میسی اور منیر کابہتر مظاہرہ ، بارسلونا فاتح

بارسلونا ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے فٹبال کپتان لیونل میسی نے 10 کھلاڑیوں پر مشتمل بارسلونا کی ٹیم کیلئے دو گول اسکور کئے جبکہ فاتح ٹیم نے اسپینش لیگ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم ایلیچ کے خلاف 3-0 کی کامیابی حاصل کی۔ نئے کوچ لوئس اینرک کی قیادت میں بارسلونا کی ٹیم نے نہ صرف نئے سیزن کا بہتر آغاز کیا ہے بلکہ میسی بھی گذشتہ

برقی شاک سے گھریلو شاک اشیاء خاکستر

٭٭کاغذ نگر کے محلے بالاجی نگر کے رہنے والے دھوبی بھکشا پتی کی اشیاء آدھی رات کو شاک سرکیوٹ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہوگئیں اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ پڑوسیوں نے آگ فرو عملہ کو اطلاع دی لیکن گھر کاسامان اور الماری میں رکھی ہوئی رقم دس ہزار روپئے اور ایک تولہ سونا جل کر خاک ہوگئے ۔تقریبا ایک لاکھ روپئے کا نقصان بتایا جاتا ہے مکا

کاغذ نگر تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب

کاغذ نگر 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذ نگر کا رہنے والا سری کانت عمر 18 سال روزانہ آصف آباد ترکاری کا کاروبار کے سلسلہ میںآیا جایا کرتا تھا اسے تیراکی کا بہت شوق تھا۔ راستے میں پیدا واگو ندی میں تیرنے کی غرض سے اپنے رشتہ دار سائی کرن کے ساتھ گیا۔ وہ اونچائی سے پیداواگو ندی میں چھلانگ لگایالیکن پانی کے اوپر نہیں آیا بلکہ پانی کی تہہ م

لاری کا سارق گرفتار

تانڈور پولیس نے ایک لاری ڈرائیور ممی راجش عرف راجو عمر 35 سال کو بس اسٹانڈ تانڈور سے حراست میںلے لیا ۔ اس پر تانڈور میںایک لاری کے سرقہ کاالزام ہے ۔ قبل ازیں اس نے وسوادنہ سیمنٹ کمپنی کے 500 تھیلہ سمنٹ لاری سمیت فروخت کر کے فرار ہوگیا تھا ۔ اس کے قبضہ سے 5 لاکھ روپئے نقد رقم اور دوسری اشیاء برآمد کر کے ملزم کو عدالتی تحویل میںدے دیا ۔ شری

تانڈوراردو یونیورسٹی کے اسٹڈی سنٹر کی منظوری

تانڈور 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد اردو قومی یونیورسٹی نے تانڈور میں ایک آئی ٹی آئی ادارہ اور اسٹڈی سنٹر کی منظوری دے دی ہے ۔ مسلم ویلفیر اسو سی ایشن تانڈور کی نمائندگی پر پروفیسر محمد میاں وائس چانسلر نے تانڈور کا دورہ کیا ان دونوں اداروں کے تانڈور میں قیام کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد پروفیسر محمد میاں نے اس کا اعلان

ضلع نظام آباد میں برقی کٹوتی برقرار

نظام آباد:25؍ اگست ( محمد جاوید علی )ایس سی محکمہ ٹرانسکو پربھاکر نے بتایا کہ ضلع میں برقی کی کٹوتی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے محکمہ ٹرانسکو کی جانب سے تمام کوششیں کی جارہی ہے۔ برقی کی عدم پیداوار کی وجہ سے سربراہی میں مشکلات پیش آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نظام آباد میں 2لاکھ 60 ہزار برقی کنکشنس ہے ۔ گھریلو صارفین اور زرعی شعبہ، ص

بیدر میں علماء حفاظ کیلئے ایک روزہ پروگرام

بیدر 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا محمد تصدق ندوی جوائنٹ سکریٹری جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے بموجب جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے تحت علماء حفاظ و ائمہ کیلئے ایک روزہ پروگرام کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔26؍ اگست 2014ء بروز منگل مغل گارڈن بید ر میں بوقت 11؍ تا 1؍ بجے دوپہر پہلی نشست منعقد ہوگی جس میں مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علم

بیڑی اینڈ زردہ فیکٹریز ورکرس یونین کے انتخابات

نرمل ۔ 25 اگست (فیاکس) تلنگانہ بیڑی اینڈ زردہ فیکٹریز ورکرس یونین نرمل کے انتخابات برائے دو سالہ میعاد منعقد ہوئے جس میں بحیثیت صدر محمد مظہرالدین، نائب صدور ایم اے ظہیر اور سی بھوجنا، جنرل سکریٹری جے گنگادھر، جوائنٹ سکریٹری پی کشن، آرگنائزنگ سکریٹری بھی بھومنا، خازن کے رنگاچاری، سکریٹری شعبہ خواتین شریمتی اے گنگامنی کا انتخاب عم

بیدر میں آج جمعیت علماء ہند کا جلسہ عام

بیدر 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا محمد تصدق ندوی جوائنٹ سکریٹری کے بموجب جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے زیر اہتمام 26؍ اگست بروز منگل بعد نماز مغرب تا 10؍ بجے شب مغل گارڈن بید ر میں جلسہ عام بعنوان ’’ آزادی ہند میں علماء کا کردار‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جس کی سرپرستی مولانا زین العابدین مظاہری سرپرست جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک کری

ڈاکٹر اے اے خان کی بہترین خدمات اور نمایاں کارکردگی کا اعتراف

نلگنڈہ ۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ آیوش یونانی شعبہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر اے اے خان میڈیکل آفیسر گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری پرائمری ہیلتھ سنٹر لاگڈپہ مریال گوڑہ جو تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن کے ریاستی معتمد اور تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن کے ریاستی نائب صدر بھی ہیں، انہوں نے یونا

سرپورٹاؤن میں بنکرس کا اجلاس

سرپورٹاؤن ۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن مستقر تحصیلدار 24 اگست کو سب کلکٹر آصف آباد پرشانت پاٹل کی زیرقیادت بنکرس کا خصوصی اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں سرپورٹاؤن تحصیلدار رمیش بابو، منڈل ریونیو انسپکٹر سبھاش گوڑ کے علاوہ متعلقہ تمام بنکوں کے منیجرس موجود تھے۔ اس موقع پر سب کلکٹر آصف آباد پرشانت پاٹل نے کہا کہ 31 م

ادونی میں اسکالر شپس کے ادخال درخواست کیلئے رہنمائی

ادونی 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زبیر احمد مالک ای سیوا ، ادونی کے بموجب مرکزی حکومت کی جانب سے طلبہ کو دی جانے والی اسکالر شپ کیلئے آن لائن درخواست فارم داخل کئے جارہے ہیں۔ جس کیلئے غوث اعظم ای سیوا ، نزد گل حسینی صاحب درگاہ ؒ ، ادونی سے رابطہ قائم کریں۔ اگر طلبہ کو اکائونٹ اوپننگ اور انکم ٹیکس کی تفصیلات سے دشواریاں پیش آتی ہوں تو