فیڈرراے ٹی پی ماسٹرس میں 300ویں کامیابی

سنسناتی۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرراے ٹی پی ماسٹرس 1000 میں 300ویں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جیسا کہ انہوں نے یہاں یو ایس اوپن سے قبل کھیلے جانے والے آخری وارم اپ ٹورنمنٹ سنسناتی اوپن کے دوسرے راؤنڈ کے مرحلے میں حریف کھلاڑی واسک پوسپیسل کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 7-6(7-4) ‘ 5-7‘ 6-2سے شکست دی ۔ ٹینس کی عالمی درجہ بندی م

حدیث شریف

حضرت خولہ انصاریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بعض لوگ ایسے بھی ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے مال میں ناجائز تصرف کرتے ہیں تو قیامت کے دن وہ جہنم میں جائیں گے‘‘۔ (بخاری شریف)

انتقال

٭٭ جناب خواجہ معین الدین ولد جناب محمد عبدالمتین کا 14 اگست کو بعمر 84 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قبا فرح کالونی میں بعد نماز بروز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین کرما گوڑہ احاطہ مسجد معراج میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 8374898256 ۔ 24072278 پر ربط کریں ۔۔

دعوت اہل سنت و جماعت کے اجتماعات

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز جمعہ حسب ذیل مقامات پر دینی و اصلاحی اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ چارمینار لاڈ بازار مسجد محمدی جلو خانہ میں بعد نماز عصر مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی قادری ، فاطمہ نگر وٹے پلی مدرسہ نور الحسنات میں بعد نماز عصر مولانا محمد حیدر معین الدین نقشبندی قادری ، پہاڑی میر

حب الوطنی اور اسلام سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

وطن سے محبت، اپنے ملک و سرزمین سے قلبی لگاؤ اور دیرینہ تعلق فطری امر ہے۔ جس طرح ماں باپ، بھائی بہن اور اولاد کی محبت فطری اور طبعی ہوتی ہے، اسی طرح وطن کی محبت بلاتکلف ہوا کرتی ہے۔ جس سرزمین پر انسان اپنی آنکھیں کھولتا ہے، نشو نما پاتا ہے، عنفوان شباب کو پہنچتا ہے، شادی بیاہ کرتا ہے، ملازمت و تجارت کرتا ہے، اس کی یادیں کچھ ایسی ہوتی ہ

حدیث

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ایسا کوئی نبی نہیں گزرا، جس نے اپنی امت کو چھوٹے کانے (یعنی دجال) سے نہ ڈرایا ہو۔ آگاہ رہو! دجال کانا ہوگا اور تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔ نیز اس (دجال) کی دونوں آنکھوں کے درمیان ’’ک۔ف۔ر‘‘ (یعنی کفر کا لفظ) لکھا ہوا ہوگا‘‘۔ (بخاری و مسلم)

قران

ہر ایک خبر (کے ظہور) کا ایک وقت مقرر ہے اور عنقریب جان لوگے اور (اے سننے والے) جب تو دیکھے انھیں کہ بیہودہ بحثیں کر رہے ہیں ہماری آیتوں میں تو منہ پھیر لے ان سے، یہاں تک کہ وہ الجھنے لگیں کسی اور بات میں اور اگر (کہیں) بھلادے تجھے شیطان تو مت بیٹھو یاد آنے کے بعد ظالم قوم کے پاس۔ (سورۃ الانعام۔۶۷،۶۸)