نظام آباد میں جلسہ استقبال رمضان

نظام آباد:19؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد کی اطلاع کے بموجب خواتین میں رمضان المبارک کی عبادات اور فضیلت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے مقصد کے تحت ایک جلسہ استقبالِ رمضان21؍جو ن بروز ہفتہ بوقت 2-30؍بجے دن بمقام لمراگارڈن فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد منعقد ہونے جارہا ہے ۔ جس میں حیدرآباد س

عراق میں پھنسے افراد کے خاندان کو اطلاع

سنگاریڈی ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انچارج کلکٹر ضلع میدک ڈاکٹر اے شرتھ نے عراق میں ابتر حالات کے باعث وہاں پر کارگذار ضلع میدک کے افراد کی تفصیلات فراہم کرنے کی ان کے افراد خاندان سے خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں مسلسل حالات خراب ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت ہمارے ملک کے افراد جو مختلف مقامات پر رہتے روزگار کے سلسلے میں کارگذ

کوہیر منڈل صدرنشین عہدے کیلئے سخت مقابلہ

کوہیر ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل پرجا پریشد صدرنشین کے انتخاب کیلئے کانگریس اور ٹی آر ایس پارٹیوں میں سخت مقابلہ نظر آرہا ہے ۔ دونوں پارٹیاں اپنا دعوی پیش کررہے ہیں کسی بھی پارٹی کو صدرنشین کا عہدہ حاصل کرنا ہو تو 9 اراکین منڈل پرجا پریشد کی تائید حاصل کرنا ہوگا کیونکہ کوہیر منڈل پرجا پریشد کے جملہ 16 اراکین ( ایم پی ٹی س

تقاریب عرس میں مولانا اسحاق عظیم صابری مدعو

شاہ آباد ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ( شاہ آباد شریف ) کرناٹک معروف بارگاہ حضرت حکیم بابا چشتی سیڑم کرناٹک کی 32 ویں تقاریب عرس جلسہ عظمت اولیاء نعتیہ مشاعرہ ، محفل سماع ، صندل و چراغاں میں ہند و پاک کے معروف صوفی شاعر و مولانا اسحاق عظیم صابری حسانی قادری جانشین حافظ صابر شاہ آباد حسانی صدیقی برسہا برس سے مسلسل مدعو کئے جاتے ہیں اور

منتخب نمائندوں کو تہنیت کی پیشکشی

کاماریڈی:19؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نو منتخب ارکان اسمبلی، رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل، وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ کاماریڈی آمد پر ٹی آرایس کارکنوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ڈی سی ایم ایس کے چیرمین ایم کے مجیب الدین، ٹی آرایس قائدین راجیشور، وینو گوپال رائو، رکن بلدیہ محمد امجد ٹی آرایس

کورٹلہ میں جلسہ استقبال رمضان کا انعقاد

کورٹلہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالعزیز سکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی حلقہ آندھرا و تلنگانہ نے جماعت اسلامی کورٹلہ کے زیراہتمام مدینہ مسجد میں منعقدہ جلسہ استقبال رمضان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان وہ مبارک و بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ۔ جو انسانوں کیلئے سراسر ہدایت ہے۔ جو اہل ایمان اس ماہ مب

علوم اسلامیہ میں فن حدیث کا عظیم مقام و مرتبہ

کڑپہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بخاری شریف کو کتب حدیث اور ذخیرہ احادیث کے تمام مجموعوں میں صحت حدیث رسولﷺ کے اعتبار سے اول مقام و مرتبہ حاصل ہے اور علماء فن حدیث نے اصح الکتب بعد کتاب اللہ کا درجہ دیا ہے یہ اس لئے کہ امام بخاری نے جمع حدیث کے وقت نہایت احتیاط کے ساتھ حدیث اوررواۃ حدیث کی صحت ملحوظ رکھتے ہوئے اور ضعیف حدیثوں کی تنق

گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ میں انٹر سال اول میں داخلے

کورٹلہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالواحد پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ کالج ہذا میں انٹر سال اول میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ کالج میں اردو میڈیم کے ساتھ ساتھ تلگو میڈیم اور وکیشنل فنی تعلیم کا انتظام ہے ۔ تلگو میڈیم اور اردو میڈیم میں MPC,BPC,CEC,HEC گروپس ہیں ۔ اور وکیشنل میں OA, MET,CT کورس

سنگاریڈی کے طالب علم کی آئی آئی ٹی میں نمایاں کامیابی

سنگاریڈی ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل سینٹ انتھونی جونیر کالج سنگاریڈی مسٹر کروپاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتھونی کالج کا ایک طالب علم کے اجئے جوائنٹ انٹرنس امتحان ( جے ای ای ) اڈوانسڈ رول نمبر 6023243 نے ضلع میدک میں سرفہرست اور ملکی سطح پر 475 رینک حاصل کرتے ہوئے آئی آئی ٹی کیلئے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے

مینارٹیز ویلفیر اسوسی ایشن ظہیرآباد کا اجلاس

ظہیرآباد ۔19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا مائنارٹیز ویلفیر اسوسی ایشن ظہیرآباد یونٹ کی تشکیل کیلئے آج یہاں پٹیل گارڈن میں صدر آل انڈیا مائنارٹیز ویلفیر اسوسی ایشن جناب سید شمشاد قادری کی نگرانی میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں متفقہ طور پر جناب محمد غوث الدین غوری کو صدر ، تاج الدین ، عبدالجبار ، محمد عبدالعلیم ، سید غوث الدی

موقوفہ اراضی پر شاپنگ کامپلکس کی تعمیر

محبوب نگر ۔ 19 ۔ جون ( ذریعہ ای میل ) جامعہ مسجد محبوب نگر کی موقوفہ بوسیدہ مکان کی اراضی پر شاپنگ کامپلکس تعمیری کام کا صدر کمیٹی جناب محمد عبدالسمیع کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ جس میں 7 دوکانات تعمیر کئے جارہے ہیں یہ مکان ایک غیرمسلم کے قبضہ میں پچاس سال سے تھا ۔ انتظامی کمیٹی کے اراکین جناب ایم اے رفیع ذکی ، محمد عبدالرحمان ، محمد

اسمبلی حلقہ سرسلہ کو مثالی علاقہ بنایا جائیگا

سرسلہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ حلقہ اسمبلی کو ریاست میں اول مقام و مثالی حلقہ کی حیثیت سے تشکیل دینے کیلئے کوشش کی جائیگی ۔ ریاستی پنچایت راج آئی ٹی محکمہ کے وزیرکے تاراکا راماراؤ نے چہارشنبہ کو سرسلہ منڈل پریشڈ میٹنگ ہال میں سرسلہ حلقہ اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی

رزق حلال سے تقویٰ کا نور پیدا ہوتا ہے

گوداوری کھنی ۔ 19 ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقدہ اجتماع عام میں ’’ معاملات زندگی ‘‘ کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے عبدالرقیب حامد لطیفی ناظم علاقہ تلنگانہ نے کہا کہ انسان ، آخرت میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کے بارے میں جواب دہ ہے ۔ مسلم معاشرہ میں عبادات کے ادا کر کے ایک بڑا طبقہ مطمئن ہے کہ یہ آخرت کی نجات کیل

گورنرس پر استعفیٰ کیلئے مرکز کا دباؤ بے اثر

نئی دہلی ؍ ممبئی ۔ 18 جون( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر مہاراشٹرا کے شنکر نارائنن ایسا لگتا ہے کہ مرکز کے خلاف محاذ آرائی کیلئے تیار ہیںاور انھوں نے عہدہ چھوڑنے مرکز کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی اُن کے ہم منصبوں نے مزاحمت شروع کردی ہے ۔ مرکزی معتمد داخلہ انیل گوسوامی نے دو دن قبل یو پی اے دور حکومت میں مقرر

مودی جاپان کا دورہ نہیں کرینگے

نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ دورۂ جاپان کو موخر کردیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے بعد وہ جاپان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے اس دورہ سے متعلق آج جائزہ لیا گیا۔ مودی کی قیادت میں کابینی اجلاس کے دوران یہ سفارش کی گئی کہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں بجٹ سیشن کے بعد مودی کا دورہ مقرر کیا جائے۔

مغویہ 40 ہندوستانی ورکرس کا پتہ چلانے تمام تر کوششیں

نئی دہلی ۔ 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگ سے متاثرہ عراق میں 40 ہندوستانی ورکرس کا اغواء کرلیا گیا ہے ، جس کے بعد حکومت نے ان کا پتہ چلانے کیلئے تمام تر کوششیں شروع کردی ہیں۔ ان ورکرس میں اکثریت کا تعلق پنجاب اور شمالی ہند کے دیگر حصوں سے ہے ۔ یہ عراق کے ٹاؤن موصل میں واقع کنسٹرکشن کمپنی میں کام کررہے تھے ۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان سید اک

سری لنکا ئی مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ

بیرووالا(سری لنکا)۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی اصل مسلم پارٹی جو حکمراں پارٹی کی حلیف ہے، نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سری لنکا میں ہونے والے بدترین مسلم کش فسادات کی تحقیقات کرے۔ مسلمانوں پر مظالم اورظلم و زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سری لنکا مسلم کانگریس نے کہا کہ وہ آج پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرے گی۔ صدر مہندا را

مانسون اُڈیشہ پہنچ گیا ، تلنگانہ میں عنقریب بارش

نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی مانسون 5 تا 7 دن کی تاخیر کے بعد اُڈیشہ، بہار اور مغربی بنگال سے ٹکرا گیا ہے۔ مانسون کی آمد سے کسانوں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ شدید گرمی اور طویل رطوبت سے عوام کو راحت نصیب ہوئی۔ توقع ہے کہ مانسون جمعہ کو ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں داخل ہوجائے گا اور بارش کا امکان ہے۔ اُترپردیش اور جھار

عالم اسلام نازک دور سے گزررہا ہے : او آئی سی

جدہ ۔ /18 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالم اسلام اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے ۔ شام ، عراق اور فلسطین کے حالیہ واقعات تشویشناک ہوگئے ہیں ۔ جدہ میں منعقدہ تنظیم رابطہ اسلامی (او آئی سی) کے 41 ویں اجلاس میں وزرائے خارجہ نے دہشت گردی ، انتہاپسندی اور گروہی اختلافات کو علاقائی استحکام اور سکیورٹی کیلئے خطرناک قرار دیا ۔ دو روزہ او آئی سی وزرائے خ