کوہیر میں برقی کٹوتی سے عوامی زندگی متاثر

کوہیر 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں غیر معلنہ برقی کٹوتی سے عوامی زندگی مشکل ترین دور سے گذر رہی ہے رات اور دن کے اوقات میں بجلی کب آتی ہے اور کب جاتی ہے کسی کو علم نہیں ہے حتی کہ متعلقہ عہدیدار بھی اس پر لا علمی کا اظہار کررہے ہیں برقی کٹوتی کا راست اثر عوامی زندگی پر پڑرہا ہے یہاں پر موسم گرما میں زیادہ تر باولیا

عقیدہ ختم نبوت سے خود اعتمادی کی روح پیدا ہوتی ہے

شادنگر 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سید الانبیاء سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت و نبوت پر ایمان کے ساتھ آپ کے خاتم النبین ہونے پر ایمان ضروری و لازم ہے اگر کوئی ختم نبوت پر ایمان نہ رکھے تو وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے دارالعلوم سبیل الہدی ٹرسٹ کے زیر اہتمام مسجد عزیزیہ عبدالستار شادنگر میں منعقدہ جلسہ تحفظ ختم نب

سربراہی آب میں لاپرواہی ناقابل برداشت

ونپرتی 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ونپرتی کو رامن پاڑ پراجکٹ کے ذریعہ پینے کا پانی کی سربراہی کی جاتی ہے ۔ چند دنوں سے ونپرتی میں پینے کے پانی کی عدم سربراہی سے عوام پریشان ہیں۔ اس مسئلہ کو لیکر ایم ایل اے ڈاکٹر جی چنرا ریڈی نے میونسپل عہدیداروں کے ساتھ میونسپل دفتر کی نئی عمارت میں ایک اجلاس طلب کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے میونسپ

سرکاری اسکولوں میں خانگی اساتذہ کا تقرر

جگتیال 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال کے گورنمنٹ مدارس میں اساتذہ کے مخلوعہ جائیداد پر زکواۃ اینڈ چیریٹیل ٹرسٹ جگتیال کی جانب سے خانگی اساتدہ تقرر کیلئے ٹرینڈ بی اے ،بی ایڈ اساتدہ کی ضرورت ہے قابلیت اور تجربہ کے مناسبت سے معقول تنخواہ دی جائے گی۔یہ بات زکواۃ این چیریٹیبل ٹرسٹ جگتیال ڈیویژن انچارج محمد صلاح الدین نے بتائی ۔ ان

خواتین کو خود مکتفی بنانے کی مساعی

محبوب نگر 7 جون (فیاکس) محبوب نگر محلہ حبیب نگر کے مدرسہ آمنہ تعلیم القرآن میں صباء ویلفیر اینڈایجوکیشنل سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے چلائے جانے والے فنی تربیتی مرکز جہاں پچھلے 3 ماہ سے محلہ و اطراف کے علاقہ کی 70 خواتین و لڑکیوں میں ٹیلرنگ ایمبرائیڈری ،کارچوب کے کام کی تربیت دی جاری تھی آج اس کورس کا اختتامی جلسہ منایا گیا ۔ اس موقع پ

ٹی وی سیریلس اور جہیز کی لعنت سے معاشرہ تباہ

ورنگل 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آج کل ٹی وی سریلس اور جہیز کی لعنت نے مسلم معاشرہ کو تباہ برباد کردیا ہے، پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں پھر دوسروں کو تربیت دیں ۔ خواتین اپنے شوہروں کی عزت کرنا چھوڑدیا ۔ اسلامی تعلیمات سے دوری ہمیں تباہ برباد کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نندانا گارڈن ہنمکنڈہ ورنگل میں البنات آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد

بچوں کی حفاظت کیلئے کمیٹی تشکیل

منااکھیلی ؍ 6جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدرتعلقہ کے چٹنلی دیہات میں بچوں کی حفاظت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کا مقصد بچوں سے متعلق صحیح معلومات کی فراہمی ہے۔ جو بچے تکلیف یاپریشانی میں مبتلا ہیں ان کو ان تکالیف سے نجات دلانا ہے۔ یہ بات چک پیٹ ڈان باسکو بندھوامزدور بازآبادکاری مرکز کے انتظامی افسر کستو راجو نیلوگل نے کہی۔ بچوں کات

گورنمنٹ جونیر کالج گرلز نظام آباد کے شاندار نتائج

نظام آباد 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ جونیر کالج گرلز سال اول اور سال دوم کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ۔ اس سال مارچ 2014 ء میں کالج کا نتیجہ 70 فیصدرہا ۔ اس میں نازیہ پروین ایم پی سی کی طالبہ 808 نشانات لیکر کالج میں سرفہرست رہیں ایچ ای سی میں معراج انجم 806 نشانات کے ساتھ دوسرے مقام پر رہیں ۔ سی ای سی کی طالبہ اسری ناز 805 نشانات کے ساتھ تی

کسانوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جائے سابق ایم پی پونم پربھاکر کا مطالبہ

کریم نگر۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 2014کے عام چناؤ سے قبل ٹی آر ایس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں صفحہ نمبر 9میں زرعی شعبہ سے متعلقہ دیئے گئے تیقنات اور وعدہ میں سبھی کسانوں کو ایک لاکھ روپئے قرض کی معافی کا اعلان کیا تھا، عوام نے اس پر یقین کرکے انہیں ووٹ دیا اور اقتدار حوالے کیا ہے۔ چنانچہ منشور میں کئے گئے وعدہ کو بہر صورت بغیر کس

بائیں محاذ کے پاس ’ساکھ برقرار رکھنے‘ کوئی حکمت عملی نہیں

کولکتہ۔/6جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ لوک سبھا انتخابات میں سی پی آئی ( ایم ) کی قیادت والے بائیں محاذ کو شدید ہزیمت اُٹھانی پڑی جو ایک زمانے میں مغربی بنگال کا اہم ترین محاذ تصور کیا جاتا تھا۔ اب یہ صورتحال ہے کہ پارٹی میں قیادت اس بات پر تقسیم ہوگئی ہے کہ آیا مغربی بنگال میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ حاصل کرنے پارٹی کو اپنی پالی

تلسی رام پرجا پتی انکاؤنٹر

ممبئی 6 جون ( پی ٹی آئی ) نریندر مودی کے ایک قریبی ساتھی امیت شاہ کو راحت فراہم کرتے ہوئے سی بی آئی کی ایک عدالت نے آج انہیں تلسی رام پرجا پتی کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں صحت کی بنیادوں پر شخصی حاضری سے استثنی دیدیا ہے ۔ امیت شاہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ہیں اور گجرات کے سابق منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ ہیں۔ وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ا

مہاراشٹرا اسمبلی میں گوپی ناتھ منڈے کو زبردست خراج

ممبئی۔/6جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا اسمبلی نے آج بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جن کا منگل کے روز ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا تھا۔ خراج عقیدت کے دوران انھیں عوام کا سچا خادم اور زندگی سے بھرپور شخص قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے ایوان میں تحریک تشکر پیش کی تھی جس کے ذریعہ م

مودی کی عُجلت میں ستائش نہ کریں، تھرور کو ڈگ وجے سنگھ کا مشورہ

نئی دہلی ۔/6جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ترجمان ششی تھرور جنہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے پر پارٹی قائدین کی جانب سے تنقیدوں کا سامنا ہے، کو آج پارٹی جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے یہ مشورہ دیا کہ وہ عجلت میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔ اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ مودی اوتار ہے؟

وزیر اعظم نریندر مودی سے شیوراج سنگھ چوہان کی ملاقات

بھوپال۔ /6جون، ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست مدھیہ پردیش کے متعدد معاملات سے انھیں آگاہ کیا۔ انہوں نے کل مودی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں شال، ناریل اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تھا۔ سرکاری طور پردی گئی ایک اطلاع کے مطابق شیوراج سنگھ چوہان

دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جی این سائی بابا کی گرفتاری پر احتجاج

نئی دہلی 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جی این سائی با با کو گذشتہ دنوں مہاراشٹرا کی پولیس نے دہلی یونیورسٹی کے احاطہ سے گرفتار کیا ۔ ان پر ماؤیسٹوں سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ سائی بابا کو دہلی میں گرفتار کرکے فوری ناگپور منتقل کرتے ہوئے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کی