مزید جہیزکی عدم تکمیل پر خاتون کو زندہ جلادیا گیا

مظفر نگر۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام )یہاں پیش آئے ایک اندوہناک واقعہ میں ایک 35سالہ خاتون کو اس کے شوہر اور ساس نے جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے زندہ نذرِ آتش کردیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ مذکورہ خاتون کی نوتن کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ مہلوک خاتون کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نوتن کے شوہر سدھارتھ او

ریاگنگ کیس: پرنسپل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

گوالیار۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) ریگنگ کے خلاف خاطر خواہ ایکشن نہ لینے پر اولیائے طلبہ نے سندھیا اسکول کے پرنسپل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جہاں مبینہ طور پرریگنگ کی وجہ سے آدرش نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ طلبہ کے تقریباً پچاس سرپرستوں نے آج اپنے مطالبات کی تائید میں یہاں انسانی زنجیر بنائی اور اسکول پرنسپل کے خلاف کارروائی کا

تشدد بھڑکانے پر وی ایچ پی لیڈر گرفتار

علیگڑھ ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی کے ضلع جنرل سکریٹری دھرم بھیا کو گنڈا ٹاؤن میں گرفتار کرلیا گیا کیونکہ ان پر تشدد بھڑکانے، دو پولیس اسٹیشنوں پر پتھراؤ کیلئے ہجوم کو اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے۔ پولیس نے کہا کہ بھیا کو کل یہاں سے تقریباً 40 کیلو میٹر دور گنڈہ ٹاؤن میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس نے گایوں کی منتقلی کرنے والے تین

حادثات میں سیکل رانوں کی اموات پر تشویش

نئی دہلی۔/28اگسٹ، (سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں سیکل رانوں کی بڑھتی ہوئی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے مرکزی وزیر اُمور صارفین رام ولاس پاسوان کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے سیکل رانوں کے تحفظ کیلئے مطلوبہ اقدامات کرنے کی خواہش کی ہے۔ وزیر اُمور صارفین کو لکھے گئے ایک مکتوب میں نتن گڈکری نے سیکل ران

روی شاستری نے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بحال کیا:رائنا

کارڈف۔28اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میں 75گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 100رنز اسکور کرنے والے ہندوستانی ٹیم کے میڈل آرڈر بیٹسمین سریش رائنا نے کہا ہے کہ روی شاستری نے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بحال کیا جنہیں بی سی سی آئی کی جانب سے ٹیم کا ڈائرکٹر مقرر کیا ہے ۔ بی سی سی آئی ڈاٹ ٹی وی سے اظہار خیال کرتے ہوئے رائنا نے کہا کہ رو

معین علی کا اخراج ایک سخت فیصلہ : کُک

کارڈف۔28اگست ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے خلاف دوسرے ونڈے میں 133رنز کی شکست پر جھنجھلاہٹ کا شکار انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹرکُک نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کھیل کے معیار کو بلند کریںتاکہ پانچ مقابلوں کی سیریز میں واپسی ہو۔ صوفیا گارڈنس میں مقابلے کے بعداظہار خیال کرتے ہوئے کُک نے ک

شارا پوا‘ ہالیپ اور واؤرنکا کی پیشقدمی ‘ راڈوانسکاکو شکست

نیویارک۔28اگست(سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس اسٹارماریا شارا پوا نے تین سیٹوں پر مشتمل ایک سخت مقابلہ میں کامیابی کے بعد سیزن کے آخری گرانڈ سلام کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ روس برس فرنچ اوپن کی شکل میں اپنا پانچواں گرانڈ سلام حاصل کرنے والی شارا پوا نے عالمی درجہ بندی میں 95ویں درجہ پر فائز رومانیہ کی الگزی

ڈی ویلیئرس اور ڈوپلیسی کی سنچریاں

ہرارے ۔28اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اے بی ڈی ویلیئرس اورفاف ڈوپلیسی نے آسڑیلین بولروں کی پٹائی کی اورآسڑیلیا کو 7وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا۔ارون فنچ کی سنچری رائیگاں گئی۔اے بی ڈی ویلیئرس 136 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ فاف ڈوپلیسی نے 106رنز بنائے۔ فاتح ٹیم نے 327رنز کا ہدف تین وکٹوں پر پورا کرلیا۔ زمبابوے میں جاری سہ رخی سیریز میں جنوبی اف

قران

اگر تو عذاب دے انھیں تو وہ بندے ہیں تیرے اور اگر تو بخش دے ان کو تو بلاشبہ تو ہی سب پر غالب ہے (اور) بڑا دانا ہے۔ (سورۃ المائدہ۔۱۱۸)

حدیث

حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس امت کی پہلی نیکی یقین کرنا اور زہد اختیار کرنا ہے اور اس امت کا پہلا فساد بخل اور دنیا میں باقی رہنے کی آرزو کو دراز کرنا ہے‘‘۔ (بیہقی)

مسلم معاشرہ میں باہمی قتل و خون کی بہتات

انتہائی تعجب خیز صورت حال ہے کہ ہفتہ عشرہ میں شہر حیدرآباد میں متعدد باہمی قتل و خون کے واقعات رونما ہوئے اور وقفہ وقفہ سے قتل و خون کا سلسلہ مسلم معاشرہ میں بڑھتا جا رہا ہے۔ حیوانیت و بہیمیت کی انتہا ہے کہ ایک مسلمان نفرت و عداوت، غیظ و غضب اور جوش انتقام میں انسانیت کے سارے حدود سے تجاوز کرتا جا رہا ہے۔ اس کے پاس نہ انسانیت رہی اور ن

منتخب فتاوي

حضرت مولانامفتی محمد عظیم الدینمفتی جامعہ نظامیہ

نفقۂ ناشزہ {نافرمان}
سوال : کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میںکہ ہندہ اپنے شوہر کی مرضی کے خلاف بلا اجازت اپنے میکہ چلی گئی ۔ ایسی صورت میں کیا ہندہ اپنے ماں باپ کے گھر رہ کر نفقہ پانے کی مستحق ہے ؟ بینوا تؤجروا