مصنف اننت مورتی کی موت کا جشن منانے پر مقدمہ درج
بنگلور 23 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک پولیس نے بی جے پی اور ہندو جاگرن ویدیکا کے ان کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جنہوں نے کل مشہور مصنف یو آر اننت مورتی کی موت پر آتشبازی کرتے ہوئے جشن منایا تھا ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ چکمگلور میں ہفتے کو مڈی گیرے پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں بی جے پی اور ہندو جاگرن ویدیکا ک