راہول گاندھی کی قیادت میں فرقہ وارانہ صورتحال پر مباحث کا مطالبہ

نئی دہلی۔6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی جن پر پارلیمنٹ میں بے عملی کا الزام عائد کیا جاتا تھا، آج اپنی پارٹی کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لوک سبھا میں شوروغل کی قیادت کرتے نظر آئے جبکہ ملک کی فرقہ وارانہ صورتِ حال پر عاجلانہ مباحث کا مطالبہ کیا جارہا تھا، نائب صدر کانگریس جو جارحانہ موڈ میں نظر آرہے تھے اور تیسری بار ایو

گیتا کی تدریس دستور کی خلاف ورزی نہیں : سنگھ پریوار

تیرواننتاپورم۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ جج جسٹس اے آر ڈوے کے اسکولوں میں گیتا کی تدریس کے مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے آر ایس ایس کے صف اول کے نظریہ ساز نے کہا کہ یہ کام صرف مذہبی مخطوطے کی تدریس کا نہیں بلکہ روحانی اور فلسفیانہ کلاسیکی تحریر کی تدریس کا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیتا کو ’’قومی کتاب ‘‘ قرار دیا جائے۔ پریس کون

راج ناتھ سنگھ کی شخصی بول بالا تبصرہ پر راہول گاندھی کی مذمت

نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کی اس تنقید پر کہ ملک میں ایک ہی شخص کا بول بالا ہے، جوابی تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ’’نہ تو آمرانہ طور طریقے رکھتے ہیں اور نہ فرقہ پرستانہ‘‘۔ پورا ملک جانتا ہے کہ وزیراعظم نہ تو آمر ہیں نہ فرقہ پرست، اگر وہ آمر یا فرقہ پرست ہوتے تو ا

یو پی ایس سی تنازعہ پر حکومت کا کُل جماعتی اجلاس

نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یو پی ایس سی کے تنازعہ پر اپوزیشن کی تنقید کا شکار حکومت نے آج فیصلہ کیا کہ اس مسئلہ پر ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے، جبکہ ایسے اشارہ ظاہر ہورہے ہیں کہ حکومت ، سیول سرویسیس ابتدائی امتحان جو 24 اگست کو مقرر ہے، ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اس معاملہ پر گزشتہ ہفتہ کے دوران پارلیمانی کارروائی

بی جے پی قائداڈوانی سے راہول نے شکایت کی

نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اُلجھن زدہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے سمجھا جاتا ہے کہ بی جے پی کے سینئر لال کرشن اڈوانی سے پارلیمنٹ میں اہم مسائل پر اپوزیشن کو مبینہ طور پر بات کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ راہول گاندھی اور ایل کے اڈوانی سمجھا جاتا ہے کہ اتفاق سے پارلیمنٹ کی راہداری میں لوک سبھا اجلاس کے بع

نیم فوجی ارکان عملہ میں مسلمان 5% سے بھی کم

نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے نیم فوجی فورس کے جملہ 8 لاکھ ارکان عملہ میں مسلمانوں کی تعداد 5% سے بھی کم ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ نیم فوجی فورسیس نے اقلیتوں کا تناسب 9.98% ہے اور مسلمانوں کا صرف 4.81% ہے۔ ان فورسیس پر 2013-14ء میں 41,515 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔

عالمی امن کیلئے متحدہ جدوجہد کی اپیل ، یوم ہیروشیما پر مودی کا پیغام

نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی شہر ہیروشیما پر اٹیم بم گرانے پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج عالمی امن کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا تاکہ عالمی امن کا مقصد حاصل کیا جاسکا اور آج کے دن جیسا دن دنیا کو کبھی نہ دیکھنا پڑے۔ ’’ہیروشیما میں جن افراد کی جانیں ضائع ہوئی تھیں، مجھے اُمید ہے کہ عالم انسانیت دوبارہ ایسا دن کبھی نہیں د

کے سی آر کا کریم نگر میں پرتپاک استقبال

کریم نگر 5 اگسٹ (این ایس ایس) ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندرشیکھر راؤ جو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد آج کریم نگر پہونچے۔ اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مقامی خواتین نے روایتی بدکماں کے ساتھ اُن کا خیرمقدم کیا۔ ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے کے سی آر زندہ باد کے نعرے لگائے۔ مقامی سکھ برادری کے نمائندوں نے سکھ واڑی چوراہا پ

ایمسیٹ کونسلنگ تنازعہ کی یکسوئی کیلئے آج مشترکہ اجلاس

حیدرآباد۔/5اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان ایمسیٹ کونسلنگ کے مسئلہ پر تنازعہ کی یکسوئی کیلئے کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے دونوں ریاستوں کے اعلیٰ عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس آج منعقد نہ ہوسکا۔ یہ اجلاس توقع ہے کہ کل منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تعلیمی اداروں میں ایمسیٹ کونسلنگ کے مطابق د