گھریلو ٹوٹکے
٭ کچن میں موجود چولہے اور گیس برنرز اگر صاف ستھرے نہ ہوں تو بہت برا لگتا ہے اور کچن کی صفائی نامکمل محسوس ہوتی ہے ۔ اس لئے روزانہ معمول کی صفائی کے علاوہ چولہوں کو ہفتے میں ایک مرتبہ سرکے سے صاف کرلیں ۔ تمام داغ دھبے اور چکنائی بالکل صاف ہوجائے گی اور چولہے چمکنے لگیں گے ۔