اروند کجریوال ، سرکاری رہائش گاہ کا تخلیہ کریں گے

نئی دہلی 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال آئندہ ہفتہ تلک لائن سرکاری رہائش گاہ کا تخلیہ کریں گے جہاں وہ چیف منسٹر دہلی کی حیثیت سے استعفیٰ کے بعد مسلسل قیام کئے ہوئے ہیں۔ پارٹی نے کہاکہ دہلی حکومت نے قبل ازیں کجریوال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں سی 11/23 تلک لین کے فلیٹ کے لئے ماہانہ 85,000 روپئے کرایہ ادا کرنے کی

نیس واڈیا پر دست درازی کا پریتی زنٹا کا الزام

ممبئی 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے اس الزام پر کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ اور صنعت کار نیس واڈیا نے دست درازی کی۔ آئی پی ایل سی ای او سندر رامن اور وانکھنڈے اسٹیڈیم کے عملہ سے پوچھ گچھ کرے گی۔ پریتی زنٹا نے گزشتہ روز الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ دست در

فیاکٹریز کے بند ہوجانے سے بے روزگاری میں اضافہ

سنگاریڈی؍14جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی ویرا بھدرا سکریٹری سی پی ایم تلنگانہ، سی راملو سکریٹری سی پی ایم ضلع میدک اور ملیش نے سنگاریڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں ایک کے بعد ایک کئی مقامات پر اچانک بناء بتائے مالکین کی جانب سے فیاکٹریز بند کی جارہی ہیں تو کہیں فیکٹریز کو بند کرتے ہوئے دیگر مقامات کو منتقل کیا

سرکاری کالج کے طلبہ کو معیاری خانگی کالج میں کوچنگ

منااکھیلی؍14جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکاری اسکول اور سرکاری اسکیم کے طلباء ہی حکومت کے ہوتے ہیں ۔ ہم ہماری اسکیم کے تحت پڑھنے والے ان طلباء کے لئے ہم سے جتنا ہوسکتاہے وہ ضرور کریں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرپی سی جعفر نے کہی۔ وہ شاہین کالج بیدر میں سرکاری ہاسٹل میں پڑھنے والے پی یوسی سال اول کے طلباء سے خطاب کررہے تھے۔ یہ ایسے طلباء ج

غیر قانونی دیسی شراب ضبط

کاغذ نگر 14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ونود راتھور سرکل انسپکٹر آف اکسائز کی اطلاع کے بموجب پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے غیر قانونی طو رپر کاغذ نگر لائی گئی غیر قانونی دیسی شراب کو ضبط کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دیسی شراب بھاگیہ نگر ایکسپریس اور ناگپور تا قاضی پیٹ چلائی جانے والی پاسنجر ٹرین میںلائی جارہی ہے ۔ معتبر ذارئع سے پتہ چلان

کاغذ نگر میںراشن شاپس کا افتتاح

کاغذ نگر 14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذ نگر کی مارکٹ میںمسٹر پرشانت پاٹل سب کلکٹر آصف آباد کے ہاتھوں ایک راشن شاپ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس راشن شاپ کا کاغذ نگر کے رائس ملرس اسو سی ایشن کے زیراہتمام قیام عمل میں آیا ۔ مسٹر پرشانت پاٹل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مدکورہ راشن شاپ میں راشن کارڈ پر 27 روپئے فی کیلو کے حساب سے دس کلو سونا مسو

رکن اسمبلی سرپور کونیرو کونپا کو مبارکباد

کاغذ نگر 14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کاغذنگر یونٹ کے اراکین نے مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی ۔ جناب محمد ارشد صدر ایس آئی او نے موصوف کے علم میں یہ بات لائی کہ موجودہ دور میں اخلاقی تعلیم کا فقدان ہے جس کی و جہ نوجوان گمراہ ہوتے چلے جارہے ہیں

مسلمانوں کی ترقی کیلئے حکومت کے عملی اقدامات

بودھن 14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس ریاستی نائب صدر جناب عبدالرزاق نے یہاں بودھن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے جاریہ ریاستی اسمبلی میں مسلمانوں اور دیگر شیڈول طبقات کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے انتخابی وعدے کی تکمیل کیلئے کمیشن کے قیام کا اعلان کرنے پ

صدر نشین بلدیہ نارائن پیٹ عہدہ کیلئے رسہ کشی

نارائن پیٹ 14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ نارائن پیٹ کی صدارت کیلئے جیسے جیسے انتخاب کی تاریخ قریب آرہی ہے اس باوقار عہدہ کیلئے زبردست رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ بلدیہ نارائن پیٹ کی 23 رکنی کونسل میں بی جے پی کو 12 کاگنریس کو 3 تلگودیشم کو 3 ٹی آر ایس کو 2 ، ایم آئی ایم کو 2 جبکہ آزاد کو ایک نشست حاصل ہوئی۔ 23 کے منجملہ 12 نشستوں پر بی جے پی قبضہ

صدر جمہوریہ کی جانب سے صدر اسرائیل کی تہنیت

نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کا صدر منتخب ہونے پر ریووین ریوین کو صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کا باہمی تعاون تجارت، معیشت اور صیانت کے شعبوں میں مزید مستحکم ہوگا۔ اپنے پیام تہنیت میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ وہ ہندوستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مملکت اسرائیل کے صدر کے عہد

قبائیلی طبقہ میں ماؤں کی اموات سب سے زائد

تھریونتاپورم۔/13جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی ) کی رپورٹ کے مطابق قبائیلی علاقوں میں قبائیلی خواتین کے درمیان دوران زچگی سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔یہی کچھ صورتحال شیرخواروں کی بھی ہے خصوصاً کیرالا کے ویاند ضلع میں جہاں قبائیلیوں کی خاصی تعداد موجود ہے وہاں ماؤں کی اموات سب سے زائد درج کی گئی ہیں۔ یہا

بھیلائی اسٹیل گیس پلانٹ حادثہ کا مجسٹریل تحقیقات کا حکم

بھیلائی ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے بھیلائی اسٹیل پلانٹ میں گذشتہ روز پیش آئے زہریلی گیاس کے اخراج المیہ کا مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ اس حادثے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں دو ڈپٹی جنرل مینجر بھی شامل ہیں ۔ تاہم متعلقہ عہدیداروں نے اسی امید کا اظہار کیا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کی توقع نہ

مغربی بنگال میں بی جے پی کا عروج صرف ایک سراب

کولکتہ ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے اس دعویٰ کی تردید کردی کہ بھگوا پارٹی مغربی بنگال میں ایک طاقتور اپوزیشن کی حیثیت سے ابھر رہی ہے اور 2016ء کے اسمبلی انتخابات میں مؤثر مقابلہ کرے گی۔ جنرل سکریٹری ترنمول کانگریس مکل رائے نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بھگوا پارٹی کا یہ دعویٰ صرف ’’ایک سراب‘‘ ہے۔ مغر

راجناتھ سنگھ کو رپورٹ میں ممتا حکومت پر تنقید

نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی نظم و قانون کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے بی جے پی کی ایک ٹیم نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو ریاست کے حقیقی منظرنامہ پر مبنی رپورٹ پیش کی جس میں پارٹی کارکنوں پر وحشیانہ حملوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشدد ریاستی حکوم

جے ڈی یو کا راجیہ سبھا انتخابات میں کامیابی کیلئے آر جے ڈی سے ربط

پٹنہ ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کی دو نشستوں پر اہم ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے جے ڈی یو نے آر جے ڈی سے ربط پیدا کیا ہے کیونکہ اسے یہاں بی جے پی کے حمایت یافتہ ناراض امیدواروں سے سخت چیلنج درپیش ہے۔ لالو پرساد کی ستائش کرتے ہوئے اور ان پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے جے ڈی یو کے وزیر راجیو رنجن سنگھ للن نے کہا کہ لالو پرساد بی جے پی

ہاسپٹلس دکانیں بن گئے ہیں: ہائیکورٹ

ممبئی ۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام) طب کے پیشہ کو تجارتی بنانے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے بامبے ہائیکورٹ نے آج تبصرہ کیا کہ ’’آج کل دواخانہ دوکانیں بن گئے ہیں‘‘۔ ڈاکٹرس اپنے فرائض بھول گئے ہیں۔ بیشتر دواخانے تجارتی خطوط پر دوکانوں کی طرح چلائے جارہے ہیں جن کیلئے پیسہ ہی سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ کے جسٹس وی ایم کانا

بی جے پی لیڈر قتل کے مقدمہ میںتین ڈاکٹرس گرفتار

مظفر نگر۔/13جون، ( سیاست ڈاٹ کام )پولیس نے آج یہاں تین ڈاکٹرس کو جن پر بی جے پی لیڈر کے قتل کے ملزم کو پناہ دینے کا الزام ہے ، گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق بی جے پی کے مقامی لیڈر ویر سنگھ جنہیں 10جون کو مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیاتھا کے ملزم کو مذکورہ ڈاکٹروں پر اپنے دواخانہ میں پناہ دیتے ہوئے اس کا علاج کرنے کا الزام ہے۔ سر

مرکزی وزیرداخلہ پولیس کی جدید کاری کیلئے دگنے بجٹ کے خواہاں

نئی دہلی ۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس اور نیم فوجی فورسیس کو عصری ہتھیاروں سے آراستہ کرنے اور پولیس و نیم فوجی فورس کی جدید کاری کیلئے مرکزی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہیکہ بجٹ میں دگنی رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج عہدیداروں سے ملاقات کرکے ان مسائل پر تبادلہ خیال کیا جن کی ترجیحی بنیادوں پر یکس

چھتیس گڑھ میں 3نکسل کمانڈرس گرفتار

رائے پور۔/13جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) نکسلائیٹس سے متاثرہ چھتیس گڑھ کے علاقہ بیجا پور میں آج 3نکسلائیٹس کمانڈر جن میں سے ایک سر پر10ہزار روپئے انعام کا اعلان کیا گیا تھا کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔رائے پور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سکھنندن راٹھور کے مطابق 28سالہ بدرو عرف کریا ہیملا کو آج صبح ہفتہ واری بازار سے گرفت