امن و ضبط کی برقراری کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ضروری

محبوب نگر۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام اپنے اپنے مذاہب کے تہواروں کو مل جل کر منائیں جس سے اخوت ، بھائی چارگی اور یکجہتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر شریمتی پریہ درشنی نے گنیش تہوار کے آغاز سے قبل منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و ضبط کی برقراری کیلئے ہندو مسلم اتحاد کا تع

کھاتہ داروں کی رقم نکالنے پر بینک ملازم گرفتار

کاماریڈی:27؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بینک ملازم نے کار خریدنے کے خاطر کھاتہ داروں کی رقم ڈرا کرنے پر پولیس نے کھاتہ دار کی شکایت پر بینک ملازم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے کار ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی منڈل کے موضع لنگا پور کے ڈی لنگم کاماریڈی کے آندھرا بینک میں 5لاکھ 56 ہزار کھاتہ میں جمع کیا تھا۔ کھاتہ دار لنگم روپئ

گانجہ منتقل کرنے والی ٹولی گرفتار

نظام آباد :27 ؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گانجہ منتقل کرنے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 175 کیلو گانجہ برآمد کیا۔ تفصیلات کے بموجب وشاکھا پٹنم ضلع کے پانڈرو کے گنپتی رائو، راجیش، بی راجکمارتینوں ڈگری تک تعلیم حاصل کی اوریہ تینوں ساتھی کم وقت میں آسانی کے ساتھ روپئے کمانے کا عزم کرتے ہوئے گانجہ کی منتقلی کے کاروبار

مسجد سے متصل قدیم مکان منہدم

گلبرگہ /27اگست (راست)9 مئی کو مسجد روشن غازی پورہ سے متصل قدیم مکان کی دیوار بارش کے دوران مدرسہ معاذابن جبل مسجد روشن کے احاطہ میں گر گئی،جمعہ اور بارش کے سبب طلباء احاطہ میں نہیں تھے ورنہ بہت بڑا حادثہ ہو سکتا تھا،جائے وقوع پرپہنچ کر کارپوریٹر بلدی حلقہ نمبر 31بسواراج ناسی،کارپوریشن انجینئر محمد حاجی اور سینیٹری انسپکٹر ملیکارجن

گنیش منڈپ کی تنصیب پر تنازعہ

سرپور ٹاؤن۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے بھوئی محلہ قریب پٹرول پمپ علاقہ میں 26اگسٹ کی شام ایک ہی فرقہ کے دونوں گروپوں میں گنیش اتسو کے انعقاد کو لیکر ایک تنازعہ میں ایک نوجوان فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر کے بھوئی محلہ میں ہر سال ایک گنیش منڈپ کا اہتمام کیا جاتا ہے اس سال بھوئی محلہ میں دو گنیش مورت

اوٹکور میں حالات کو کشیدہ بنانے کی کوشش

اوٹکور۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گنیش مورتیوں کو بٹھانے سے قبل ہی اوٹکور میں اکثریتی فرقہ کی جانب سے امن کی فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جناب کے سمپت کمار سب انسپکٹر پولیس نے بتایا کہ اوٹکور میں کل رات 10بجے اکثریتی فرقہ کے نوجوان سنجیو کمار اور اس کے ساتھی نے امن کی فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ جامع مسجد پنچ

بلدیہ بودھن میں کوآپشن ارکان کا انتخاب

بودھن۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معاون ارکان بلدیہ کے انتخاب کیلئے کل منعقدہ مجلس بلدیہ بودھن کے خصوصی اجلاس کے دوران بعض حیرت انگیز انکشافات منظر عام پر آئے ہیں۔ بودھن بلدیہ کی 35 رکنی کونسل میں موجود تین بی جے پی کے ارکان بلدیہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنرل زمرہ کیلئے مختص واحد نشست پر اپنے امیدوار کو منتخب کروانے میں کامیا

آر ٹی سی بس کی ٹکر سے کار ڈرائیور ہلاک

بھونگیر۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی بس اور کار کے خوفناک تصادم میں کار ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی اور 15زخمی بس مسافرین کو ایریا ہاسپٹل بھونگیر کو منتقل کیا گیا۔واقعات کے بموجب ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر رورل میں واقع اروا انجینئرنگ کالج کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ کنٹراکٹ پر لی گئی سکندرآباد آر ٹی سی پکٹ ڈپو کی بس سکندرآباد سے مسا

بانسواڑہ میں بارش سے کسانوں میں مسرت

بانسواڑہ۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں کئی دنوں بعد بارش کی وجہ سے کسانوں میں راحت اور مسرت پیدا ہوئی۔ بانسواڑہ میں اب تک موسم برسات میں صرف دو بار بارش ہوئی لیکن آج بانسواڑہ میں دن کے اوقات میں مسلسل ایک گھنٹہ اور رات کے اوقات میں مسلسل آدھا گھنٹہ بارش ہوئی جو 65 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ بانسواڑہ میں بارش نہ ہونے پر کئی ایکر

ضلع کریم نگر کے سیاسی قائدین کو اہم عہدہ

کریم نگر۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حصول تلنگانہ کیلئے چلائی گئی تحریک و جدوجہد کے مرکزی مقام کریم نگر کو ہمیشہ ہی ایک خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ سیاسی میدان میں اس ضلع کے قائدین کو کلیدی کردار ادا کرنے میں خاص مقام حاصل رہا ہے۔ ہر سیاسی پارٹی میں کریم نگر کے قائدین کو اہم عہدے ملتے رہے ہیں۔ حالیہ چناؤ تلنگانہ علحدہ ریاست میں منتخب ش

ضلع ورنگل کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ

ورنگل ۔ /27 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں حیدرآباد کے بعد ضلع ورنگل میں زیادہ ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ، مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے کئی ایک پراجکٹ کی منظوری متوقع ہے جس کیلئے ہزاروں ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے ۔ نئے سروے کے مطابق حکومت کے پاس غیرکاشت اراضی 31 ہزار 334 ایکڑ موجود ہے

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اس نیت سے قرض لیتا ہے کہ اس قرضہ کو ادا کردے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے اور اس کا قرض ادا کرادیتا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)

مودی کابینہ سے داغدار وزراء کی برطرفی وزیراعظم کی اخلاقی ذمہ داری

نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل سیاست دانوں کی موجودگی پر سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد وزیراعظم کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی کابینہ سے داغدار وزراء کو برطرف کردیں اور ایسے قائدین کو کابینی درجہ نہ دیں جن کا پس منظر مجرمانہ ریکارڈ کا حامل رہا ہو۔ کانگریس کے لیڈر منیش تیواری نے سپری

حکومت کی پالیسیوں کو منجمد ہونے سے بچانا بیورو کریٹس کی ذمہ داری

نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت نے جس نے اقتدار میں اپنے 100 دن پورے کرلئے ہیں، این ڈی اے حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنے جاری ہے۔ وزیراعظم نے سرکاری پالیسیوں کو منجمد یا مفلوج ہونے سے بچانے کے لئے بیورو کریٹس کو متحرک کردیا ہے۔ این ڈی اے حکومت کے فیصلوں میں سے ایک اہم فیصلہ یہ ہے کہ وہ سرکاری پالیسیوں کو کارگر بنانے ک

اعتدال پسند حریت کے فیس بُک صفحہ کو حذف کردیا گیا

سرینگر۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اعتدال پسند حریت کانفرنس نے آج دعویٰ کیا کہ حکومت نے اس کے فیس بُک پیج کو حذف کردیا ہے۔ حکومت کا یہ اقدام ظالمانہ ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے تاہم کہا ہے کہ وہ حریت کے فیس بُک صفحہ سے واقف نہیں تھے جبکہ سوشیل نیٹ ورک سائیٹ سے ہٹا دیا گیا۔ حریت کے میڈیا شہر شہید الاسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت جس طری

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ، ہند ۔ پاک فلیگ میٹنگ

جموں ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پر سیول جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے ایک دن بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو دُور کرنے کی کوشش کی ہے۔ دونوں جانب سے تعلق رکھنے والے کمانڈر سطح کے عہدیداروں کی ایک فلیگ میٹنگ منعقد ہورہی ہے۔ اس ملاقات میں سرحد پر پائی جانے والی کشیدہ صورتِ حال کو د

سرکاری اسکولوں میں طالبات کیلئے بیت الخلاؤں کی تعمیر

نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ سال جولائی تک سرکاری اسکولوں میں طالبات کیئے بیت الخلائیں تعمیر کرنے کا ایک حرکیاتی منصوبہ بناکر اس پر تیزی سے عمل کریں۔ سمرتی ایرانی کی یہ ہدایت وزیراعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت مہم کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے اپن