزمین کی پنکو اور کلو کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی جن کا تعلق موضع پنپ

سیلاب زدہ علاقہ سے حاملہ خاتون کو بچالیا گیا

نئی دہلی 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سوشیل میڈیا کے ذریعہ ملنے والے کالس کی بدولت فوج نے ایک نو ماہ کی حاملہ خاتون کو سرینگر میں ایک عمارت کی تیسری منزل سے بچالیا جہاں وہ پھنسی ہوئی تھی ۔ یہ عمارت 12 تا 13 فیٹ پانی میں گھری ہوئی تھی ۔ فوج کی جانب سے سوشیل میڈیا کے ذریعہ ملنے والے کالس کے ذریعہ اس خاتون تک رسائی ممکن ہوسکی ہے ۔ سوشیل میڈیا کے

شیوسینا کی اسنیہل امبیڈکر ممبئی کی نئی مئیر منتخب

ممبئی 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی میں شیوسینا کی پہلی مرتبہ منتخب کارپوریٹر اسنیہل امبیڈکر کو ممبئی کا مئیر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ وہ ممبئی کے 73 ویں مئیر ہونگے ۔ بی جے پی کی الکا کیرکر کو ڈپٹی مئیر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ امبیڈکر سابق کی ایک ایل آئی سی آفیسر ہیں جنہوں نے جی ساؤتھ ( پریل ) وارڈ سے کارپوریٹر کا انتخاب جیتا تھا۔ وہ ممبئی میو

راجستھان میں جاریہ سال سوائن فلو سے 25 اموات

جئے پور 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاست راجستھان میں حالانکہ بیماریوں کو دور رکھنے کے متعدد موثر پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود حیرت انگیز طور پر ریاست میں جاریہ سال میں اب تک سوائن فلو سے 25 اموات رونما ہوچکی ہیں۔ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق جنوری 2014 ء سے اب تک 49 افراد کو سوائن فلو سے متاثر پای

ممبئی میں گنیش وسرجن کا پُرامن اختتام

ممبئی 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے مختلف گوشوں سے ملنے والی خبر کے مطابق جاریہ سال گنیش چتورتھی کا دس روزہ طویل تہوار ’’وسرجن‘‘ کے ساتھ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔ ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں گرگام چوپاٹی اور جوہو چوپاٹی کے علاوہ دیگر آبی ذخائر میں بھی گنیش کی مورتیوں کا وسرجن کیا گیا ۔ اس موقع پر چونکہ حکومت نے پیر کے روز

مہاراشٹرا برقی بحران‘ چیف منسٹر کا وزیر اعظم کو مکتوب

نئی دہلی 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مہاراشٹرا مسٹر پرتھوی راج چاوان نے مہاراشٹرا میں جاریہ برقی بحران پر قابو پانے وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ وزیر اعظم کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مسٹر چاوان نے فیول کی عدم دستیابی اور قوانین میں تبدیلی سے درپیش چیلنجس اور خانگی برقی پیدا کرنے والوں سے ہونے والے مسائ

پاکستان کے سیلاب میں تقریباً نصف ملین افراد متاثر

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں لگ بھگ نصف ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں اور حکام دریائے چناب کے پاس بعض بڑے ٹاؤنس کو بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں، جو پہلے ہی زبردست تباہی مچا چکی ہے۔ دریائے جہلم اور چناب کی وجہ سے شدید نقصان ہوچکا ہے جبکہ یہ دریائیں گذشتہ ہفتہ مانسون کی زبردست بارشوں کے بعد ابل پڑی ہیں۔ سیلابی پان

اقوام متحدہ میں اصلاحات پر ہندوستان پُرامید

اقوام متحدہ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں بات چیت کا سلسلہ اگلے اجلاس میں بھی جاری رہے گا۔ ہندوستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ اشوک مکرجی نے کل کہا کہ گزشتہ بات چیت میں رکاوٹ بین حکومتی مذاکرات کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی جسے اب دُور کردیا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی کی

پاکستان کے سیاسی بحران سے ہند۔ پاک تعلقات متاثر

واشنگٹن۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی موجودہ سیاسی بے چینی امکان ہے کہ ہند ۔ پاک تعلقات کو متاثر کرے گی۔ پاکستان کی فوج کا ملک کی خارجہ پالیسی پر پہلے سے زیادہ کنٹرول ہے۔ امریکی کانگریس کو ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے بموجب پاکستان کی فوج زیادہ کُھل کر ملک کی خارجہ اور صیانتی پالیسیوں پر کنٹرول کررہی ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ