یوگیندر یادو اور شاذیہ علمی کے استعفیٰ مسترد ، عام آدمی پارٹی کو مضبوط بنانے کی مساعی
نئی دہلی ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : عام آدمی پارٹی نے داخلی طور پر بڑھتے انتشار پر قابو پانے کے لیے آج پارٹی کی تنظیم جدید کے ذریعہ ناراضگیاں و اختلافات دور کرنے پر توجہ دی ہے ۔ اپنے سینئیر قائدین یوگیندر یادو اور شاذیہ علمی کے استعفیٰ مسترد کردئیے ۔ جنہوں نے اروند کجریوال پر تنقید کی تھی کہ پارٹی میں داخلی جمہوریت کا فقدان پایا جات