سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں جمع رقم ‘ برطانیہ سرفہرست‘ ہندوستان 58ویں مقام پر

ژیورچ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں بیرون ملک جمع رقم کے اعتبار سے فہرست میں 58ویں مقام پر پہنچ گیا جب کہ برطانیہ سرفہرست ہے۔ سوئز بینکوں میں دنیا بھر کی جملہ جمع رقم ایک کھرب 60ارب امریکی ڈالر ہے۔ برطانیہ جملہ رقم کا 20فیصد جمع کرتے ہوئے سرفہرست ہے۔ اس کے بعد امریکہ ‘ ویسٹ انڈیز ‘ جرمنی وغیرہ سرفہرست پانچ م

ایک سال طویل حراست کے بعد سعودی عرب سے ہندوستانی واپس

جدہ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی تارک وطن جو سعودی عرب میں مقیم تھا‘تقریباً ایک سال جیل میں گذار کر عنقریب وطن واپس ہوجائے گا۔ وہ اپنی شناخت ثابت کرنے سے قاصر رہا تھا جس کی وجہ سے اسے جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک خبر کے بموجب عبدالحمید کا پاسپورٹ اور موبائیل فون گم ہوگیا تھا ۔ اس کے پاس سفری دستاویز کی کوئی فوٹو

جنوبی کوریائی فوج کی فائرنگ سے 5افراد کا قاتل فوجی ہلاک

سیول ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا کی فوج آج ایک الیمنٹری اسکول کے قریب ہولناک فائرنگ کے تبادلہ میںشامل ہوگئی۔ اس فوجی نے سرحد پر جو شمالی کوریا سے متصل ہے اپنی ہی یونٹ کے پانچ ارکان کو ہلاک کردیا تھا ۔ 23سالہ فوجی سرجنٹ لمبھ جنوبی کوریا کے دیگر فوجیوں کی ایک چوکی پر حملہ کرنے میں ملوث تھا جو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت قائم تھی ۔

نظام آباد میں ضلع اولمپک دن کا آغاز

نظام آباد:22؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع اولمپک اسوسی ایشن کی جانب سے اولمپک رن کا آغاز کیا گیا۔ڈی ایس پی نظام آباد انیل کمار نے اولپمک رن کا افتتاح کیا اس اولمپک رن میں مائونٹ ایوریسٹ پر ترنگا لہرانے والے ملاوت پورنا نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ کل شام اولمپک اسوسی ایشن کی جانب سے کھیل کود کے فروغ کیلئے اولمپک رن کا انعقاد عمل میں لا

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی مسلمان شوہر اپنی کسی مسلمان بیوی سے ناراض نہ ہو، اگر اُس کی ایک بات پسند نہ ہو تو دوسری ادا پسند آجائے گی‘‘۔ (مسلم)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’صدقہ کے ذریعہ اپنے مریضوں کا علاج کرو، زکوۃ کے ذریعہ اپنے مال کی حفاظت کرو اور دُعا کے ذریعہ آزمائش سے بچنے کی تیاری کرو‘‘۔ (بیہقی)