بودھن میں سڑکوں کی توسیع اور ڈرینج کے کام ادھورے

بودھن۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر میں ترقیاتی کام انجام دینے کا کانگریس پارٹی اور ٹی آر ایس دونوں دعوے کررہے ہیں۔ اگر دعوؤں کی تصدیق کیلئے بودھن شہر کی اہم سڑکوں کا دورہ کرنے پر تمام دعوے کھوکلے لگتے ہیں۔ امبیڈکر چوراستہ تا ہیڈ پوسٹ آفس تک سڑک کی کشادگی کے کاموں کا آغاز ہوئے تقریباً تین سال کا عرصہ گذرا، پولیس اسٹیشن کی د

سرپو ر ٹاؤن میں وکلاء کا احتجاج

سرپور ٹاون۔/5اگسٹ،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن عداالت میں 14اگسٹ کو تلنگانہ ایڈوکیٹ کی ہدایت پر علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل ہونے کے بعد ریاستی ہائی کورٹ کو بھی علحدہ کرنے کے مطالبہ پر سر پور ٹاؤن بار اسوسی ایشن صدر وی کشور کمار کی نگرانی میں عدالت کے کام کاج کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ ایم شنکر راؤ، ایڈوکیٹ ایم اے یقین،

یو پی ایس سی مسئلہ پر راجیہ سبھا میں دوبارہ ہنگامہ، حامد انصاری برہم

نئی دہلی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج وقفۂ سوالات اتفاقی بن گیا کیونکہ اپوزیشن ارکان نے یو پی ایس سی مسئلہ پر ایوان کے وسط میں جمع ہوکر ہنگامہ کھڑا کردیا جس کی وجہ سے صدرنشین ایوان کا اجلاس آدھے گھنٹے تک ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ایوان کا اجلاس جیسے ہی شروع ہوا، صدرنشین نے وقفۂ سوالات کا آغاز کرنا چاہا۔ کانگریس، سماج

انشورنس بل پر کانگریس کے دوہرے معیارات کے الزام کی راہول گاندھی نے تردید کردی

نئی دہلی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج بی جے پی کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ ان کی پارٹی نے انشورنس بل پر اپنا موقف برعکس کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر کانگریس دوہرے معیارات استعمال نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے ایوان پارلیمنٹ میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ اُن کے خیال میں انشورنس بل پر کانگریس کے دوہر

انشورنس میں راست غیرملکی سرمایہ کاری قانون ’’عوام دشمن‘‘

کولکتہ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور کانگریس دونوں عوام دشمن معاشی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے سی پی آئی ایم کے پولیٹ بیورو رکن سیتا رام یچوری نے آج بی جے پی کی سرزنش کی کہ اس نے انشورنس بل اور منظوری کے لئے پیش کیا ہے جو راست غیرملکی سرمایہ کاری کی موجودہ حد میں اضافہ کردے گا، انہوں نے کہا کہ بی جے پی ، یو پی اے دورِ حکو

ارکان پارلیمان کو ’’حکومت کا پیغام رساں بننے ‘‘جیٹلی کا مشورہ

نئی دہلی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج بی جے پی ارکان سے کہا کہ وہ حکومت کا پیغام عوام تک پہنچائیں تاکہ عالمی تنظیم تجارت میں کاشت کاروں کے مفادات کا تحفظ ہوسکے۔ بی جے پی ایم پیز کو اس بات کا تیقن دینا چاہئے کہ حکومت ان کے مفادات کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ عالمی تنظیم تجارت کے مذاکرات کی تفصیلات اور اس م

کئی دریائیں سیلاب زدہ ، اُڈیشہ میں 17,000 افراد کا تخلیہ

بھوبنیشور۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اُڈیشہ کی کئی دریائیں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ اس کی وجہ مسلسل موسلادھار بارش ہے۔ ریاستی حکومت نے بچاؤ کارروائیوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جبکہ بارش اور سیلاب سے متعلق حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی۔ کئی دریائیں طغیانی میں ہیں۔ جارج پور اور بھد

برسات کی غیریقینی صورتِ حال سے غذائی افراط ِزر کا اندیشہ : ریزرو بینک آف انڈیا

ممبئی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج خبردار کیا کہ بارش کی غیریقینی صورتِ حال جاری رہنے پر غذائی افراط زر میں اضافہ ہوگا، لیکن اُمید ظاہر کی کہ حکومت کی پالیسیاں آئندہ مہینوں میں سربراہی کو بہتر بنائیں گی۔ آر بی آئی کی مالیاتی پالیسی پر نظر ثانی کے بعد بینک نے کہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ مستقبل

دولت ِ مشترکہ کھیلوں کے تمغہ یافتگان کو وزیراعظم نریندر مودی کی مبارکباد

نئی دہلی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اُن تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغے حاصل کئے ہیں۔ یہ کھیل گلاسگو میں منعقد کئے گئے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے ملک کا سَر فخر سے اُونچا کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیام ِ مبارکباد میں کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں ک

فلسطینی والدین بچوں کی نعش ڈیپ فریزر میں رکھنے پر مجبور

غزہ ؍ یروشلم ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی برادری کے دوغلے پن اور مسلم ممالک کی بے حسی کے نتیجہ میں اسرائیلی فوج کے صفائی حملوں میں تاحال 1800 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ان میں کم از کم 400 بچے ہیں۔ ایک دوسری اطلاع میں اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرنے والے بچوں کی تعداد 3