آندھرا کیلئے 5,600 کروڑ کی سرمایہ کاری کا تیقن

حیدرآباد 7 جون ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کے نامزد چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اپنی ریاست میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانے کیلئے کوششیں شروع کرچکے ہیں۔ مسٹر نائیڈو صنعتکاروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔ اب تک انہیں مختلف صنعتکاروں سے آندھرا پردیش کی نئی ریاست میں 5,600 کروڑ روپئے تک کی سرمایہ کاری کے تیقنات حاصل کرلئے ہ

فائیلس کی منظوری :چندر شیکھر راؤ عملہ کے منتظر

حیدرآباد 7 جون ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مسلسل اجلاس منعقد کرنے میں مصروف ہیں اور ایک بھی دن مصروفیت ترک کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کل جمعہ کو دہلی روانگی سے قبل بھی دو گھنٹوں تک دفتری کام کاج دیکھا ۔ تاہم چونکہ ابھی دفتر چیف منسٹر میں ان کی مدد کرنے والے عہدیداروں کی کمی ہے اس

ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی آج جائزہ حاصل کرینگے

حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کل اتوار 8جون کو سکریٹریٹ کے Dبلاک میں اپنی وزارت کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ حکومت نے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر مال کیلئے ڈی بلاک میں روم نمبر 430 الاٹ کیا ہے۔ چیمبر کی تیاری کے کاموں کے سبب جناب محمود علی کو سکریٹریٹ میں عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے میں تاخیر ہوئی۔ حالانکہ انہو

دفتر سیاست میں مرد و خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز پیر 16 جون کو 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست منعقد کیا جارہا ہے ۔ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کے زیر نگرانی مرد حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کریں گے ۔ حجامہ کیمپ برائے خواتین کا بروز چہارشنبہ 18 جون کو صبح 9 تا 2 بجے دن محب

نڈال کو نویں فرنچ اوپن ٹائٹل کیلئے آج جوکووچ کا سامنا

پیرس ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سربیا کے نواک جوکووچ اور اسپین کے رفائل نڈال فرنچ اوپن گرانڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں کل یہاں مدمقابل ہوں گے۔ جمعہ کو رولینڈ گیروس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سکنڈ سیڈ جوکووچ نے 18 ویں رینکنگ کے حامل لیٹویا کے ارنسٹ گلوس کو چار سٹوں میں شکست دی۔ میچ کا اسکور 6-3، 6-3، 3-6 اور 6-3 رہا۔ فائنل میں اُن کا م

کانگریس اور پارلیمنٹ

ہندوستانی جمہوریت ہو یا دُنیا کے کسی بھی جمہوری ملک میں اہم کوئی سیاسی پارٹی اور گروپ ، ایک خاندان کی قیادت، اقرباء پروری کی سیاست کو ترجیح دیتا ہے تو اس میں نقص نکالنے کی اجازت بھی اس جمہوریت کے طفیل کا حصہ ہے۔ ہندوستان میں ماں ۔ بیٹے کی سیاست کے خلاف مہم چلانے والی بی جے پی اور اس کے لیڈر نریندر مودی نے عوام کا ذہن تبدیل کرایا تو وہ

محمد سمیع نے ماڈل سے شادی کرلی

کولکاتا، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پیس بولر محمد سمیع نے کولکاتا کی ماڈل حَسین جہاں کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ تقریب استقبالیہ کا مرادآباد کی فائیو اسٹار ہوٹل میں اہتمام کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سمیع اور حسین جہاں کی شادی ایک ماہ قبل کولکاتا میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2014ء کے دوران ہوئی، اور تقریب استقبالیہ کل جمعہ کو قریبی

فرانسیسی کھلاڑی ربیری ورلڈ کپ سے باہر

پیرس ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی کھلاڑی فرینک ربیری زخمی ہونے کے باعث برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ربیری کو جمعہ کی شام اس وقت اسپتال لے جایا گیا جب انھوں نے پریکٹس سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کی شکایت کی۔ ڈاکٹروں نے ان کے ٹسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ انجری زیادہ ہے اور وہ برازیل میں اس ماہ منعقد ہون

ایشین گیمز 2019ء کی میزبانی پر ابھی غور نہیں ہوا : آئی او اے

حیدرآباد ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر انڈین اولمپک اسوسی ایشن این رامچندرن نے سکریٹری جنرل راجیو مہتا کے ایسے دعوؤں کی واضح طور پر تردید کردی ہے کہ ہندوستان 2019ء ایشین گیمز کیلئے بولی لگائے گا کیونکہ منتخب میزبان ویتنام نے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ صدر آئی او اے نے بیان کیا کہ یہ معاملہ پر ابھی غور ہی نہیں ہوا ہے۔ رامچندرن نے کل شام یہ

’’میں شاید دو سال زیادہ کھیل گیا‘‘

ملبورن ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پانٹنگ جو 2012ء میں ریٹائر ہوئے، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ میں دو سال تاخیر کی جو نئی نسل سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے ٹیم کی مدد کرنے کیلئے میری سعی رہی۔ پانٹنگ جنھوں نے آسٹریلیا کیلئے 168 ٹسٹ میچز کھیلے، کہا کہ وہ محض اس لئے کھیلتے رہے کیونکہ وہ آسٹریلیا کے

مودی ایک خودکار مشین

ڈاکٹر مجید خان
جس طرح سے ہندوستان کے حالات بدل رہے ہیں اُن کو صرف مودی کا دماغ ہی سمجھ سکتا ہے، مگر بعض نئے اشارے اس شخص کی فکر ونظر کے تعلق سے مل رہے ہیں۔ مشکل اس بات کی ہے کہ ماضی میں اس طرح کی کوئی مثالیں نہیں ملتیں۔

شیشہ و تیشہ

فرید سحرؔ
اچھی دھلائی…!
جس کی بیٹی کی شادی ہوتی ہے
اس کی اچھی دُھلائی ہوتی ہے
اور جو کرتا ہے شادی بیٹے کی
اس کی تگڑی کمائی ہوتی ہے
………………………
لیڈرؔ نرملی
مزاحیہ غزل
خوش فہمیوں میں ہونا کہیں مبتلا نہیں
تِرپٹ ہے اصل میں وہ تجھے دیکھتا نہیں
اس شہر میں کراٹے کی ماہر ہیں لڑکیاں
سب کہتے ہیں ’’بہن جی ‘‘ کوئی چھیڑتا نہیں