ایم اے حمید
عثمانیہ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن کے ریگولر کورسس میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان OUPGCET ہوتا ہے لیکن اس یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم Distance Education موڈ میں داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے ہوتے ہیںاس کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کا نام PGRRCDE یعنی پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر فارڈسٹنس ایجوکیشن ہے اور یہ سنٹر DEC Distance Education Counil نئی دہلی کا مسلمہ ہے ۔ اس کے کورسس ، ڈگری کی Value قدر و قیمت دیگر یونیورسٹیز اور کورسس کے مماثل مانی جاتی ہے ۔ اگرچہ کہ یہ فاصلاتی Distance موڈ میں ہے ۔ اس مرکز میں داخلہ آل انڈیا سطح پر ہوتا ہے ۔ کوئی حدود نہیں ہیں اور بغیر انٹرنس امتحان کے ہوتے ہیں MBA/MCA کیلئے ریاستی سطح کے انٹرنس امتحان ICET کو دیکھا جاتا ہے اس مرکز میں پانچ طرح کے کورسس ہیں اور تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے داخلوں کا اعلان ہوچکا ہے ۔
U.G.COURSES
B.A/B.COM/BBA/B.SC
انڈر گریجویشن کورسس میں B.A ( ریاضی ، شماریات ) بی کام جنرل ، بی کام ( کمپیوٹرس ) کے علاوہ B.B.A اور سائنس میں نیا کورس B.Sc (Aviation) شروع کیا گیا ہے ۔ ان کورسس میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ 10+2 یا اس کے مماثل کورس کامیاب امیدوار اہل ہیں داخلے بغیر انٹرنس کے ہونگے ۔ یہ تمام کورسس کی معیاد تین سالہ ہیں۔ B.SC ( ایویشن ) کیلئے اور B.A ( ریاضی ) (Static) کیلئے انٹرمیڈیٹ سطح پر ( ریاضی Math ) پڑھنا ضروری ہو جبکہ دیگر کورسس کیلئے کسی بھی گروپ کے انٹرمیڈیٹ امیدوار اہل ہیں بی کام کیلئے CEC امیدوار اہل ہیں ۔ ذریعہ تعلیم صرف انگلش اور تلگو ہے ۔ زبان دوم اردو یا عربی بھی لے سکتے ہیں ۔
P.G COURSES
M.A,M.COM,M.SC (Mathes)
عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے پوسٹ گریجویشن کورسس جن کی میعاد دو سال ہے ۔ ایم اے میں انگلش ، ہندی ، تلگو ، اردو ، سنسکرت ، ہیں اس کیلئے گریجویشن میں ایک زبان پڑھنا ضروری ہے ۔ یم اے میں سوشیالوجی ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، فلاسفی ، جرنلزم سے PPM پبلک پرسنل مینجمنٹ ایم اے کے دیگر مضامین معاشیات ، پولیٹکل سائنس ، تاریخ ، نفسیات ، اور پبلک ایڈمنسٹریشن کیلئے ڈگری سطح پر ایک مضمون بطور اختیاری مضمون پڑھنا ضروری ہے ۔ M.Com کیلئے بی کام امیدوار اہل ہیں ۔ M.SC ( ریاضی ) دو سالہ کورس کیلئے ڈگری سطح پر ایک مضمون ریاضی پڑھنا ضروری ہے اس کے علاوہ M.SC (Statistics) کیلئے بھی ڈگری سطح پر ریاضی پڑھنا ضروری ہے ۔
P.G ڈپلوما کورسس ( ایک سالہ )
فاصلاتی تعلیم میں ایک سالہ پی جی ڈپلوما کورسس چھ ہیں جو حسب ذیل ہیں۔
1.P.G. Diploma in Mathematics
2.P.G. Diploma in English Language Teaching
3.P.G. Diploma in Business Management
4.P.G. Diploma in Bioinformatics
5.P.G. Diploma in Telecom Software
6.P.G. Diploma in Computer Application
ان ایک سالہ پی جی ڈپلوما کورسس میں داخلے کیلئے تین سالہ ڈگری کورس کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔
Modular Certificate Courses CD Based
انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے ایک سالہ کورس Modular Certificate کورسس ہیں جن میں داخلے سال کے 365 دن رہے گا ۔ یہ کورس CD پر مبنی ہے داخلے کے بعد CD دی جاتی ہے ۔
پروفیشنل کورسس،MBA/MCA
پروفیشنل کورسس میں MBA اور MCA ہیں جو فاصلاتی Distance Mode کی وجہ تین سالہ معیاد کا ہے اس کیلئے گریجویٹ امیدوار جو ریاستی سطح کا انٹرنس ICET – 2014 کامیاب ہو داخلے کے اہل ہیں ایسے امیدوار جو ڈگری کامیاب ہو اور ICET کامیاب کرچکے ہو اور رینک کچھ بھی ہو داخلے کے اہل ہونگے ۔
فارمس کی اجرائی
یونیورسٹی کے پراسپکٹس اور فارمس کی اجرائی 16 جولائی سے عمل میں آچکی ہے ۔ فارمس دفتر ڈائرکٹر PGRRCDE عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس سے حاصل کرسکتے ہیں ذریعہ پوسٹ طلب کرنے کیلئے 150 روپئے کا D.D اور شخصی طور پر حاصل کرنے کیلئے 100 روپئے D.Dادا کرنا ہوگا ۔ ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام Director PGRRCDEOU حاصل کردہ ہو اور حیدرآباد میں قابل قبول ہو ۔ کسی بھی قومیائے گئے بنک سے حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ فارمس معہ پراسپکٹس عثمانیہ یونیورسٹی OU پریس ، آندھرا بنک ودیا نگر برانچ ، کنارا بنک مٹوگوڑہ برانچ ، SBH کے نظام آباد ، نلگنڈہ ، محبوب نگر برانچس سے حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ www.oucde.ac.in کرسکتے ہیں۔ فارم اور پراسپکٹس کے حصول کیلئے صرف D.D پیش کرنا ہوگا نقد رقم یا کوئی اور شکل میں قبول نہیں کئے جاتے ۔ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی کیلئے آخری تاریخ 18 اکٹوبر ، MBA کیلئے 10 ستمبر اور پی جی کیلئے 10 اکٹوبر ہے ۔
فاصلاتی تعلیم ۔ مصروفیات کو جاری رکھنے کی سہولت
ڈگری ، پی جی اور ایم بی اے کورسس کیلئے حاضری کی ضرورت نہیں ہے مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے ڈگری تین سالہ کورس اور پوسٹ گریجویشن دو سالہ کورس کرسکتے ہیں ۔ داخلے کے بعد درسی کتب ، مواد فراہم کرتے ہیں ۔اس طرح یہ مراسلاتی نوعیت کے بعد فاصلاتی طرز تعلیم کے کورسس ہیں ۔ ان کے ڈگری کی قدر و قیمت عام ڈگری کے مماثل ہے ۔
اوپن یونیورسٹی ڈگری کورس داخلے
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) کامیاب اور انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ اس کیلئے فارم اور فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 اگسٹ ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط پیدا کریں ۔ 040 – 24510012 تین سالہ ڈگری کورس کا میڈیم انگلش ، تلگو کے ساتھ اردو بھی ہے ۔فارم آن لائن داخل کرنا ہے۔