داعش نے بے شمار شامی فوجیوں کے سَر قلم کردیئے

بیروت۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے شام کے شمالی علاقہ میں طبقہ ملٹری ایرپورٹ سے فرار ہونے والے بے شمار شامی سپاہیوں کا سَر قلم کردیا۔ ایک نگران کار نے یہ بات بتائی جبکہ ٹوئٹر پر جہادیوں نے 200 شامی سپاہیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انسانی حقوق کے نگران کار ادارہ کے سربراہ رمی عبدالرحمن نے بتایا کہ کئی شامی فوجی فرار ہورہے تھے جن

عراق : تین تیل کنویں نذرآتش، جہادیوں کی کارروائی

کرکک (عراق) ، 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اپنے قدم پیچھے ہٹانے پر مجبور جہادیوں نے آج شمالی عراق کے ایک آئیل فیلڈ میں تین کنوؤں کو نذر آتش کردیا جبکہ وہ کرد فورسیس سے نبردآزما ہیں جنھوں نے قریبی علاقہ میں بڑا حملہ شروع کیا ہے، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ نارتھ آئیل کمپنی کے عہدہ دار نے کہا کہ مملکت اسلامی (آئی ایس) کے جہادیوں نے این ذلب فیلڈ کو

افغانستان میں امریکی جیل سے قیدیوں کی پاکستان، یمن منتقلی

واشنگٹن۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے افغانستان میں اپنی ایک فوجی جیل سے متعدد قیدیوں کو پاکستان اور یمن منتقل کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل کے نواح میں ایک امریکی فوجی اڈے پر قائم پروان حراستی مرکز کہلانے والی جیل سے نو قیدیوں کو گزشتہ ہفتے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ اس کے عل

شام میں ایک اور امریکی جہادی کی ہلاکت کی چھان بین

واشنگٹن۔ 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی حکام اس امر کی چھان بین کررہے ہیں کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ نامی جہادی تنظیم کی طرف سے لڑتے ہوئے ایک اور امریکی شہری مارا گیا ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان رپورٹوں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے جہاد میں حصہ لیتے ہوئے ایک 33 سالہ امریک

داعش کی حرکتیں اسلامی شریعت کے مغائر : وزیراعظم ملائیشیا

کوالالمپور ۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے مملکت اسلامی برائے عراق و شام (داعش) کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروپ کی حرکتیں پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے مغائر ہے اور اسلامی شریعت کے خلاف جارہی ہیں۔ نجیب نے کہا کہ شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے اقدامات ہمارے عقیدے ، ہمارے کلچر اور ہماری مشترک انسا

صنعا میں حکومت مخالف مظاہرے

صنعا۔ 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ ہوتی باغیوں کے ہزاروں حامیوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یمنی دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر یہ مظاہرین ملک کے عبوری صدر عبد منصور ہادی اور اُن کی کابینہ کے وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین موجودہ حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ یمنی عوام حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں

لیبیا میں خانہ جنگی کا خطرہ ، سلامتی کونسل کو تشویش

نیو یارک۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ میں لیبیا کے سفیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک میں افراتفری اسی طرح جاری رہی تو زبردست خانہ جنگی کا خطرہ ہو گا۔ لیبیائی سفیر ابراہیم دباشی نے سلامتی کونسل کو بتایا انہوں نے ہمیشہ خانہ جنگی کے امکان کو رد کیا ہے لیکن اب صورت حال تبدیل ہو گئی ہے۔ سفیر نے کہا، ’’لیبیا میں اب صورت حال ب

اوباما کا نومبر میں چین ، برما اور آسٹریلیا کا سفر

واشنگٹن ۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر براک اوباما اپنی نظم و نسق کی ایشیا پیسیفک حکمت عملی کے تحت نومبر میں چین ، برما اور آسٹریلیا کا دورہ کرتے ہوئے کلیدی علاقائی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور G-20 قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ بیجنگ میں اوباما 10 اور 11 نومبر کو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن

جموں و کشمیر اسمبلی سے اپوزیشن جماعتوں کا واک آؤٹ

سری نگر۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر اسمبلی سے آج اپوزیشن جماعتوں نے مختلف مسائل پر احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا اور نعرہ بازی کی۔ پی ڈی پی، بی جے پی اور نیشنل پینتھرس پارٹی نے مختلف مسائل بشمول متعلقہ حلقہ جات کیلئے الاٹ کئے گئے فنڈز میں امتیازی سلوک، بڑھتا ہوا افراطِ زر اور مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کی بازآبادکاری کے مسئلہ

فساد زدہ مظفرنگر میں مسلمانوں کے مکانات سستے

مظفرنگر ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ سال کے فسادات مقامی لوگوں کے ذہنوں میں ہنوز تازہ ہے، جیسا کہ اترپردیش کے مظفرنگر ۔ شاملی علاقہ میں مسلمانوں کی بڑھتی تعداد دیہاتوں میں اپنی جائیدادیں فروخت کررہے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے مکانات کو چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لے لی تھی۔ اب صورتحال یہ ہیکہ ان کے جاٹ پڑوسی ایسی شرحوں پر جائیدادیں خرید ر

مودی کا جاپانی زبان میں ٹوئٹ

نئی دہلی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے 30 اگست سے شروع ہورہے پانچ روزہ دورہ سے قبل جاپانی زبان میں ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے جاپانی عوام اور ان کی اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ اس طرح مودی نے ایک سازگار و دوستانہ ماحول تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ مودی نے کہا کہ وہ مجوزہ دورہ کے بارے میں کئی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے

وزیراعظم مودی کے ہاتھوں ’جن دھن‘ اسکیم کا آغاز

نئی دہلی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنی حکومت کی میگا اسکیم ’جن دھن یوجنا‘ کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس کا مقصد غریبوںکو بینک کھاتے فراہم کرتے ہوئے اقتصادی اچھوت پن کا خاتمہ ہے۔ افتتاحی روز ریکارڈ 1.5 کروڑ بینک کھاتے ملک بھر میں کھولے گئے، جو دنیا بھر میں کہیں بھی کسی ممکنہ ایک دن میں اس طرح کی سب سے بڑی

لالو کا مصنوعی نظام تنفس ہٹا لیا گیا

ممبئی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو آج وینٹیلیٹر سے ہٹا لیا گیا، جبکہ ایک روز قبل ان کی سب اربن ممبئی میں واقع خانگی ہاسپٹل میں قلب کی سرجری کی گئی تھی۔ ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ان کے اعضائے رئیسہ معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔ ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈائرکٹر میڈیکل افیرس اینڈ کریٹکل کیر ڈاکٹر وجئے ڈی سلوا نے

وزیراعظم مودی کا اس ہفتے جاپان کا دورہ ، سیول نیوکلیئر معاملت متوقع

نئی دہلی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برصغیر سے باہر اپنے پہلے باہمی دورہ پر وزیراعظم نریندر مودی کا ’’نہایت ٹھوس‘‘ ایجنڈہ رہے گا جب وہ اس ہفتے کے اواخر جاپان کا سفر کریں گے۔ اس دورہ سے کلیدی اور عالمی شراکت کی عظیم تر توقعات نئی سطح تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ دفاع، سیول نیوکلیئر، انفراسٹرکچر اور زمینی مادوں کے شعبوں کے علاوہ تجارتی روا

ٹیچر نے بارہویں جماعت کی طالبہ کا ریپ کیا

قنوج۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) یہاں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ میں ایک ٹیچر نے اپنی ہی طالبہ کی عصمت ریزی کی۔ ضلع قنوج کے رسیا پولیس اسٹیشن انچارج دھرم پال سنگھ کے مطابق 17سالہ طالبہ بورڈ اکزامنیشن کا فارم بھرنے کیلئے کلاس چھوٹنے کے بعد اسکول میں ٹھہر گئی تھی جس کے بعد کیمسٹری ٹیچر سورا کمار نے طالبہ کی عصمت ریزی کی۔ طالبہ کے ارکان خاند

متحارب گروپوں سے تشدد ترک کردینے شمال مشرقی چرچس کی اپیل

گوہاٹی۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی ریاست کی طلباء تنظیم نے آسام ناگالینڈ پر پھیلی ہوئی کشیدگی پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے اور تشدد سے گریز کرتے ہوئے ان سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ نارتھ ایسٹ انڈیا کرسچن کونسل(NEICC) نے مذکورہ سرحد پر گزشتہ کچھ عرصہ سے پیدا ہونے والی بے چینی اور انسانی المیہ پر گہر

3طلبہ کو خودکشی پر مجبور کرنے پر دو ٹیچرس گرفتار

بال گھر ( مہاراشٹرا )۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) یہاں پیش آئے ایک واقعہ میں پولیس نے خانگی اسکول کے دو ٹیچرس کو گرفتار کرلیا ہے جن پر اسکول کے تین طلبہ کو سخت سزا دیتے ہوئے مبینہ طور پر انہیں خودکشی کیلئے مجبور کردینے کا الزام ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ ویرار پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سنیل نے بتایا کہ وگدی گروکل انٹر نیشنل اسکول

بدایوں عصمت ریزی کیس: قبرکھود کردوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ

لکھنو ، 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے علاقہ بدایوں میں دو بہنوں کے قتل کے معاملے پر تازہ پیش رفت ہوئی ہے اور اب دونوں کے اہل خانہ نے نعشوں کو نکال کر ایک بار پھر پوسٹ مارٹم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ نے یہ مطالبہ ایسے وقت کیا ہے جب حیدرآباد میں واقع لیباریٹری کی طرف سے کئے گئے ڈی این اے ٹسٹ میں لڑکیوں کی عصمت ریزی کی تصدیق

کانگریس ۔ این سی پی نشستوں کی تقسیم

ممبئی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی نے آج کہا کہ کانگریس کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کے معاملہ میں بات چیت کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو قطعیت دینے کا عمل 9ستمبر تک مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ اگرچہ ان کی پارٹی 288 کے منجملہ زیادہ سے زیادہ نشستیں لڑنے کیلئے اپنے مطالبہ پر اٹل ہے