آندھراپردیش اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

حیدرآباد 24 جون (این ایس ایس) آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر کے سیوا پرساد راؤ نے ایوان کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔ اسپیکر نے اسمبلی اجلاس کے غیر معینہ مدت کے لئے التواء کے اعلان کے ساتھ ایوان کو مطلع کیاکہ پہلے اجلاس کے پانچ ایام کار رہے اور 19 گھنٹے 20 منٹ تک کارروائی چلائی گئی۔ سیشن کے دوران تقریب

ڈیزل کی بجائے پٹرول بھرنے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم

نئی دہلی۔/24جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسٹیٹ کنزیومر ریڈرسیل کمیشن نے ایک پٹرول پمپ کے مالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک کار کے مالک کو 24000 روپئے بطور معاوضہ ادا کرے کیونکہ اس کی کار میں پمپ کے فلر ملازم نے ڈیزل کی بجائے پٹرول بھردیا تھا جس کی وجہ سے اس کی کار کے انجن کو شدید نقصان پہنچا اور جس کی مرمت کے لئے اسے تقریباً 40,000 روپئے خرچ کرنے پ

موٹر سیکل سے گرنیوالی خاتون فوت

حیدرآباد ۔26 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) بوئن پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں موٹر سیکل سے گرنے والی خاتون فوت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ 54 سالہ نور شاہدہ خان زوجہ عبدالرحمن خان ساکن بالا نگر اپنے شوہر کے ہمراہ کل رات موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ ایرفورس اسٹیشن کے قریب اسپیڈ بریکر سے گزرنے کے دوران وہ اچانک گر پڑی اور اس کے سر پر گہ

حشمت پیٹ نالہ سے نعش برآمد

حیدرآباد ۔24 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) الوال پولیس نے حشمت پیٹ تالاب سے ہوٹل ملازم کی نعش برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ این سرینواس گوڑ ساکن حشمت پیٹ کل صبح مکان سے کام کیلئے گیا ہوا تھا اور اچانک غائب ہوگیا ۔ پولیس نے آج اس کی نعش کو مقامی تالاب سے برآمد کرلیا۔ الوال پولیس اس سلسلہ میں ایک مقدمہ کرلیا اور تحقیقات جاری ہے۔

زمرد کے سرقہ میں ملوث نوجوان مشتبہ حالت میں گرفتار

حیدرآباد ۔24 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) میر چوک پولیس نے قیمتی پتھر ایمرالڈ کے سرقہ میں ملوث 24 سالہ محمد عثمان متوطن جئے پور راجستھان کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ پولیس کے بموجب عثمان گلزار حوض کے قریب مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا کہ پولیس نے اسے شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور بعد ازاں

ملک بھر میں قومی شاہراہوں کا جال بچھا دینے حکومت کا منصوبہ

نئی دہلی۔/24جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں فاسٹ ٹریک قومی شاہراہوں کا جال بچھانے کی کوشش کے حصہ کے طور پر محکمہ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نے روڈ پراجکٹس کیلئے40ہزار کروڑ روپئے منظور کئے ہیں اور روزانہ 30کلو میٹر سڑک بچھانے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ یہ اعلان آج مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن جئے رام گڈکری نے کیا۔ گڈکری نے تقریباً 60

پولیس کانسٹبل پر حملہ کرنے والا دلال گرفتار

حیدرآباد ۔24 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) جوبلی ہلز علاقہ میں قحبہ گری کے اڈہ پر دو پولیس کانسٹبلس پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک دلال کو ویسٹ زون ٹیم نے اسے ضلع نلگنڈہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سدھاکر ریڈی کا تعلق بھونگیر سے ہے اور وہ دو دن قبل ویسٹ زون کے پولیس کانسٹبل پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں زحمی کردیا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتا