ایم کے نارائنن نے دفتر کا تخلیہ کردیا، چینائی روانہ
کولکتہ ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گورنر مغربی بنگال ایم کے نارائنن نے آج اپنے دفتر کا تخلیہ کردیا اور اپنی اہلیہ پدمنی کے ساتھ چینائی روانہ ہوگئے۔ کولکتہ پولیس کے ماؤنٹیڈ پولیس ڈیویژن نے نارائنن کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ راج بھون کے باہر عوام کا ہجوم تھا اور دوسری طرف راج بھون کے اسٹاف نے آبدیدہ ہوکر گورنر کو رخصت کیا جو اس وقت وہاں سب