شادی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( راست ) : سید محی الدین حسینی ایڈوکیٹ کے صاحبزادے سید فراست الدین حسینی کی شادی جناب محمد زاہد کی دختر کے ساتھ 4 اگست بمقام مندا یادو ریڈی گارڈن انجام پائی ۔ تقریب نکاح میں اراکین اسمبلی ، وکلاء اور عزیز و اقارب کثیر تعداد میں شریک تھے ۔۔

سیاستدانوں کا کردار

دل تو ایک ہے لیکن نام دل بدلتا ہے
بس گیا تو گلشن ہے ، لٹ گیا تو سہرا ہے
سیاستدانوں کا کردار

اعلی شرح کے ساتھ دیرپا ترقی کیلئے قیمتوںمیں استحکام ضروری : ریزرو بینک

ممبئی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر ریزرو بینک آف انڈیا رگھو رام راجن نے آج افراط زر کے خلاف اپنے موقف کو ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام پیدا کرنا ہی زیادہ اور دیرپا شرح ترقی کی ضمانت ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے تاہم یہ بھی تیقن دیا کہ اگر تمام امور ان کی توقع کے مطابق رہتے ہیں تو وہ شرح سود میں کمی بھی کرسکتے ہیں۔ انہو

مہاراشٹرا چیف منسٹر کا فیصلہ ’مہایوتی‘ اجلاس میں ہوگا : فڈنویس

ممبئی ۔ 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر دیویندر فڈنویس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے بی جے پی صدر پارٹی امیت شاہ کی ’مہارت‘ کا استعمال کرے گی جو انہوں نے یو پی میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب کرنے استعمال کیا لیکن اسے یو پ

کوسی ندی میں سیلاب کے خطرہ میں کمی : عوام کا تخلیہ روکدیا گیا

پٹنہ 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں کوسی ندی میں سیلاب کے خطرہ میں کمی کے پیش نظر تین اضلاع سے عوام کو محفوظ مقامات کو منتقل کرنے کا عمل روکدیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سوپال ‘ مدھے پورہ اور سہرسہ اضلاع سے حالانکہ عوام کے تخلیہ کو روک دیا گیا ہے لیکن چوکسی ضرور برتی جا رہی ہے ۔ نیپال نے تیقن دیا تھاکہ کوسی ندی میں پانی باقاعدہ انداز میں

دہلی اسمبلی کے تعلق سے جلد فیصلہ کیا جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ دہلی اسمبلی کی تحلیل کے تعلق سے کوئی بھی فیصلہ پانچ ہفتوں کے اندر اندر کرے ۔ اس نے اب تک ایوان کو التوا میں رکھنے پر بھی سوال کیا جبکہ کوئی بھی جماعت حکومت تشکیل دینے آگے آنے تیار نہیں ہے ۔ سپریم کوٹر نے کہا کہ ایک جماعت کہتی ہے کہ وہ حکومت دینا نہیں چاہتی جبکہ

مودی کے خلاف ایف آئی آر، پولیس کو 15 دنوں کی مہلت

احمدآباد ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے پولیس کو ایکشن ٹیکن رپورٹ کے ادخال کیلئے تین ہفتوں کی مہلت دی ہے جو دراصل ایک ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد دی گئی ہے جو وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف درج کی گئی ہے جہاں انہیں جاریہ سال 30 اپریل کو جب گجرات میں لوک سبھا انتخابات منعقد ہوئے تھے، عوامی ایکٹ کی نمائندگی کی خلاف ورزی کا

دریائے گنگا میں کشتی غرقاب 18 افراد لاپتہ

وارناسی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وارناسی میں دریائے گنگا میں ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کے بعد 40 افراد لاپتہ ہوگئے تھے ۔ 22 افراد کا پتہ چل گیا ہے تاہم مزید 18 افراد ہنوز لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس پرادیپ گپتا نے کہا کہ اس کشتی میں 40 افراد سوار تھے ۔ جو وارناسی سے مرزا پور جار ہے تھے ۔ پانی کے شدید دباؤ کی وجہ سے کشتی دریائے گنگا می

’اہانت انگیز مضمون معاملہ ریاستی نہیں بلکہ قومی سطح کا معاملہ ہے‘ : سی پی آئی

کرشناگیری (تملناڈو) ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ تملناڈو جیہ للیتا کے خلاف سری لنکا کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کیا گیا توہین آمیز مضمون کے تنازعہ کو قومی معاملہ قرار دیا جائے نہ کہ ایک ریاستی معاملہ۔ پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سکریٹری ٹی پانڈین نے مضمون کی مذمت کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مرکزی

مظفرنگر فسادات : ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

مظفرنگر ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے گذشتہ سال پھوٹ پڑے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران قتل میں ملوث ایک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج وجے لکشمی نے فسادات کے ملزم ہائم سنگھ کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس کے خلاف کئی سنگین معاملات درج ہیں۔ استغاثہ کے مطابق گذشتہ سال 7 ستمبر کو جب نذر محمد نامی ای

لیبیا سے 44 نرسوں کا گروپ کیرالا پہنچ گیا

کوچی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گڑبڑ زدہ ملک لیبیا میں پھنسی ہوئی 44 ہندوستانی نرسیس جب یہاں پہنچیں تو ان کے چہرے پر اطمینان اور راحت کی جھلکیاں نمایاں دکھائی دے رہی تھیں۔ یہ تمام نرسیس آج دوبئی سے یہاں پہنچیں جبکہ مزید چار نرسیس ملک کے مختلف مقامات پر پہنچنے والی ہیں۔ نان۔ ریسیڈنٹ کیرالائٹس افیئرس ڈپارٹمنٹ کے سی ای او پنا سودیپ نے میڈی

آرمی ریکروٹمنٹ کے دوران جھڑپ، 15 زخمی

سرینگر ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے کپواڑہ ڈسٹرکٹ میں واقع تنگدھار میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی کے دوران رونما ہوئی جھڑپوں میں کم و بیش 15 افراد بشمول 8 سیکوریٹی ارکان زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ موضع چام کوٹ کے تنگدھار خطہ میں جو لائن آف کنٹرول کے قریب ہے، گڑبڑ اس وقت پیدا ہوئی ایک فوج میں ملازمتوں کے مت