حدیث شریف

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے آخری دن خطبہ میں ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! تم پر سایہ ڈال چکا وہ مہینہ جو عظمت والا ہے، وہ مہینہ جو برکت والا ہے اور وہ مہینہ جس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اللہ نے اس کے روزے تم پر فرض کئے اور اس کی راتوں میں قیام سنت ہے‘‘۔ (ابن خزیمہ)

حدیث شریف

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو کوئی ماہ رمضان میں نفل عبادت کرکے اللہ کا تقرب چاہے، وہ ایسا ہے جیسے اور دِنوں میں فرض ادا کیا‘‘۔ (ابن خزیمہ)

خالق کی ناراضگی سے بچو

کیا تم بے خوف ہو گئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے کہ وہ تمھیں زمین میں غرق کردے اور وہ زمین تھر تھر کانپنے لگے۔ (سورۃ الملک۔۱۶)

نا معلوم لڑکی کی نعش دستیاب

شمس آباد 25 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ایک نامعلوم لڑکی کی نعش پائی گئی۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس سب انسپکٹر نرسمہا چاری نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض شناخت دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔

دنیا بڑی حقیر چیز ہے

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یہ دنیا اگر خدا کے نزدیک مچھر کے پَر کے برابر بھی وقعت رکھتی تو اللہ تعالی اس میں سے کافر کو ایک گھونٹ پانی بھی نہ پلاتا‘‘۔ (احمد، ترمذی، ابن ماجہ)

دعوت و تبلیغ سے پہلو تہی دین اسلام کا نقصان عظیم

نبوت و رسالت کا بنیادی مقصد دعوت و تبلیغ، انذار (ڈرسنانا)، تبشیر (بشارت دینا) اور امربالمعروف و نہی عن المنکر کے ذریعہ قوم و ملت کو ضلالت و گمراہی سے نکال کر صراط مستقیم پر گامزن کرنے کے لئے سعی بلیغ کرنا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق انبیاء کرام کی تبلیغ ’’نذیر عریان‘‘ کے مانند ہوتی تھی، جو کسی بہت بڑے خطرے

شادی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد رفیع الدین قاضی کے فرزند مسٹر محمد مصباح الدین کی شادی جناب محمد نظیر الدین مرحوم کی دختر کے ساتھ 25 جون بعد مغرب مسجد قبا ، اللہ پور بورہ بنڈہ میں انجام پائی ۔۔