برازیل کا آج چلی کے خلاف سخت امتحاں متوقع
بیلوہاریزونتے (برازیل) ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ 2014ء کے میزبان ٹیم اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے کہ کل یہاں راونڈ 16 میں کھیلے جانے والے مقابلہ میں چلی کے خلاف اسے سخت امتحاں کا سامنا ہے۔ برازیل کو چلی کے خلاف تاحال کھیلے گئے 68 مقابلوں میں صرف 8 مرتبہ ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے اور گذشتہ 3 ورلڈ کپ کے دوران برازیل نے فتوحات حاصل کی ہ