مودی حکومت نے مخالف اسرائیل قرار داد رکوادی

نئی دہلی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اپوزیشن کے مطالبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پارلیمنٹ میں قرار داد کی منظوری کروادی اور یہ واضح کیا کہ مسئلہ فلسطین کے تعلق سے ہندوستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ حکومت نے تاہم اسرائیل یا فلسطین میں کسی کی حمایت سے گریز کیا ہے اور کہا کہ دونوں ہ

جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ تفصیلات کے بموجب انور حسین شیخ 49 سالہ ساکن مہاراشٹرا جون 2013 میں ایک کمپنی میں ملازمت کے لیے ریاض گئے جہاں ان سے آٹھ گھنٹوں کے بجائے 18 گھنٹے سے زائد کام لیا جا

مالی تنگ دستی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ رمیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ آنند نگر گھٹکیسر میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

کمپنی میں مزدور کی موت

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ناچارم کے علاقہ میں ایک مزدور کمپنی میں مشتبہ طور پر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ راکیش جو ناچارم میں رہتا تھا کل کمپنی میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر وزنی شئے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ناچارم مصروف تحقیقات ہے ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ اختر فاطمہ زوجہ جناب ابوتراب خلیل الدین مرحوم ڈپٹی کلکٹر متوطن اورنگ آباد کا 21 جولائی کو شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 جولائی کو شکاگو میں ادائیگی کے بعد وہیں پر تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزند ڈاکٹر محمد یونس عالم کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ قرآن خوانی 25 جولائی کو بعد