ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

نئی دہلی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم آج وطن واپس ہوئی جہاں ہاکی انڈیا اور انڈین اولمپک اسوسی ایشن، دوستوں اور شائقین نے اس کا شاندار استقبال کیا جب ٹیم کے کھلاڑی اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمس میں بہتر مظاہرہ کر

بریڈ پکوڑے

اجزاء:۔ ڈبل روٹی تین سلائس، آلو (اُبلا ہوا) ایک عدد، ہری مرچیں (کتری ہوئی) تین عدد، بیسن ایک کپ، ہرا دھنیا (باریک کترا ہوا) تھوڑا سا، انڈا ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ، آئیل حسب ضرورت، سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

عدم باروری کیا ہے؟عدم باروری کی تعریف شادی کے ایک سال بعد بھی استقرار حمل میں ناکامی ہے۔ 35 سال سے زیادہ عمر کی عورتوں میں یہ مدت کم ہوکر 6 ماہ رہ جاتی ہے۔

خطرناک شرارت

یہ دونوں جب مل کر شرارتیں کرتے تو خدا کی پناہ۔ خالد نے عامر کو اپنے نئے منصوبے سے آگاہ کیا، عامر نے بھی فوراً ہی آمادگی ظاہر کردی شاید دونوں کو شرارتوں میں بڑا مزہ آتا تھا۔ خالد کے والدین کا معمول تھا کہ وہ کھانے کے بعد چہل قدمی کیا کرتے تھے خالد بھی اکثر ان کے ساتھ جاتا مگر آج اس نے امی ابو سے اپنے دوست عامر کے گھر جانے کی اجازت م

اقوال زریں

٭ہم دولت سے کتابیں حاصل کرسکتے ہیں مگر علم نہیں۔
٭ کتابیں انسان کی بہترین دوست اور مونس ہیں۔
٭ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کتابوں کے مطالعے نے انسان کو انسان بنا دیا۔
٭ جو شخص اچھی کتابیں پڑھنے کا شوق نہ رکھتا ہو وہ معراج انسانی سے گرا ہوا ہے۔
٭ بری کتابیں روح کو مردہ کردیتی ہیں۔
٭ اچھی کتاب بہترین تفریح کا ذریعہ ہے۔

عوام کے تعاون کے بغیر ترقی ناممکن

ماناکنڈور۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے بھرپور تعاون سے ہی تلنگانہ کی ترقی ہوگی۔ کسی بھی سیاسی وابستگی کے بغیر سبھی پارٹیاں، قائدین متحدہ تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لئے جٹ جانا چاہیئے۔ رکن اسمبلی مانا کنڈور آر بالکشن نے پرخلوص مشورہ دیا۔ منڈل کے گولاپلی میں ایس سی، ایس ٹی سب پلان فنڈز 5لاکھ کے خرچ سے شروع کردہ سی سی روڈ کے کاموں

مدرسہ مظاہر العلوم FCI میں داخلوں کا آغاز

گوداوری کھنی۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ مظاہرالعلوم مسجد سعید، شانتی نگر FCI ضلع کریم نگر میں جدید داخلوں کا آغاز 6شوال سے ہوچکا ہے اور قدیم طلباء کیلئے مدرسہ میں تعلیم کا آغاز 12شوال 9اگسٹ کو ہوگا۔ اس مدرسہ میں شعبہ حفظ و ناظرہ قرأت و دینیات خطاطی و کتابت کے علاوہ عصری تعلیم درجہ ہفتم تک ہے۔ غریب و نادار یتیم طلباء کو مفت تعلی

میدک میں صارفین کیلئے موثر برقی سربراہی کے اقدامات

گجویل۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے گھریلو برقی صارفین کے علاوہ کمرشیل اور کاشتکاری کے لئے موثر انداز میں برقی سربراہ کرنے کی غرض سے حکومت نے ضلع میدک کی 250 کروڑ روپیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا انکشاف ریاستی سنٹرل پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ چیف منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر رگھوماریڈی نے آج مستقر گجویل کے برقی اے ڈی ای د

Categories زمرے کے بغیر

بیدر میں حج تربیتی کیمپ کا اہتمام

بیدر۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کی اطلاع کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے منظورہ ڈیویژنل لیول حج تربیتی کیمپ 9اور 10اگسٹ بروز ہفتہ اور اتوار بمقام کے این زیڈ فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں منعقد ہوگا۔ مذکورہ دو روزہ تربیتی اجتماع بروز ہفتہ صبح دس بجے شروع ہوکر دوسرے دن اتوار شام 5بجے اختتام پذیر ہ

ڈی ایڈ؍ بی ایڈ کورس کے منتخبہ طلبہ کی فہرست جاری

شاہ آباد۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیمی سال 2014-15 کے ڈی ایڈ؍ ڈی بی ایڈ کورس کی نشستوں کو اس کے اتھاریٹی داخلہ یونٹ کی جانب سے پر کرکے قوانین کے عین مطابق میرٹ کی بنیاد پر قطعی فہرست ضلع کے کملا پور ڈائیٹ ادارہ میں یکم اگسٹ کو لگادی گئی ہے۔ قطعی فہرست میں منتخب امیدواروں کو ادارے کی منظوری کے بعد داخلے کی گنجائش فراہم کی جائے گی اور

گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ کی توسیع سرگرمیاں

نظام آباد:5 ؍ اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ و سنیٹ ممبر تلنگانہ یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب کالج کی عصری بنیادوں پر ترقی کے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہمارا گائوں ہماری ترقی پروگرام کے تحت کالج کے لئے مزید 20ایکر اراضی دئے جانے کا امکان ہے۔ کالج کو علاقے کے ماڈل ڈگری کالج کے ط

اسلام کا پیغام انسانوں تک پہنچانا مسلمانوں کی ذمہ داری

بیدر۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا اطہر اللہ شریف امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک نے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ جہاں برائی دیکھے اس کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کرے۔ موصوف بیدر میں جماعت اسلامی ہند بیدر کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پروگرام کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو ملک سے ہر برائی کا

بچکنڈہ میں ترکاری کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

بچکنڈہ۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ کی ترکاری مارکٹ میں ترکاریوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، ترکاری مارکٹ کے تاجرین نے نمائندہ سیاست سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکاری قیمتوں کے بارے میں سوال کروگے تو عوام کا ترکاری خریدنا مشکل ہوجائے گا۔ بارش نہ ہونے کی بناء پر ترکاریوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ انہو