ممبئی ماڈل کا قتل ، تلگو اداکارکو عمر قید

حیدرآباد۔ /25جون، ( پی ٹی آئی) حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت نے شہر کی ایک ہوٹل میں جولائی2009ء کے دوران ممبئی کی ایک ماڈ ل کے قتل کے لئے فلمی فنکار کو مجرم قرار دی ہے۔ سیشن عدالت نے جنگم راجیشوریا عرف راجو کو اس جرم کا مرتکب قرارد یتے ہوئے عمر قید دی ہے۔ راجو پر ماڈل کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقتولہ جو ٹیلی ویژن اداکارہ کے طور پر چھو

چندرائن گٹہ تا آئی ایس سدن روڈ موت کا کنواں

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ آئی ایس سدن روڈ خون ریز شاہراہ میں تبدیل ہوتی جارہی ہے ۔ رات تو رات اب دن کے اوقات میں بھی اس سڑک پر شہریوں کے لیے سفر خطرناک ثابت ہورہا ہے ۔ آئے دن اس سڑک پر پیش آرہے حادثات کے باوجود روک تھام کے موثر اقدامات کا نہ ہونا اور ہیوی وہیکلس کی من مانی دوڑ شہریوں میں تعجب کا سب

بھوانی نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ نامعلوم افراد نے بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد اس شخص کی نعش کو ریلوے پٹریوں کے قریب سنسان مقام پر پھینک دیا اور فرار اختیار کرلی ۔ انسپکٹر بھوانی نگر مسٹر بی سرینواس راو نے بتایا کہ 30 سالہ کریم بن سالم جو سالم چوک بھوانی نگ

مراٹھا کو 16 اور مسلمانوں کو 5 فیصد تحفظات

ممبئی ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست اور مجوزہ اسمبلی انتخابات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کانگریس ۔ این سی پی حکومت نے آج سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مراٹھا کو 16 فیصد اور مسلمانوں کو 5 فیصد تحفظات کی منظوری دے دی۔ سیاسی اثرورسوخ کے حامل مراٹھا طبقہ اور مسلمانوں کو زائد 21 فیصد کوٹہ کی آج کابینہ کی منظوری

عراق میں شام کے فضائی حملے، ایرانی ڈرون طیاروں کی پرواز

بغداد ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے مشرق وسطیٰ ممالک کو آج عراق میں نئی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا ہے جس کے نتیجہ میں پہلے سے کشیدہ مسلکی تقسیم مزید بڑھ جائے گی۔ آج یہ اطلاع ملی ہیکہ شام نے سرحد پار فضائی حملے شروع کردیئے ہیں اور ایران کے نگران کار ڈرون طیارے پڑوسی ملک پر پرواز کرتے دیکھے گئے۔ عراق

نوری المالکی ہنگامی حکومت کے حق میں نہیں

بغداد ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے آج قومی ہنگامی حکومت کی تشکیل کا امکان مسترد کردیا جس کی تجویز سنی عسکری جنگجو مہم سے نمٹنے کیلئے پیش کی جارہی تھی، جبکہ جنگجوؤں نے ملک کے بڑے حصوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ مالکی نے ٹیلیویژن پر نشر خطاب میں کہا، ’’قومی ہنگامی حکومت تشکیل دینے کی اپیل دستور اور سیاسی عمل کے خلاف س