برہم اسپیکر سمترا مہاجن کی خاطی ارکان پارلیمنٹ کی سرزنش

نئی دہلی۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے بار بار احتجاج اور اسپیکر لوک سبھا کو ’’نریندر مودی کا اسپیکر نہ ہونے ‘‘ کا طعنہ دینے پر برہم سمترا مہاجن نے آج بعض ارکان کی ان کے کردار کی بناء پر سرزنش کی اور کہا کہ وہ صدرنشین ایوان کا وقار قائم رکھنے سے قاصر رہے ہیں اور یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای

پارلیمنٹ میں نظم و ضبط برقرار رکھنے پارٹیوں سے

نئی دہلی۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی جانب سے ریل بجٹ پر لوک سبھا کی کارروائی میں خلل اندازی پر اعتراض کرتے ہوئے مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ ایوان کے ’’نظم و ضبط اور وقار‘‘ کو برقرار رکھیں۔ وہ ایوان پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ترنم

حقیقی ہندوستانی شہریوں کو قومی شناختی کارڈ: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ حکومت نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) تیار کرے گی جس میں تمام حقیقی ہندوستانی شہریوں کو شامل کیا جائے گا اور اُنھیں مقررہ وقت میں قومی شناخت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے مختلف سرحدوں سے مداخلت کاری کے بارے میں سوال کے جواب میں کہاکہ ہمیں یہ نش

نابیناؤں کیلئے پڑھنے کا نیا آلہ ایجاد

واشنگٹن ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے، جس کی مدد سے بصارت سے محروم یا کم بینائی کے حامل افراد بھی آسانی کے ساتھ کتابیں وغیرہ پڑھ سکیں گے۔ نابینا یا انتہائی کمزور بصارت والے افراد کیلئے یہ آلہ امریکہ میں قائم میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں تیار کیا گیا ہے۔ اسے اگر شہادت کی انگلی پ

عراق میں بم دھماکے، 8 ہلاک

بغداد ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے شمال میں آج بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس اور ایک ڈاکٹر نے یہ بات کہی جبکہ عراق جہادیوں کی زیرقیادت بڑی جارحانہ مہم پر قابو پنے کیلئے بدستور جدوجہد کررہا ہے۔ سب سے مہلک حملہ میں ایک خودکش بمبار نے دھماکو مادوں سے لدی گاڑی سمارا کے جنوب میں واقع ایک چیک پوائنٹ پر اڑا دی جس سے 5 افراد ہ

امریکی بحری جہاز پر شامی کیمیائی ہتھیاروں کے اتلاف کا آغاز

واشنگٹن۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)محکمہ دفاع امریکہ کے مطابق بحیرۂ روم کے علاقے میں ملکی بحریہ کے ایک جہاز پر ماہرین نے شامی کیمیائی ہتھیاروں کے اتلاف کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پینٹگان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کے اتلاف کا یہ عمل ممکنہ طور پر دو ماہ تک جاری رہے گا۔ یہ ہتھیار Cape Ray نامی بحری جہاز پر تلف کیے جا ر

افغانستان:عبداللہ عبداللہ نے بھی فتح کا اعلان کر دیا

کابل۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے بھی انتخابات میں فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا یہ اعلان ملکی انتخابی کمیشن کی جانب سے ان کے مخالف اشرف غنی کی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے۔ کابل میں اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ وہ دھاندلی شدہ نتائج کو ت

افغانستان میں خودکش حملہ ، 16 افراد ہلاک

کابل۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے ایک خودکش بم بردار نے 16 افراد بشمول 10 شہریوں اور 4 ناٹو فوجیوں کو مشرقی افغانستان میں ہلاک کردیا۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب غیرملکی فوجی شورش پسندوں کے خلاف اپنی جنگ ختم کررہے ہیں۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ایک خودکش بم بردار نے خود کو دھماکہ سے اُڑا لیا۔ یہ واقعہ ن

Categories زمرے کے بغیر

بجٹ ، ترقی سے مربوط: مودی

نئی دہلی 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ریل بجٹ کو بہتر مستقبل اور ترقی سے مربوط قرار دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس سے ملک کی ترقی میں اضافہ ہوگا اور عوام کو بہتر سلامتی و خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ بجٹ عام آدمی کے لئے ہے۔ اپوزیشن نے اِسے مایوس کن اور غیر منطقی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک کے وسیع

امیت شاہ نئے بی جے پی صدر!

نئی دہلی 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کو نیا بی جے پی صدر بنائے جانے کا امکان ہے اور پارٹی کی فیصلہ ساز باڈی توقع ہے کہ کل اُن کے نام کا اعلان کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا کل اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں امیت شاہ موجودہ صدر راج ناتھ سنگھ کی جگہ لیں گے۔ اِس دوران مرکزی حکومت

تمام اسرائیلی ہمارا نشانہ ہوں گے: حماس

غزہ سٹی 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حماس نے آج جنوبی شہر خان یونس میں ایک مکان پر مہلک فضائی حملہ کے بعد کہاکہ تمام اسرائیلیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ حماس کے ترجمان سمیع ابو زھری نے ایک بیان میں کہاکہ خان یونس حملہ میں 7 افراد بشمول دو کمسن بچے شہید ہوگئے اور یہ جنگی جرم ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اب تمام اسرائیلیوں کو نشانہ بنایا جائے گا اور

ریل شعبہ میں خانگی اور غیرملکی سرمایہ کاری کی تجویز

نئی دہلی 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عوام پر کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ کا بوجھ پہلے ہی عائد کرنے کے بعد ریل بجٹ 2014-15 ء میں کرایوں اور شرح باربرداری میں نظرثانی سے گریز کیا گیا ہے۔ تاہم خانگی اور غیرملکی راست سرمایہ کاری کے علاوہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ جیسے اصلاحات کی بھرپور تائید کی گئی تاکہ مالی بحران سے نمٹا جاسکے۔ وزیر ریلوے سدانند