قدیم اور روایتی طریقہ کار ختم کیا جائے
نئی دہلی ۔ /4 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے موثر اور شفاف نظم و نسق کی فراہمی کے مقصد سے سرکاری عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ قدیم و روایتی طریقہ کار کو ختم کریں جن سے حکمرانی پر اثر پڑرہا ہے اور غیرضروری الجھن پیدا ہورہی ہے ۔ اس کے برعکس انہوں نے فیصلہ سازی کی حوصلہ افزائی کی اور وعدہ کیا کہ وہ ان کی بھرپور تائید کریں گے ۔ و